چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ گھر آئے مہمان کو عزت دی جاتی ہے، جب مہمان گھر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں۔لاہور میں پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی کے بعد پریس کانفرنس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت چل رہی ہے، کوئی جواب آئےگا تو بتایا جائےگا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، میں بھی انتظار کر رہا ہوں، ان کی طرف سے اطلاع آتی تو شیئر کریں گے، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بہت سارے ملک ہیں، بہت ہائی لیول پر اپروچ کی گئی ہے، بہت سے دوست ممالک نے رابطہ کیا ہے، ہم نے اپنا نقطہ نظر بتایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نہ میں کسی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور نہ ہی فیلڈ مارشل کسی سے ڈرتے ہیں۔خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ کھیلےگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے جس میں انہیں آئی سی سی کے وفد سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جائےگا۔آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین گزشتہ روز میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی کے پاس لاہور آئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات میں بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولا تیار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کرچکا ہے، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑےگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی کا کہنا کا کہنا تھا کہ پی سی بی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا