اپنے مشترکہ بیان میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابی عمل اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کی اساس ہوتا ہے، اور بنگلہ دیش کے عوام نے اس روایت کو مضبوط کیا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے استوار ہیں۔  اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے بنگلہ دیش کے حالیہ عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلیسٹ پارٹی کی واضح کامیابی پر پارٹی قیادت اور بنگلہ دیش کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں رہنماوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے باشعور عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور اور ذمہ دارانہ شرکت کے ذریعے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور قومی مسائل کا پائیدار حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابی عمل اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کی اساس ہوتا ہے، بنگلہ دیش کے عوام نے اس روایت کو مضبوط کیا ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے استوار ہیں۔ دونوں ممالک ایک مشترکہ ماضی اور علاقائی شناخت رکھتے ہیں، اور عوامی سطح پر باہمی احترام اور خیرسگالی کے جذبات موجود ہیں۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی منتخب قیادت کے دور میں دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، باہمی تجارت، اقتصادی شراکت داری، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا، جس سے پورے خطے میں استحکام کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کو درپیش چیلنجزجن میں معاشی استحکام، ماحولیاتی تبدیلی، اور سماجی ترقی شامل ہیں سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور فعال جمہوری ادارے ناگزیر ہیں۔ بنگلہ دیش میں جمہوری تسلسل اور عوامی رائے کا احترام خطے کے لیے ایک مثبت اور امید افزا پیش رفت ہے۔ بنگلہ دیش کی نئی منتخب قیادت کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ملک کو مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرے گی اور خطے میں امن و تعاون کے فروغ میں موثرکردار ادا کرے گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور بنگلہ دیش کے اور عوامی کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی