صدر گجرات چیمبر آف کامرس احمد حسن مٹو کے اعزاز میں پروقار عشائیہ، پاک سعودی تجارتی روابط مضبوط بنانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مٹو کے اعزاز میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود دھول کی جانب سے جدہ میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، تجارتی اور صحافتی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں پاکستان انویسٹرز فورم کے عہدیداران کے علاوہ پاکستان قونصلیٹ جدہ کی کمرشل قونصلر سعدیہ خان، پریس قونصلر عرفان چوہدری، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چیئرمین مسلم لیگ (ن)سعودی عرب چوہدری اکرم گجر سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔تقریب کا آغاز استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں چیئرمین مسلم لیگ (ن)سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے مہمانِ خصوصی احمد حسن مٹو کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے ان کی جدہ آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر احمد حسن مٹو نے میزبانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدہ میں پاکستانی تاجر برادری سے اس نوعیت کی ملاقات ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک وسیع اور تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی تاجروں کو منظم انداز میں یہاں لایا جائے۔ گجرات ایک بڑا صنعتی زون ہے جہاں تیار ہونے والی متعدد مصنوعات سعودی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے حرم شریف میں نصب گجرات میں تیار کردہ فینز کا حوالہ دیتے ہوئے اسے قومی صنعت کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ احمد حسن مٹو نے پاکستان انویسٹرز فورم کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورم جس طرح تاجروں کے لیے راہیں ہموار کر رہا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کی کمرشل قونصلر سعدیہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ پاکستانی تاجروں کی مکمل معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان سے آنے والے تاجر جامع تیاری اور مضبوط بزنس پروفائل کے ساتھ سعودی عرب آئیں، کیونکہ یہ مارکیٹ مواقع سے بھرپور ہے۔ انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس کی خدمات کو سراہتے ہوئے پوری کابینہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے تمام چیمبرز کو عالمی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ سکیں ۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے احمد حسن مٹو کی قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجر روایتی طور پر یورپی مارکیٹس کو ترجیح دیتے رہے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں سعودی عرب سب سے بڑی اور منافع بخش مارکیٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر پاکستانی تاجر سعودی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کریں تو یورپ کے مقابلے میں بہتر کاروباری مواقع اور منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود دھول نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے چیمبرز کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انویسٹرز فورم، پاکستان قونصلیٹ جدہ کے تعاون سے نہ صرف سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجروں کی معاونت کر رہا ہے بلکہ پاکستان سے آنے والے نئے سرمایہ کاروں کو بھی مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو اور ان کی کابینہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں نائب صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری غلام مصطفی گجر، فنانس سیکرٹری راجہ محمد ریاض، چوہدری طارق، چوہدری عبدالمتین، چوہدری زریاب، چوہدری اکرم فیاض، چوہدری احسان الہی گجر، سعد انس جنید، ملک عمر فاروق، چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پاک سعودی تجارتی تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور پاکستانی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں مثر انداز میں متعارف کروانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حب الوطنی کی گونج سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے رکن پاکستان انویسٹرز فورم عاصم جٹ 124ملین کا پروجیکٹ حاصل کر نے میں کامیاب مکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی.

.. جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا اسکانکم کا دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گجرات چیمبر آف کامرس احمد حسن مٹو

پڑھیں:

حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ”(targeted subsidy) بنانے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا ۔ جس کے تحت اب صارفین کو اپنی شناخت اور گھریلو معلومات کی تصدیق کرنا ہوگی۔

صارف جب کیو آر کوڈ اسکین کرتا ہے تو اسے ایک آن لائن پورٹل پر لے جایا جاتا ہے۔ اس پورٹل پر شناختی کارڈ ، موبائل نمبر اور بجلی کے میٹر کی تفصیلات درج کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے تصدیق مکمل کی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ایک ہی خاندان کے مختلف افراد کے نام پر موجود متعدد میٹرز کو چیک کرنا ہے ۔ یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والا صارف واقعی مستحق ہے یا نہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس عمل میں نادرا ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے حاصل معلومات کو ملا کر صارف کی معاشی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یعنی اب سبسڈی صرف بجلی کے استعمال پر نہیں بلکہ گھرانے کی مجموعی صورتحال پر دی جائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ زرعی اور گھریلو شعبے کو 527 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے۔

حکام کے مطابق کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو بلاتعطل سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی۔دوسری طرف اس نئے نظام پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا صارفین کا ذاتی ڈیٹا محفوظ ہے؟ اور کیا تصدیق نہ کرنے کی صورت میں سبسڈی ختم ہو سکتی ہے؟

مزید پڑھیں:کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف

ادھر حکومت نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جعلی کیو آر کوڈز اور لنکس سے محتاط رہیں ۔ کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم