وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب اوریورپین کمشنر کا رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب اوریورپین کمشنر کا رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا ۔ اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت کی۔اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر نے دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ المناک واقعہ کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اٹلی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
یورپین کمشنر نے کہا کہ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر کا شکریہ اداکیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے۔آج دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ، ازبک صدر محمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ، ازبک صدر غیر معیاری گیس سلنڈرز نے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی،سینیٹ کمیٹی میں تشویش اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے بھیک مانگنا منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن چکا ہے: خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔