ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عائشہ ظفر نے 13 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا ویمن نے ہدف کا پراعتماد انداز میں تعاقب کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ پروٹیز بیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلیے جنوبی افریقا پہنچ گئی

پاکستان ویمنز ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا سے قبل بڑا دھچکا

اس کامیابی کے ساتھ ہی جنوبی افریقا ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ اس مقابلے کو 14،14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی