لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کیلئے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کے مذاکرات کے نتیجے سے خوش ہوں کہ کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی۔ باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا جو کہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو آئی سی سی کے چیئرمین نے سپروائز کیا، آئی سی سی کے نمائندے پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کیلئے لاہور گئے اور مسئلہ حل ہوا۔ مسئلے کے حل کیلئے آئی سی سی نے اقدامات کئے۔ کرکٹ پھر سامنے آئی جہاں تک آئی سی سی کا تعلق ہے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لائی اور اب 15 فروری کو میچ کا انعقاد ہونا ایک اچھی خبر ہے کہ پاکستان کھیلے گا اور یہ ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنے گا، یہ سب کیلئے ون ون پوزیشن ہے۔ میچ ہو گا اور ورلڈکپ ایک کامیاب ایونٹ ہو گا۔ بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے بارے میں راجیو شکلا نے کہا کہ بنگلہ دیش کیلئے بھی اچھا ہے کہ مذاکرات میں ان کے بورڈ کو بھی ریلیف دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی خوش ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا۔ ہم نے بنگلہ دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا۔ بنگلا دیش کے لیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلہ دیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے۔ پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارت میں واویلا مچ گیا۔ بھارتی میڈیا میں کہاگیا ہے کہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔ بھارت میڈیا نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان نے سفارتی و سٹریٹجک طریقے سے بنگلہ دیش کو جیت لیا۔ پاکستان نے شرائط منوالیں، یہ بھارت کی بے عزتی ہے۔ بھارتی میڈیا نے حارث رئوف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا