2025-06-12@12:52:52 GMT
تلاش کی گنتی: 31169
«ثریا نے»:
(نئی خبر)
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، کیونکہ جنوبی ایشیا میں جنگ نہیں، مکالمے اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بھارت کا مکروہ اور گھنائونا چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ کم ظرف دشمن نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور دنیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارت کے...
کابل: افغانستان میں طالبان رہنماؤں نے جنگ کے بعد اپنی جدوجہد کی کہانیاں لکھنا شروع کر دی ہیں، جن میں انہوں نے مغربی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ کو اپنی نظر سے بیان کیا ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان اور کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے "15 منٹ" کے نام سے ایک 600 صفحات پر مشتمل کتاب لکھی ہے، جس میں انہوں نے امریکی ڈرون حملے، اپنی زندگی کی ہولناک یادیں اور طالبان میں شمولیت کی وجوہات بیان کی ہیں۔ خالد زدران، جو کبھی حقانی نیٹ ورک کے سرگرم رکن تھے، اب حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مغربی مصنفین نے ہمارے خلاف جو کچھ لکھا وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ ہم نے آزادی کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت 18 جون تک منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔تھانہ نواب ٹائون پولیس نے ٹک ٹاکر متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں سلمان حیدر پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بھارت کا پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے جب کہ خطے میں اجارہ داری کے لیے مودی سرکار کا نیا منصوبہ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔معرکہ بنیان مرصوص میں کاری ضرب کھانے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی شدید دباؤ اور حواس باختگی کا شکار نظر آ رہے ہیں، جس کا عملی اظہار بھارتی جنگی جنون میں بتدریج اضافے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔خطے میں اجارہ داری کے خواب دیکھنے والی مودی سرکار نے اب بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک بھاری سرمایہ کاری پر مبنی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے I-STAR یعنی انٹیلیجنس، سرویلنس، ٹارگٹ ایکوزیشن اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی اور بہتر رابطہ کاری کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی ریلوے کے ساتھ ساتھ اب وزارت خزانہ کے امور بھی سرانجام دیں گے، حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی قیادتی صلاحیتیں اور تجربہ اقتصادی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور حکومتی ترجیحات کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب...
ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے 'منرلز کمپلیکس' قائم کر دیا گیا ، 'انفال گروپ' کے تحت 'منرلز کمپلیکس' کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے 'انفال گروپ' کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ 'راک سالٹ' سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی کا یہ...
بلال اظہر کیانی— فائل فوٹو بلال اظہر کیانی کو ایک اور قلمدان مل گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا۔کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیرِ مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، اور اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔چوہدری منظور نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج خود وزیر دفاع سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو “مالی فحاشی” قرار دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ان کی نہیں بلکہ کابینہ، پارلیمنٹیرینز، عدلیہ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں...
اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چہرے پر نکلنے والے دانوں پر اپنا تھوک لگاتی تھیں جس سے ان کا چہرہ ٹھیک ہو گیا۔ فضا علی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ’جب میں میٹرک کیا تو میرے چہرے پر بہت زیادہ دانے ہو گئے تھے جس پر میری والدہ نے کہا کہ صبح اٹھتے ہی نہار منہ اپنے ہاتھ پر تھوک پھینکو اور اسے چہرے کے دانوں پر لگا لو۔ اداکارہ نے کہا کہ میں روزانہ صبح اٹھ کر تھوک چہرے پر لگا لیتی تھی...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 2000 ارب روپے سے زائد کا سالانہ بجٹ تیار کر لیا ہے، جو کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 433 ارب روپے مختص کیے ہیں جن میں ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں جب کہ جاری اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ کو 180 ارب روپے فاضل رکھا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا البتہ موجودہ ٹیکس شرح میں رد و بدل کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے آئندہ بجٹ میں تعلیمی ایمرجنسی...
سندھ ہائی کورٹ نے مورو واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کمیٹی کا قیام قانون کے دائرہ کار میں ہوا ہے اور اس میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں، عدالت نے کہا کہ پولیس کی یہ کمیٹی واقعے میں پولیس کے ردعمل کا جائزہ لینے اور آئندہ ایسے حالات سے بچاؤ کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پولیس اپنی ہی کارروائی کے خلاف شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی اور کمیٹی مفادات کے ٹکراؤ کا شکار...
انقرہ: ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں ’’Kaan‘‘ کی برآمد کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت ترکی اگلے 10 سالوں میں 48 عدد Kaan جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے جس کے تحت انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں سے بھی طیارہ سازی میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔ یہ ففتھ جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے سرکاری کمپنی Turkish Aerospace Industries (TAI) نے تیار کیا ہے۔ اس نے فروری 2024 میں اپنی پہلی...
بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی، بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔ Post Views: 6
اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ مقامی رہنماء نجیب کاکڑ نے مقامی روایات کی پامالی پر سیاحوں کی سرزنش کی، جس پر سیاحوں نے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سیاحتی علاقے ہنہ اوڑک کے مقامی رہنماء کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ مقامی رہنماء نجیب اللہ کاکڑ پر گزشتہ شب سیاحوں نے اس وقت فائرنگ کی جب نجیب کاکڑ نے مقامی روایات کی خلاف ورزی پر ان کی سرزنش کی۔ اہل علاقہ نے علاقے میں نظم و ضبط اور روایات کو قائم رکھنے کے لئے سیاحوں کے لئے متعدد ہدایات جاری کی تھیں۔ جن پر عملدرآمد کروایا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ شب بعض نامعلوم سیاحوں...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اسسٹنٹ پروفیسر پر عائد جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ان کی دوسری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی ’غلامی کی تاریخی تصاویر‘ عجائب گھر منتقل کرنے پر متفق اسسٹنٹ پروفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ ریاضی کے ماہر ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، جس پر انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ لگا دیا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)72 گھنٹے اہم، اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اہل خانہ کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات قیادت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی...
اویس کیانی: عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین...
اس مرتبہ ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، میرے مذہب اور آئین نے دفاع کی اجازت دی ہے اگر تم ہمارے سینوں پر گولیاں مارو گے تو ہماری گولیاں تمھاری کمر چیر دیں گی،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب جو تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ آر یا پار ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک کا پلان اس مرتبہ ہم پبلک نہیں کریں گے، اب میں خندق کھودوں یا سرنگ، میں کسی کو بتاؤں گا ہی نہیں کہ میں کہاں سے آ رہا ہوں، پورے پاکستان سے عوام کو لے کر پہنچیں گے کیوں کہ اس وقت تمام اداروں کا ون پوائنٹ ایجنڈا...
ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو نیویارک میں جنسی جرائم کے میگا کیس کے دوبارہ ٹرائل میں مجرم قرار دیدیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے ری ٹرائل کے دوران 2006 کے ایک جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دیدیا۔ عدالت نے ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے دوسرے الزام سے بری کر دیا جب کہ تیسرے الزام پر جیوری کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔ اس متفرق فیصلے کو وائنسٹین کے متاثرین، پراسیکیوشن، اور خود وائنسٹین کے لیے جزوی فتح یا ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اداکاراؤں کو جنسی زیادتی مقدمے میں...
آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ گزشتہ روز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مشکلات میں گھری آسٹریلوی کیلئے اسٹیو اسمتھ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ اسٹیو اسمتھ میگا فائنل میں بیٹنگ کیلئے آئے تو آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 3 بلےباز 46 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم انہوں نے اپنی اننگز جاری رکھیں اور ٹیم کا اسکور 146 تک پہنچادیا۔ بعدازاں بیو ویبسٹر 72 رنز بناکر ٹیم ٹوٹل 212 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں کھیلی گئی 10 اننگز میں 59.10 کی اوسط سے 591 رنز بنا چکے...
کوئٹہ سفر کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو کالعدم تنظیم نے سات روز قبل اغواء کر لیا تھا، تاہم تاحال انکی بازیابی عمل میں نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اپنے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروا سکی۔ تفصیلات کے مطابق 7 روز قبل اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو کالعدم تنظیم نے تربت سے کوئٹہ سفر کے دوران اغواء کر لیا۔ مغوی سول افسر کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کے حوالے سے تاحال کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ان...
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹیرینز، یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے حکام کو بھارت کی آبی جارحیت اور جنگجو ذہنیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کر بھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے پاکستانی وفد یورپ کے اہم تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں اور عالمی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا۔پاکستانی وفد مودی سرکار کی پاکستان مخالف کارروائیوں سے آگاہ کرے گا اور بھارت کے...
نیویارک(اوصاف نیوز) یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا تھاکہ داعش خراساں اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، پاکستان سے قریبی انٹیلی جنس تعاون سے داعش خراساں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اورگرفتار کیا گیا، ان گرفتاریوں میں تنظیم کے کم از کم پانچ انتہائی مطلوب رہنما بھی...
امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے حکم دیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش جواز کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ محمود خلیل فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے سبب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عتاب کا شکار ہیں اور انہیں حکام نے گرفتار کیا ہوا ہے۔ عدالت کے جج نے محمود خلیل کے حق میں فیصلہ تو سنایا ہے مگر ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری نہیں کیے۔ Post Views: 5
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ایٹمی توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔ صدر اجے بنگا نے کہا ہے کہ عالمی بینک دہائیوں بعد جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ داخل ہو رہا ہے۔ اجے بنگا کا کہنا تھا کہ بینک جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق آئی اے ای کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک موجودہ جوہری ری ایکٹرز کی میعاد بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کا ارادہ رکھتا ہے۔ Post Views: 2
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے یوٹیوبر شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔ یاد رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 6 افراد پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے...
سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ رجب بٹ کی جانب سے معروف قانونی ماہر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پولیس کو رجٹ بٹ کو گرفتار کرنے سے 21 جون تک روک دیا، عدالت نے رجب بٹ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، رجب بٹ کے خلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔
تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت...
ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے 'منرلز کمپلیکس' قائم کر دیا گیا ، 'انفال گروپ' کے تحت 'منرلز کمپلیکس' کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے 'انفال گروپ' کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ 'راک سالٹ' سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ ایس آئی ایف...
ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔
امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4...
کراچی: پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(پی آر اے سی) نے وفاقی بجٹ 26-2025 پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر حقیقی آمدنی اہداف، 74 فیصد وفاقی آمدن کا قرضوں کی ادائیگی پر خرچ اور ترقیاتی پروگرام میں 29 فیصد کٹوتی معاشی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ چیئرمین پی آر اے سی محمد یونس ڈاگا نے گرین سکوک اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف جیسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا مگر کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا۔ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے جائیداد پر ٹیکس میں کمی کو سراہا اور کہا کہ یہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری لا سکتی ہے۔ انہوں نے بجٹ...
کراچی: شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری کرنا لفٹر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا، مئی کے مہینے میں شہریوں کی 3 ہزار 292 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔ سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 1 ہزار 489 شہریوں کو قیمتی موبائل سے محروم کیا اور لٹیروں نے اسلحے کے زور پر 702 موٹر سائیکل چھینیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے 166 گاڑیاں چوری اور 31 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ شہر قائد...
پنجاب کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی بجٹ 16 جون کو پیش ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔ صحت پر 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔ بجٹ میں کسانوں کو گندم، چاول کے بیج اور کھاد کے لیے اضافی فنڈز مہیا کیے جانے کی بھی تجویز بھی شامل ہے۔ Post Views: 4
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے رات گئے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ انہوں نے اور میرب علی نے باہمی رضا مندی کے ساتھ کیا ہے۔ انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ہم کچھ ذاتی بات شیئر کرنے کے لیے چند لمحے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے حمایت کرنے والوں، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کا حق ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کافی سوچنے سمجھنے کے بعد...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے جمعرات کے روز نئی تاریخ رقم کی، جب کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 125,000 پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں 1,138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 125,490 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو کہ تقریباً 0.91 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس سے ایک دن پہلے بدھ کو بھی انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا تھا، جس سے مارکیٹ 124,352 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جو پچھلے دن کے مقابلے میں 1.91 فیصد زیادہ تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ تیزی مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری...

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے وفد کی ملاقات، خطے کی ترقی اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے ایک وفد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں درپیش چیلنجز، بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں میں درپیش رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ ارکان نے صدر مملکت کو خطے کے دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، روزگار اور مواصلات کے شعبوں میں بہتری کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی...
ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 13 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں جدید شواہد اور قانونی نکات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ “سائلنٹ وِٹنس تھیوری” کے تحت بغیر عینی گواہ کے ویڈیو شواہد کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ مستند اور قابلِ اعتماد ویڈیو فوٹیج خود اپنے حق میں شہادت بن سکتی ہے، جیسا کہ بینک ڈکیتی کیس میں بھی...
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ رجب بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viralverse | Viral News & Trends (@viralverse) اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے رہنے والے یوٹیوبر و ٹک ٹاکر نے خاتون کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناکافی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کراچی موٹر وے کے 400 ارب کے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کی تجویز کے بعد دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔فیصل آباد میں خریداروں سے 3 سے 6 روپے فی واٹ اضافی وصول کیا جارہا ہے...
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ Post Views: 2
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کا پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس بل کی مخالفت کی، جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ وہ یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع مسئلے پر نیتن یاہو حکومت کی اتحادی جماعتوں کی ناراضی کا فائدہ اٹھا کر قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کر لے گی۔ یہ ووٹنگ قبل از وقت انتخابات کے امکان کی ابتدائی کڑی تھی، جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں...
کوئٹہ: بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں شدید گرمی کی واضح علامت ہے۔ تربت میں 45،...
امریکا میں اے جے میموریل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن ایاز اور طیب اسلم نے کامیاب آغاز کیا ہے۔ پاکستان کے سابق اسکواش پلیئر آفتاب جاوید کی یاد میں ہونے والی چیمپئن شپ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔ احسن ایاز نے پہلے راؤنڈ میں نائجیریا کے گیبریئل اولوفومیلایو کو شکست دی جبکہ طیب اسلم نے امریکا کے عفان رفیق کو 11- 6، 11-2 اور 12-10 سے ہرایا۔ حذیفہ ابراہیم کو پہلے راؤنڈ میں مصر کے عبدالرحمٰن نصر نے 3-1 سے ہرا دیا۔ فرحان زمان بھی کم بیک میچ میں ناکام ہوگئے انہیں ملایشین پلیئر وی زوان سو نے شکست دی۔ Post Views: 4
اپوزیشن نے یہ بل اس امید پر پیش کیا تھا کہ وہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع معاملے پر ناراض جماعتوں کی مدد سے قبل از وقت انتخابات کروانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق اپوزیشن کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔ کنیسٹ کے 120 ارکان میں سے 61 نے بل کے خلاف جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید پر پیش کیا تھا کہ وہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے...
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا...
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف اپوزیشن کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل واضح اکثریت سے مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ووٹنگ میں 120 رکنی کنیسٹ کے 61 ارکان نے بل کی مخالفت جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ فوجی بھرتی کے متنازع قانون پر نیتن یاہو کے اتحادیوں کی ناراضی کو استعمال کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے، تاہم حکومتی اتحاد نے متحد ہو کر بل کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ مزید پڑھیں: حماس کے مخالفین میں اسلحہ تقسیم کیا،...
بھارت کی ریاست کیرالہ کے ضلع پتھنم تھِٹّا (Pathanamthitta) میں واقع ’جے ٹایو ارتھ سینٹر‘ ایسا مقام ہے، جو نہ صرف سیاحت کا مرکز ہے بلکہ اپنی نوعیت کا انوکھا مجسمہ بھی رکھتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا پرندے کا مجسمہ۔ جے ٹایو کا ذکر قدیم ہندو رزمیہ ’رامائن‘ میں ملتا ہے۔ رامائن کے مطابق جب راون، سیتا کو اغوا کرکے لنکا لے جا رہا تھا تو جے ٹایو، جو ایک عظیم عقاب اور رام کا وفادار تھا، نے راون کو روکنے کی کوشش کی۔ اس جنگ میں جے ٹایو بری طرح زخمی ہو گیا اور زمین پر گر پڑا۔ یہ مقام، جہاں وہ گرا، آج جے ٹایو ارتھ سینٹر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ عظیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم اور مؤثر شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔اپنے بیان میں جنرل کوریلا نے کہا کہ داعش خراساں اس وقت دنیا کی سب سے متحرک دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہے، اور اس کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں داعش خراساں کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا گیا، جن میں کم از کم پانچ اعلیٰ سطح کے مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔جنرل کوریلا نے مزید...
لاہور: پنجاب میں رہنے والوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے اور شہر کی سڑکیں بھی گویا کہ پگھلنے لگی ہوں۔ مسلسل خشک موسم اور سخت گرمی کے باعث شہری بے حال ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی 13 جون تک ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب جو تحریک شروع ہو رہی ہے وہ فیصلہ کن ہوگی، ہتھیار لے کر آئیں گے، اور دفاع کا حق مذہب اور آئین دونوں دیتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں ایک نئی اور فیصلہ کن تحریک کے آغاز کا اعلان کیا۔ گنڈاپورنے واضح کیا کہ اب کی بار یہ تحریک “آر یا پار’’ ہوگی، اور اس مرتبہ تحریک کا کوئی منصوبہ عوام کے سامنے نہیں لایا جائے گا، “چاہے میں خندق کھودوں یا سرنگ، کسی کو نہیں بتاؤں گا کہ کہاں سے آ رہا ہوں، اس بار پورے پاکستان سے عوام کو ساتھ لے کر آئیں گے۔’’انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کے معروف شخصیت ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے کچھ بیانات حد سے تجاوز کر گئے تھے۔بدھ کی صبح “ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک پیغام میں ایلون مسک نے لکھا“صدر کے بارے میں میری کچھ پوسٹس گزشتہ ہفتے حدود سے باہر چلی گئیں، اور مجھے ان پر افسوس ہے۔”یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کھل کر منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے، مسک نے ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین سے متعلق خفیہ فائلیں جاری نہ کر کے اپنی ممکنہ وابستگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کے لیے ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر اسپتال بنا رہے ہیں۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کینسر اسپتال میں لیول فور کے مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس کینسر اسپتال کو چار مختلف فیزوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے فیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے، مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈرائو نا خواب ہے،پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلا ورچوئل بلڈ بینک سینٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سینٹر سے مریض کو درکارخون فوری طور حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔ بلڈ ڈونیشن ماڈ ل میں متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکار بھی ڈونیشن کے کار خیر میں شامل ہیں‘ پنجاب سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک میں بلڈڈونرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نہایت آسان ہے۔ بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری اسپتالوں...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے ، ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ مون سون سیزن کی بارشیں 15 ستمبر ک جاری رہیں گی ۔ انہوںنے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہےتاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ہے، جس میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر، زراعت اور کاروباری سہولتوں سمیت مختلف شعبوں کی 2750 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کی جانب سے تیار کردہ یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں 1076 ارب روپے مقامی فنڈنگ سے جب کہ 124 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں 1412 جاری منصوبوں کے لیے 536 ارب روپے، 1353 نئی اسکیموں کے لیے 457 ارب روپے، اور 32 پرانی اسکیموں کے لیے 207 ارب روپے مختص...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج القادر کیس پر بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا۔انسٹالر رجیم نے ملک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے ہم اپنے تمام پابند سلاسل ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم لوگ وقت پر ہائیکورٹ پہنچے سنگل بنچ اور ڈبل بنچ توڑ دیا گیا ہے ۔آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی پانچ جون کو جج نے کہا کہ نیب اپنا وکیل پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ فیل ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندد جسارت)وزیرعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی، محمد الیاس چوہدری اور فرخ خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 26۔ 2025کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اہم حکومتی کابینہ کے رکن وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کو ’’مالی فحاشی‘‘ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی مخالف ن لیگ حکومت کی جانب سے پیش کردہ وفاقی بجٹ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ وفاقی حکومت نے منگل کے روز بجٹ پیش کرکے اخراجات کو کم کرنے، نئے ٹیکسز لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ ’ایک ہزار ارب میں سے کے پی کے لیے صرف 54 کروڑ‘ وفاقی بجٹ پر اپنے مؤقف میں مشیر برائے خزانہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سرکاری کلاس کے ساتھ مذاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی میں خیبر پختونخوا کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ شامل نہیں، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) وفاقی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، عوام نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے‘ غربت نہیں غریب مٹائو بجٹ ہے، تنخواہ دار اور متوسط طبقہ مہنگائی میں پس کر رہ جائے گا‘ قابل تجدید توانائی کے شعبے پر ٹیکس کا نفاذ معاشی ترقی کے رجحان کو سست کرے گا‘ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کاربن ٹیکس میں اضافے سے روزمرہ زندگی متاثر ہوگی‘ زراعت کو بجٹ سے کچھ نہیں ملا۔ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ، پی پی پی کے رہنما اصغر ندیم چن ،وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر، کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف مثبت اور فعال کردار کی پوری دنیا معترف ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل کوریلا کا کہنا تھا کہ ’داعش خراسان اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے، پاکستان ایک غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔جنرل کوریلا نے اعتراف کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائند ہ جسارت)رواں مالی سال کے 11 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر کی آمد میں 28.8 اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے،...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ ایسا ماحول اور معاشرہ بنا رہے ہیں، جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیضیاب ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’انٹرنیشنل ڈے آف پلے“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے، بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے۔ افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے...
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی زرعی آمدنی ملکی معیشت کا ایک اہم جز سمجھی جاتی ہے، دنیا بھر میں زرعی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اور کم سے کم قابل کاشت زمین کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ فصل حاصل کی جا رہی ہے لیکن حالیہ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اہم فصلوں کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ کپاس کی فصل کی پیدوار میں 30 فیصد، مکئی میں 15.4 فیصد، گندم کی فصل میں 8.9 فیصد، چاول کی فصل میں 1.4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، دوسری جانب آج کل بھنڈی کا ریٹ منڈی میں 50 روپے فی من ہو گیا ہے جس وجہ سے کسانوں نے بھنڈی جانوروں کو بطور چارہ...
نیویارک: امریکا میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں جاری احتجاج کا دائرہ مختلف ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔ ہزاروں افراد نے امیگریشن حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا، کئی شہروں میں جھڑپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نیو یارک میں سب سے بڑا مظاہرہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پولیس کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں سے 83 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سینکڑوں گرفتار مظاہروں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سنٹر سے مریض درکارخون کوفوری طور حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔ ورچوئل بلڈ بینک پرڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔ بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ورچوئل بلڈ بینک پر روزانہ بلڈ کے...
لندن (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے۔برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں پاکستان کی برتری دنیا بھر میں ثابت ہوئی۔ قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ ریاست مخالف بیانیہ ناکام ہوا۔ اب وقت ہے معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ نان فائلر گاڑی نہیں خرید سکے گا، بنک سے قرض نہیں لے سکے گا۔ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا۔ علاوہ ازیں عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ سینئر اینکر فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ سفارتکاروں کو امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہئے، پاکستان نے بھارت کی پاکستانی مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ قرار دیا بھارت اپنی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کو بھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا۔ پاکستان نے بھارت کو حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کا جواز تراشنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن، بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
1960 میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے امریکی میوزیکل بینڈ ’’دی بیچ بوائز‘‘ کے شریک بانی اور لیجنڈری موسیقار برائن ولسن 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا دل یہ اعلان کرتے ہوئے ٹوٹ رہا ہے کہ عزیز والد، برائن ولسن، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ موسیقی کی دنیا کے اس درخشاں ستارنے 1942 میں کیلیفورنیا کے شہر ہارتھورن میں آنکھ کھولی اور اپنے چھوٹے بھائیوں کارل اور ڈینس، کزن مائیک لو اور دوست آل جارڈین کے ساتھ مل کر میوزیکل بینڈ کی بنیاد رکھی۔ اس میوزیکل بینڈ کا نام ’’ دی بیچ بوائز‘‘ رکھا گیا تھا جس نے امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا کے سب سے کامیاب راک بینڈ کی حیثیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکال دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارباڈوس، جمیکا، جبرالٹر، پاناما، فلپائن، سینیگال اور یوگنڈا بھی ہائی رسک فہرست سے خارج کر دیے گئے۔ موناکو، الجزائر، انگولا، آئیوری کوسٹ، کینیا، لاؤس، لبنان، نمیبیا، نیپال اور وینزویلا فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ موناکو کی 2024 ء سے نگرانی کر رہے ہیںاور بین الاقوامی معیار کے مطابق فہرست کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد نئی فہرست ایک ماہ میں نافذ ہوگی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے۔ شہزادہ فیصل بن ترکی کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملک ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری دستاویز کی رو سے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کو ختم کرکے غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست محکمہ خارجہ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں 100سے زائد ممالک میں غیرملکی سروس افسران، کنٹریکٹرز اور مقامی طور پر ملازم رکھے گئے عہدیدار شامل ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مئی 2025 میں 3,609 کمپنیوں کی تاریخی بلند ترین رجسٹریشن کی ہے، جو جنوری 2025 میں قائم کردہ 3,442 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ اس دوران 2.7 ارب روپے سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا، جبکہ تقریباً 99.9% نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طریقے سے کی جا رہی ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے، جن کا مقصد کاروبار کی رجسٹریشن کو آسان بنانا اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔ ایس ای سی پی اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنا کر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے بجٹ 2025-26 پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی کسان دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر محض زبانی جمع خرچ پر مبنی تھی اور حقیقی مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ رہنماوں نے کہا کہ حکومت کے متعارف کردہ ’’Pakistan Initiative Program‘‘ کے ذریعے صرف بڑے زمینداروں اور سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں ،جو ملک میں زرعی پیداوار کا 80 فیصد بوجھ اٹھاتے ہیں ، کے مفادات کو یکسر نظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور ایئر کراچی جو کہ کراچی کی کاروباری برادری کی جانب سے قائم کی گئی ایک ایئرلائن ہے کے درمیان طیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔معاہدے کے تحت، ایئر کراچی کو پی آئی اے کی جانب سے انجینئرنگ سروسز یا ایم آر او (مینٹیننس، ریپئر اور اوور ہال) خدمات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات، ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ایئر مارشل (ر) عمران مجید نے دستخط کیا۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں کراچی کی کاروباری برادری نے نئی ایئرلائن ایئر کراچی کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے وفاقی بجٹ 26- 2025 پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ کا کل حجم 17 ہزار573 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں دفاع، قرضوں پرسود کی ادائیگی اورمحصولات بڑھانے کواولین ترجیح دی گئی ہے جبکہ عوامی فلاحی منصوبوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے 3800 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بجٹ ملکی سلامتی، داخلی استحکام اورمالیاتی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش ضرور ہے تاہم اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جوعام شہری، کاروباری طبقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ہالانی اور بھریا سٹی میں بھریا سٹی مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق ہالانی پولیس تھانہ کی حدود محراب پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر بہلانی کے قریب ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی پولیس فائرنگ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ بغیر لائسنس پستول اور 4 گولیوں سمیت گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے،ڈاکوکی شناخت امیر علی عرف امیر ولد رحیم بخش کیریو کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو ڈکیتی، چوری اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، بھریا سٹی پولیس کی حدود...
لاہور: عالمی فلاحی تنظیم، مرکری کور کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پانی کی شدید کمی جنم لے چکی۔ بڑھتی آبادی اور کم بارشوں کے سبب صرف 5 سال بعد کابل دنیا کا پہلا جدید شہر بن سکتا جہاں پانی بالکل ختم ہو جائے گا تب شہر میں مقیم 70 لاکھ شہریوں کو جان کے لالے پڑ سکتے کہ پانی زندگی کے لیے لازمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2001 میں کابل کی آبادی 10 لاکھ تھی جو اب سات گنا بڑھ چکی۔اس بڑھائو سے شہر کے زیرزمین آبی ذخائر میں پانی بہت کم ہو چکا۔ نصف کنوئیں تو خشک ہو گئے ہیں، پانی کی شدید کمی سے یہ مائع کابل میں مہنگے...
عید قرباں، اسلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے فلسفہ تسلیم و رضا کی کامل تصویر ہے، جو سیدنا ابراہیم ؑ اور ان کے بعد دنیا پر بھیجنے جانے والے انبیاء کرام کے سلسلے سے گزرتے ہوئے امام الانبیاء محمد مصطفیٰ احمد مجتبٰی ﷺ کی دعوت نبوت و رسالت پر اختتام کو پہنچا۔ درحقیقت قربانی تو جان کی قربانی ہی تھی، جیساکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے واقعے سے معلوم ہوتاہے اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے بھی فرمایاہے کہ اصل قربانی تو جان نثاری کی قربانی تھی، اللہ تعالیٰ نے اپنی بے پایاں رحمت سے یہ قربانی جان سے ٹال کر مال کی طرف منتقل کی۔ پھر یہ بھی ہوسکتا تھا...
ہوکنگ پیلس چینی اسٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس ہے‘ طویل باؤنڈری وال اور وسیع گیٹ کے بعد پانی کے لمبے چوڑے تالاب ہیں‘ ان میں پتھروں کے راستے ہیں اور دائیں بائیں کنول کے پھول تیرتے رہتے ہیں‘ محل کی مرکزی عمارت درمیان میں ہے اور وہ آنکھوں کو مقناطیس کی طرح کھینچ لیتی ہے‘ عمارت کے آگے پیچھے باغ‘ پھولوں کی روشیں اور جگہ جگہ چھوٹی آبشاریں اور ندیاں ہیں‘ باغوں کے درمیان گرم چشموں کے تالاب‘ غسل خانے اور حمام ہیں جب کہ محل کی پشت سے پتھر کا راستہ پہاڑی کی چوٹی تک جاتا ہے۔ سیاحوں کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں‘ یہ چیئرلفٹ کے ذریعے پہاڑی کی چوٹی پر پہنچ جائیں یا پیدل ہائیکنگ کر...
نوجوان سیاست دان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور امریکا میں پاکستان کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے والے وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ایک معقول تجویز پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ "ISI-RAW cooperation could reduce terrorism"۔ انھوں نے اپنے اس نئے بیانیے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا کامل یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیز کے حکام ایک دوسرے سے رابطہ کریں تو دونوں ممالک میں دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکتا ہے۔ عالمی برادری کو اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم خطرناک صورتحال اختیارکرسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے...
عموماً ہم کسی بھی عمل سے قبل اس کے نتائج پرغورنہیں کرتے اورجب کوئی عمل بیٹھتے ہیں تو نتائج کو قسمت پرچھوڑ کرخودکو بری الذمہ قرار دیتے ہیں۔عموماً ایسی صورت حال کا سامنا ہمیں عیدقربان پر کرنا پڑتا ہے کیونکہ قربانی کاگوشت گھر میں آتے ہی اس سے دودوہاتھ کرنے کے لیے مختلف ترکیبیںبنائی جاتی ہیں،ہرچھوٹے بڑے کی جانب سے مختلف قسم کی فرمائشیں اور مینیوزبھی سامنے آجاتے ہیں۔ ابھی قربانی ہو ہی رہی ہوتی ہے کہ سب سے پہلے کلیجی پکائی جاتی ہے ۔اسی لئے دوپہر کے کھانے میں ہرگھر میں آپ کوکلیجی کی ہانڈی پکتی اورتناول کی جاتی نظر آئے گی۔ یہ درست ہے کہ ہر تہوار کی اپنی الگ الگ پہچان ہوتی ہے اورعید قربان تو مختلف...