نامور بھارتی فلمساز کے بیٹے نے پی ایس ایل میں شمولیت پر خاموشی توڑدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
بھارت کو ’تھری ایڈئٹس‘، ’پی کے‘، ’منا بھائی‘ اور ’سنجو‘ جیسی فلمیں دینے والے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں شمولیت پر اپنا موقف پیش کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کی ہے۔
ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت خبروں زینت بنے جب متعدد رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ 2026 کے آکشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک کھلاڑی کی فہرست میں ان کا نام بطور امریکی کھلاڑی درج کیا گیا۔
تاہم، اس کرکٹر نے اب ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان خبروں کو ’جعلی اور گمراہ کن‘ قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کا پاکستان سپر لیگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگنی دیو نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک بیان جاری کیا تاکہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے نام پر ایک ٹورنامنٹ کے حوالے سے جعلی اور گمراہ کن رپورٹس گردش کر رہی ہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ غلط معلومات کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پی ایس ایل کے لیے رجسٹر نہیں کیا ہے، میں مکمل طور پر امریکا میں اپنے کرکٹ کیریئر اور طویل المدتی پیشہ ورانہ اہداف پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں۔
یاد رہے کہ اگنی دیو 2025 تک بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ رہے ہیں، وہ رانجی ٹرافی، وجے ہازرے ٹرافی، اور سید مشتاق علی ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹس کھیلتے رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ایس ایل اگنی دیو کے بیٹے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔