اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اسیر بانی کے دو صاحبزادے، قاسم خان اور سلیمان خان، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل نہ کر سکے۔ 

مقامی اخبار ’جنگ نیوز‘ کی ررپورٹ کے مطابق ان کی درخواستوں میں کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔ 

لندن سے سفارتی ذرائع نے’دی نیوز‘ کو بتایا کہ ویزا درخواستیں ابھی تک اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں زیر التوا ہیں۔ 

آن لائن جوئے کی پروموشن کا مقدمہ؛ڈکی بھائی، انکی اہلیہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد 

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں دلچسپی نہیں لی، حالانکہ ان سے درخواستوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس پر انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔ 

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز (قاسم اور سلیمان) نے اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی ہے جب کہ درخواستوں میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے مقررہ فارمز میں اپنی سفری تاریخ بھی درست طور پر فراہم نہیں کی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نہیں کی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا