انڈر 19 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 مکمل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام، ایونٹ سے باہر
اعلان کے مطابق یہ ٹیم 12 ایسے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے جنہوں نے ایونٹ کے دوران اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انگلینڈ کے تھامس ریو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن کھلاڑی مینّی لمسڈن اور بین مائس بھی منتخب ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں ویبھاو سوریا وشنّی نمایاں ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر شاندار 175 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بولنگ اوسط 13.
آئی سی سی کے مطابق ٹیم کا انتخاب ماہرین پر مشتمل ایک پینل نے کیا۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سب سے زیادہ اسکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 12 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ے، جن میں تھامس ریو (کپتان، وکٹ کیپر)، ویبھاو سوریا وشنّی، ویراَن چامودیتھا، فیصل خان شینوزادہ، اولیور پیک، بین مائس، کانشک چوہان، نورستانی عمرزئی، ویٹل لاوز، علی رضا، مینّی لمسڈن اور ہینل پٹیل شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستانی کھلاڑی شامل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستانی کھلاڑی شامل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ وی نیوز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ انڈر 19 ورلڈ کپ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :