ٹی 20 ورلڈ کپ 2026:پاکستان بھارت میچ کا 99 فیصد امکان ہے بھارتی ٹی وی کا نیا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے حوالے سے صورتحال کافی دلچسپ اور غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ میچ 15 فروری 2026 کو کولمبو، سری لنکا میں شیڈول ہے۔ تاہم، حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اس میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ بھارتی ٹی وی ٹائمز نو کے مطابق بھارتی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ میچ ہونے کے 99 فیصد امکانات ہیں اور آئی سی سی پاکستان کو منانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ سوریا کمار یادیو (بھارتی کپتان) نے بھی بیان دیا ہے کہ وہ میچ کے لیے سری لنکا جا رہے ہیں۔فی الحال پاکستان نے باقاعدہ طور پر بائیکاٹ ختم نہیں کیا، لیکن آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں میچ ہونے یا نہ ہونے کا حتمی اعلان متوقع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف میچ بارے حتمی فیصلہ کریں گے پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے حوالے سے ایک "بڑے بریک تھرو" کا امکان ہے۔ آئی سی سی (ICC) کے وفد نے لاہور میں پی سی بی حکام سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے کرکٹ بورڈز نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، کیونکہ اس میچ کے نہ ہونے سے کروڑوں ڈالر کا مالی نقصان ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میچ کے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔