امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاکستان اور ملائیشیا کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی، رائل ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بحری سکیورٹی، آپریشنل تعاون اور صلاحیت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کی علاقائی استحکام میں خدمات اجاگر کیں، پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت پر آگاہی دی گئی۔نیول چیف نے ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں تربیت اور ڈیٹا کے تبادلے پر زور دیا گیا
اس موقع پر دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ بحری تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائیگا، اس دورہ کے دوران سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری، باہمی اعتماد اور مستقبل میں بحری تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلوریڈا: سورج کی ریاست – جہاں ہر صبح سنہری دھوپ نئی امید اور تازگی کا احساس دل میں اترتی ہے، سفید ریتلے ساحل پر نیلی لہریں سکون کی لوری سناتی ہیں، تفریحی پارکس خوابوں کی دنیاؤں میں لے جاتے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کی زندگیاں آرام، خوشی اور ابدی روشنی سے بھری ہوتی ہیں۔ یہ ریاست فطرت کی دلکشی، تفریح کی لامتناہی راہوں، معاشی ترقی، اور اب کرکٹ کی عالمی سطح کی میزبانی کا شاندار امتزاج ہے۔ پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ پارلیمان مکالمے اور اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ ہوگی، اراکین کو دعوت نامے ارسالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل نوید اشرف نیوی کی
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔