چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے 12 فروری 2026 کو رائل پیلس شارجہ میں شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی سے ملاقات کی، جو شارجہ اور رأس الخیمہ کے حکمران خاندان کے معزز رکن ہیں۔

ملاقات نہایت خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور شارجہ، یورپ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان آرمی پاکستان اور پوری مسلم اُمہ کی محافظ ہے، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے شارجہ کی جانب سے بین الاقوامی میلوں اور نمائشوں کے انعقاد میں ادا کیے جانے والے اہم کردار کو سراہتے ہوئے اسے عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے نہایت مؤثر قرار دیا۔

اس موقع پر شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی نے شارجہ کے شعبۂ صحت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی جو عام افراد کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر لوہسر نے عوامی فلاح، کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں میں ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں شارجہ، یورپ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و معاشی روابط کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے شیخ کو یورپ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ فیصل سلطان القاسمی، جو شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی کے والد ہیں، متحدہ عرب امارات کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان سے والہانہ اظہارِ محبت

شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی مختلف شعبہ جات میں اہم قیادی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ مارویلیکس گروپ آف کمپنیز، ایس بی ایف اسٹیبلشمنٹ، رائل بزنس کلب، کیش پے، شیئر، کامن ویلتھ یونین بلاک چین نیٹ ورکس، رائزر کیپیٹل، رائل امپیریل گولڈ ریفائنری اور بیسٹ ہوم رئیل اسٹیٹ کے چیئرمین ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فیصل ہولڈنگ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ملاقات میں علامہ عاصد علوی، مظہر موسوی، سلطان ملہی اور محمد عثمان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر رائل پیلس شارجہ شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ رائل پیلس شارجہ شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک