ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقہ ویمن کا فاتحانہ آغاز، پاکستان ویمن کو5وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے آخری گیند تک جاری رہنے والے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے اعصاب شکن لمحوں میں ہدف حاصل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
اننگز کی نمایاں کارکردگی کپتان فاطمہ ثناء کی شاندار بیٹنگ رہی، جنہوں نے 41 گیندوں پر 90 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو مضبوط مجموعے تک پہنچایا۔
جواب میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر پورا کر لیا۔ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے پر کیلا رینیکی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :