پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا  اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیف کو واضح کردیا ہے کہ بھارت کے ساتھ 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور آئی سی سی کا مصالحتی وفد پاکستان پہنچا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی وفد کا استقبال کیا۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیف کے سامنے اپنا بیانیہ کھل کر رکھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اپنے اصولی موقف پرڈٹ گیا ہے کہ بھارت سے 15 فروری کو کولمبو میں میچ نہیں کھیلیں گے، میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان نے کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔

مزید پڑھیں

سری لنکا کے بعد یو اے ای کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست

بی سی بی صدر اور آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک بھارت میچ کے متعلق اہم پیشرفت متوقع

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات 3گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہیں جن میں چیئرمین پی سی بی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے بعد  اماراتی کرکٹ بورڈ  نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلادیش کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی جسے بھارت نواز آئی سی سی نے مسترد کرکے بنگلادیش کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا اور اُس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا تھا۔

اس فیصلے کیخلاف پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا اور بطور احتجاج 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ہونے والے گروپ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا کر دیا

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ محسن نقوی نہ کھیلنے بھارت کے پی سی بی کے ساتھ میچ نہ

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا