راولپنڈی (نیوز ڈیسک)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھاریاں میں منعقد ہونے والا 9واں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک پیشہ ورانہ پیٹرولنگ مشق ہے، جو 5 فروری سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں منعقد کی گئی۔ اس مقابلے کا مقصد فوجی مہارتوں، حکمتِ عملی اور بہترین تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔

مقابلے میں 19 ممالک کی افواج نے شرکت کی جبکہ 3 ممالک نے مبصر کے طور پر حصہ لیا۔ پاکستان آرمی اور پاک بحریہ کی 16 مقامی ٹیموں نے بھی مقابلے میں شرکت کی، جبکہ پاک فضائیہ کے مبصرین بھی ایونٹ میں موجود رہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شریک ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے کثیر القومی مشقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں افواج کے درمیان تعاون اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بناتی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ “کردار، جرات اور قابلیت” پاک فوج کی بنیادی اقدار ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ غیر ملکی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تیاری اور تربیت کو سراہا۔

دریں اثنا، آرمی چیف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سمیولیٹر پر مبنی تربیت کو روایتی تربیت کے ساتھ ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید تربیتی نظام مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

https://dailymumtaz.

com/wp-content/uploads/2026/02/army-chief.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیشہ ورانہ

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار