مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان کا 73واں سالانہ اجتماع مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس اضاخیل بالا، ضلع نوشہرہ میں جاری ہے، سالانہ اجتماع ارکان میں معتمدِ عام، معاونین اور صوبائی قیادت کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ طیب چوہان کے مطابق نو منتخب ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب ایک سالہ مدت سیشن 2026-27ء کے لیے کیا گیا، اراکینِ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب کیا۔ صاحبزادہ وسیم حیدر جامعہ پشاور میں پی ایچ ڈی تعلقاتِ عامہ کے طالبِ علم ہیں، وہ اس سے قبل معتمدِ عام، ناظمِ خیبر، سیکریٹری صوبہ خیبر اور ناظمِ پشاور بھی رہ چکے ہیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان کا 73واں سالانہ اجتماع مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس اضاخیل بالا، ضلع نوشہرہ میں جاری ہے، سالانہ اجتماع ارکان میں معتمدِ عام، معاونین اور صوبائی قیادت کا اعلان آج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ سالانہ اجتماع طلبہ پاکستان

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا

علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • بحرین، جمعیت الوفاق کی شیعہ دینی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ