بھٹو کی سزا کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پھانسی کا معلوم ہوگیا تھا، سینئر اداکار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی سزائے موت کا علم ہوچکا تھا۔
پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کی جانب سے پاکستان کے معروف فلم اسٹار شاہد نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پروگرام " گپ شپ "میں میڈیا کے نمائندوں سےملاقات کی۔
اس موقع پر فلمسٹار شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہمیشہ محبتیں ملیں جس کا تسلسل جاری ہے، جب بھی یہاں آتا ہوں بہت زیادہ پذیرائی دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی ازسرنوبحالی حکومتی سرپرستی سے ممکن ہے کیونکہ انڈسٹری کی مسلسل زبوں حالی کی وجہ ابھی چیلنجز زیادہ بڑھ چکے ہیں، اس سلسلے میں نئے سینیما گھروں کی تعمیر اور فلم پروڈکشن کے حکومتی سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے دوران میں فلمی صنعت عروج پر تھی، میں بھٹو کا بہت بڑا عاشق ہوں، اُن کے دور میں مجھ سمیت دیگراداکاروں کو جتنی پذیرائی ملی اتنی عزت پھر کبھی نہیں ملی۔
مزید پڑھیںبے نظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کو آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، بلاول بھٹو
پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے اس میں کئی ترامیم کی گئیں، بلاول بھٹو
اداکار شاہد کا کہناتھا کہ مجھے اس بات کاپتہ چل چکا تھا کہ بھٹو صاحب کا فیصلہ ہوچکا ہے،جس صبح پھانسی کا فیصلہ لکھا جاناتھا اس سے ایک رات قبل میں کیس کے جج مولوی مشتاق کے گھر پر رات کے 2 بجے پہنچا کیونکہ ان سے گھریلو مراسم تھے،انھیں نیند سے جگا کر میں نے ان سے گزارش کی کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی نہ دیں۔
شاہد کے مطابق جواب میں مولوی مشتاق غصے میں آگئے اور انھوں نے کہا کہ تم کوئی سیاستدان ہوجو یہ بات کہہ رہے ہو، یاد رکھو کے تم ایک فلمی اداکار ہو؟۔
انہوں نے کہا کہ بعدازاں بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جو کہ میری نظرمیں پاکستان کا بہت بڑا نقصان تھا کیونکہ قائد اعظم کے بعد بھٹوکی شخصیت سیاسی اعتبار سے سحرانگیز تھی،سن 71 کی جنگ کے حوالے سے ہماری ذاتی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں پاکستانی اداروں اور افواج پاکستان نے بہت سپورٹ کیا، اس مشکل سبجیکٹ کی فلمبندی کے لیے اس وقت کے ٹینکس اور ہوائی جہاز مہیا کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ فلم سازی پرکام ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں یہ سلسلہ کامیاب رہا ہے۔
اداکار شاہد کا کہنا تھا کہ برسوں قبل فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے نیف ڈیک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،مگر نیف ڈیک نے بجائےڈائریکٹر اور پرڈیوسرز کو سپورٹ کرنے کے خود ہی آگ اورخون کے ٹائٹل سے فلم بناڈالی جو باکس آفس پر ڈیڈ فلاپ ہوئی،تقریب کے اختتام پراداکار شاہد کو سندھی اجرک،ٹوپی پہنائی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کا فیصلہ
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل