وزیر اعظم کا عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر “عالمی یوم ریڈیو” منا رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان ہی ایک ایسا طاقتور ذریعہ ابلاغ رہا ہے جس نے قوم کو جوڑا، شعور بیدار کیا اور معلومات کی فراہمی کو عام کیا۔ پاکستان میں ریڈیو کی تاریخ کئی حوالوں سے نہایت روشن ہے جن میں سے سب سے اہم اس ادارے کا ملکی زرعی ترقی ، ماحولیاتی شعور، ثقافتی فروغ اور عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ آج جب دنیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہی ہے، ریڈیو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔ اس سال عالمی ریڈیو ڈے کا مرکزی موضوع “ ریڈیو اور مصنوعی ذہانت “ ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور انسانی تخلیقی صلاحیت کے امتزاج سے ابلاغ کا نظام مزید مؤثر اور جامع بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان بھی اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے اور میڈیا کے شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے ساتھ مربوط کر کے اسے عوامی خدمت، تعلیم، صحت اور قومی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنائیں گے۔ ہماری حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت میڈیا اور آئی ٹی کے شعبوں میں جدت کو فروغ دے رہی ہے تاکہ پاکستان علم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ آئیے، ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم ریڈیو پاکستان سمیت تمام پاکستانی میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے سچائی، ذمہ داری اور قومی یکجہتی کا مضبوط ذریعہ بنائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔