عازمین حج کےلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سعودی ویزہ کیلئے بائیومیٹرک لازمی قراردی گئی ہے اس لئےحج 2026 کیلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کردی گئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیومیٹرک نہ کرانے والوں کوحج ویزہ جاری نہیں ہوگا۔ 17 فروری کے بعد بائیومیٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اور عازمین اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ سعودی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جاسکتی ہے،عازمین حج کی سہولت کےلیے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے۔ عازمین فوری طور پر بائیومیٹرک کیلئے سعودی ویزہ مراکز سے رجوع کریں۔
ترجمان کے مطابق 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج بائیومیٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،80 برس سے زائد عمر کے عازمین کاچہرہ اورفنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوں گے،پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان باکس میں موصول ہوگی، پراسیس مکمل کرنے کے بعد رسید حاصل کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔