data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے دونوں ممالک کے حکومتی اور عوامی تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان میں صحافیوں کو مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک ہیں جو دفاع سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ مستقبل کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے دوران طے پانے والے سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں میں سے متعدد عملی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جن کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر نمایاں ہو رہے ہیں۔ سفیر احمد فاروق کے مطابق آئندہ ایک ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل سمیت آٹھ مختلف شعبوں میں مزید معاہدے طے پانے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو سالانہ 720 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہیں، جبکہ سروسز کے شعبے میں پاکستانی برآمدات 590 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ 2025 کے دوران پاکستان سے پانچ لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب آئے، جبکہ مجموعی طور پر سعودی عرب میں مقیم تقریباً 30 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک سے پاکستان بھیجے جانے والے ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانۂ پاکستان سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پوری دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور سفارت خانے کے تمام شعبے ہم وطنوں کی رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پاکستان انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa

— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم