Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:14:49 GMT

پاکستان کے پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

پاکستان کے پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح

کراچی : پاکستان کے پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح کردیا گیا، جدید ویسکولر سرجری کے بعد شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں پاکستان کا پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے کہا کہ حکومت اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے جہاں مریضوں کے ہاتھ یا ٹانگیں کاٹنے کی نوبت نہ آئے.

السر اور شوگر جیسی بیماریوں میں اکثر اعضاء کاٹنے پڑتے ہیں. تاہم جدید ویسکولر سرجری کے بعد اس شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیرِ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ آج کی کامیابی ماہر ڈاکٹرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے. جنہوں نے جدید طبی سہولتوں کو ممکن بنایا۔انھوں نے ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں پاکستان کے پہلے ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کے قیام کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔عذرا فضل پیچو نے مزید کہا کہ جناح اسپتال میں بے ہوشی کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی ہے، اسی خلا کو پورا کرنے کے لیے سول اسپتال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے. تاکہ مسئلہ جلد حل ہو سکے۔ڈاگ بائیٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ آوارہ کتوں کی تعداد میں کمی لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو طویل تاریخیں ملنے سے بچانے کے لیے شہر میں دو مزید جدید ٹراما سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جو بہت جلد فعال ہو جائیں گے۔ ان مراکز کے قیام سے کراچی میں علاج معالجے کی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو