data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر کے لیے استعمال ہونے دے رہے ہیں اور انہیں پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں عملاً شریک ہو چکے ہیں، کچھ ممالک نہ صرف ان عناصر کی مالی معاونت کر رہے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے خبردار کیا کہ طالبان رجیم کے اقدامات اور موجودہ حالات نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور حالات نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار