جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر، جاپان کے سفیر محترم اکاماتسو شوئیچی نے 10 فروری 2026 کو سیرینا ہوٹل میں ایک ریسیپشن کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ٹیکن لیجنڈ ارسلان ایش اعلیٰ سطحی تربیت کے لیے جاپان منتقل، عالمی مقابلوں پر نظریں

سفیر اکاماتسو نے خوش آمدید کہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ شہنشاہ کی سالگرہ کو اسلام آباد میں صدر زرداری اور دیگر مہمانوں کے ساتھ منانے پر خوش ہیں۔ انہوں نے جاپان میں حالیہ سیاسی حالات، پارلیمانی انتخابات اور وزیراعظم تاکاچی کی قیادت میں حکمران پارٹی کے مضبوط مینڈیٹ پر بھی روشنی ڈالی۔

سفیر نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات پر بھی بات کی، جس میں او ساکا کانسائی ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین کی کامیاب نمائش اور حاصل کردہ ایوارڈز کا ذکر کیا۔

انہوں نے آئندہ سال کے لیے 3 اہم نکات پر بات کی کہ عوامی تعلقات اور تبادلوں کو بڑھانا، جیسے کہ ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز، اقتصادی تعاون اور تکنیکی و ہنر مندی میں شراکت داری، جاپانی کھانوں کی تشہیر، جیسے سوشی، ٹیمپورا اور ویگیو بیف وغیرہ

جاپانی سفیر نے اسلام آباد میں مسجد پر حالیہ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے لیے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے جاپان کی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے ہر اقدام کی سخت مذمت بھی کی۔

مزید پڑھیں:جاپان میں عام انتخابات کے بعد ایشیائی منڈیوں میں ’ین‘ مضبوط

تقریب میں خصوصی طور پر جاپانی ویگیو بیف پیش کیا گیا اور جاپانی روایتی فنون ایکیبانہ اور بونسی کی نمائش بھی کی گئی، ساتھ ہی ٹویوٹا، سوزوکی، ہونڈا، ہینو، ایدیمیتسو، سوجٹز اور کمون جیسی کمپنیوں کے ڈسپلے بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جاپان جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو سفیر اکاماتسو سیرینا ہوٹل صدر زرداری.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جاپان سفیر اکاماتسو سیرینا ہوٹل جاپان کے کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل