انڈر 19 ورلڈ کپ؛ آئی سی سی کا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے فاسٹ بالر علی رضا کو بھی شامل کیا گیا۔
یہ ٹیم ایسے 12 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے کپتان تھامس ریو کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ انگلش کھلاڑی مینّی لمسڈن اور بین مائس بھی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے فاتح بھارت کے تین کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں جن میں نوجوان اسٹار ویبھاو سوریا وشنّی بھی شامل ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر زبردست 175 رنز بنائے۔
مزید پڑھیںبھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا
علی رضا واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں حاصل کیں جن کی اوسط 13.
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ (12 کھلاڑی):
ویبھاو سوریا وشنّی، ویراَن چامودیتھا، فیصل خان شینوزادہ، تھامس ریو (کپتان/وکٹ کیپر)، اولیور پیک، بین مائس، کانشک چوہان،نورستانی عمرزئی، ویٹل لاوز، علی رضا، مینّی لمسڈن، ہینل پٹیل۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دی ٹورنامنٹ
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔