2025-08-02@21:26:23 GMT
تلاش کی گنتی: 55238

«روس کے قریب»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آمد کے لیے نائیکوپ اور ویزے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، لیکن پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ان درخواستوں پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کے بچوں کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے تارکین وطن (نائیکوپ) موجود تھا، جو بعد ازاں گم ہو گیا۔ ان کے مطابق نئی درخواستیں جمع کروائی گئیں اور ان کے پاس ان کا ٹریکنگ نمبر بھی موجود ہے۔ اس کے باوجود سفارتخانے کا دعویٰ ہے کہ انہیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ انہوں...
    پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے چئیرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس...
    پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانی بزنسمین دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن نے پیرس میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار کے آفس اور وئر ہاؤس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ میاں مصباح الرحمن کا استقبال ابراہیم ڈار، اور جنرل سیکریٹری یاسر خان نے کیا، میاں مصباح نے مزید کہا کہ میں خود لاہور چیمبر کا صدر اور جم خانہ لاہور کا چیئرمین رہ چکا ہوں اور کسی بھی ملک کی معیشت میں بزنس مینوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
    اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد  شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا  پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
    بیجنگ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین بحران پر ہنگامی کھلے  اجلاس کا انعقاد کیا، جو روس۔یوکرین تنازع پر سات دنوں میں سلامتی کونسل کا تیسرا اجلاس تھا۔ ہفتہ کے روز چین کے اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے زور دے کر کہا کہ یوکرین بحران اس وقت ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، تمام فریقوں کو متضاد سمتوں کی بجائے ایک دوسرے کی طرف بڑھنا چاہیے، تاکہ بحران کے سیاسی حل کے لیے مزید اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے اور زیادہ کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تنازع کے فریقوں کو انسانی ہمدردی اور عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینی چاہیے، عام شہریوں کی مکمل حفاظت کرنی چاہیے، بین الاقوامی...
    کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا، جب کہ تحقیقات کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کی جانب سے ملزم کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان ولد نبی گل ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے، لہٰذا ملزم کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کا 14 اگست کو بڑی جنگ میں بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے 14 اگست کا دن پاکستان کی عظیم کامیابی معرکہ حق سے منسوب کردیا گیا،یومِ آزادی 2025 قومی سطح پرتاریخی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا چودہ اگست پرملک گیرسطح پر قومی یکجہتی، عزم اور فخر کا مظاہرہ کیا جائے گا،وفاقی سطح پر معرکہ حق کی فتح کی خوشی میں تقریبات کی تیاریاں کی جارہی ہیں، قومی دارالحکومت میں یومِ آزادی پر خصوصی پریڈ اور فتح کی تقاریب کا انعقاد ہوگا،تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معرکہ حق کی فتح کا جشن منایا جائے گا،14 اگست کی تقریبات کو تاریخی بنانے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں سرکاری سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہر کے مہنگے ہوٹلوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام معمول کا حصہ ہے جو مخصوص خطرات کی صورت میں اٹھایا جاتا ہے، جیسا کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتے کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ ان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایرانی وفد کو خصوصی سکیورٹی میں قیام گاہ منتقل کیا گیا۔ صدر مسعود پزشکیان لاہور...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔ دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ...
    —فائل فوٹو حکومت نے شوگر ملز کو نومبر کے پہلے ہفتے کرشنگ شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور چینی کے خفیہ ذخائر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں 3 کی بجائے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کا پلان بنایا گیا ہے۔حکام کے مطابق کرشنگ بروقت شروع نہ ہوئی تو 2 لاکھ 60 ہزار ٹن چینی کی قلت ہو سکتی ہے، حکومت نے وزارت فوڈ کو 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے رکھی ہے تاہم نومبر کے پہلے ہفتے میں کرشنگ شروع ہوگئی تو 3 لاکھ ٹن درآمد ہوگی۔ تمام ملیں 165روپے کلو ایکس مل ریٹ پر چینی فراہم کر رہی ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے دورہ پاکستان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان لاہور پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، ایران کا وفد شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئر پور ٹ پر ان کا استقبال کیا۔آج صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت بھی دی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں، یہ ان کا ایران کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، ایرانی صدر اپنے اس اہم دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شامل ہوں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ سطح کے حکام بھی پاکستان پہنچے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے،‎ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے انتشار پھیلانے کیلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ان کو اس کی ہر گز اجازت نہیں ملے گی ۔ ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کبھی کہتی ہیں قا سم اور سلیمان کو انکی والدہ نے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی اورکبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا، وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے یا نہیں؟۔عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کبھی کہتی ہیں وہ پاکستانی...
    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا...
    ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ زندہ رہیں۔(جاری ہے) ہم انہیں کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔غزہ میں قحط کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا اور کہا کہ وہ امداد چوری کر کے اسے غزہ کے اندر دوبارہ بیچ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے سٹیو...
    کوئٹہ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی (بلوچ یوتھ کونسل) کی دیگر قیادت کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنما انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ منظور پولیس کی جانب سے عدالت سے 30 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے 20 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران بی وائی سی قیادت کی جانب سے اسرار بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب بلوچ ایڈووکیٹ اور عیوض زہری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلوں کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بی وائی سی رہنماؤں کو 24...
    پاکستان نے بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، معروف ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک نفیس مجسمے کی نقل تھائی لینڈ کو تحفے میں دے دی۔ یہ تقریب نیشنل میوزیم بینکاک میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا:’گندھارا سے آسیان تک ایک روحانی سفر: مشترکہ ورثے اور مذہبی سیاحت کا جشن‘ تقریب میں پاکستان کی سفیر برائے تھائی لینڈ رخسانہ افضل نے مجسمہ تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، فینومبوت چنتراچوتی کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندگان، سول سوسائٹی، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ مشترکہ ورثہ، مضبوط...
    مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
    چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ،   پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ  ذمہ داران کے ہمراہ  صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور  قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  آفت...
    سٹی42: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس آج دوپہر 1 بجے سے رات تک مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مزارِ اقبال پر حاضری بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی...
    کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزم عمران آفریدی نے ایک ویڈیو بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کے پیچھے چھپی وجہ بتادی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کر لیا، ملزم کا کہنا ہے کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغواء کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کردیا، وکیل اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا جو ماضی میں تنازع کی بنیاد بنا تھا۔عمران آفریدی نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا، ’ناصرف اس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات...
    چینی جے-20 لڑاکا طیارے نے جاپان کے قریب انتہائی حساس اور سخت نگرانی والے فضائی علاقے میں کامیاب پرواز کی ہے، جس نے دفاعی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چین کے مطابق یہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ آبنائے سوشیما سے اس انداز میں گزرا کہ امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز سمیت طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل نظام بھی اس کی موجودگی کو نہ بھانپ سکے۔ چینی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جے-20 مائٹی ڈریگن طیارے کی یہ پرواز اُس علاقے سے ہوئی جو دنیا کے سب سے زیادہ نگرانی والے فضائی زونز میں شمار ہوتا ہے۔ اس خطے میں جدید ترین فضائی نگرانی کے آلات نصب ہیں، جن میں امریکی ساختہ ٹیکنالوجی بھی شامل...
    پاکستان اور ویتنام کے درمیان ثقافتی اور روحانی یکجہتی کی علامت کے طور پر، پاکستان نے معروف گندھارا دور کے ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک شاندار مجسمے کی نقل ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مت مندر بائی ڈنھ پاگوڈا کو تحفے میں دے دی۔ یہ تاریخی مجسمہ، جو دوسری صدی عیسوی کے گندھارا دور سے تعلق رکھتا ہے، سِکری (پاکستان) میں دریافت ہوا تھا اور اصل نمونہ اس وقت لاہور میوزیم میں محفوظ ہے۔ مجسمے میں شہزادہ سدھارتھ کو سخت ریاضت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان کی روحانی بیداری کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق مجسمے کی نقل...
    2 اگست 2025 – سوات کے مختلف علاقوں کبل، کانجو، مٹہ اور بحرین میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب ریلیاں علاقہ عمائدین اور عوام کی جانب سے نکالی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد نے پاکستان کا جھنڈا تھامے شرکت کی۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پاک فوج کے حق میں اور فتنہ الخوارج کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقع پر...
    تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ‏تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ‏تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اے پی سی کے پانچ صفحات...
    پشاور: شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست  کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔  شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک...
    جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت کے روبرو مرحوم شخص کی وراثت کی تقسیم کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کے انکشاف پر سیشن عدالت ملیر نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  ناظر نے جعلی اور من گھڑت دستاویز کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ناظر کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز جعلی تھے، حیران کن طور پر دستاویز کی تصدیق کئے بغیر لاکر سے اشیأ حوالے کردی گئیں، عدالت کی جانب سے درخواست...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کو بچانے کے لیے آبدوزیں تعینات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔(جاری ہے) اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ کا اعلان روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین Dmitry Medvedev کے بیان کے بعد سامنے آیا۔میدیدیف نے کہا تھا کہ ہر نیا امریکی الٹی میٹم ایک خطرہ ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی یکجہتی ، سول ملٹری ہم آہنگی اور ہائی بریڈ خطرات کے مقابلے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے قومی سطح کے اشتراک کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، انہیں کور ہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اعلیٰ معیار کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں ’روس کے قریب‘ مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ پیشرفت واشنگٹن اور ماسکو کے مابین جاری لفظی جنگ کو ایک سنگین عسکری رخ دے رہی ہے۔ ٹرمپ نے روسی قومی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے یہ قدم ’’احمقانہ اور اشتعال انگیز‘‘ روسی بیانات کے تناظر میں اُٹھایا ہے تاکہ اگر ان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے کوئی قیدی...
    چین میں 2024 کے دوران شادیوں کے اندراج میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے دوران مجموعی طور پر 61 لاکھ 6 ہزار شادیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ سال کے کی نسبت 20.5 فیصد کم ہے۔وزارت شہری امور کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ سال چینی باشندوں میں شادی کی شرح فی ہزار افراد میں 4.3 تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.11 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔دستاویز کے مطابق 2024 میں چین میں مجموعی طور پر 35 لاکھ 13 ہزار طلاقیں ہوئیں۔2013 سے 2022 تک مسلسل 9 سال کی کمی کے بعد چین میں شادیوں کے اندراج کی تعداد میں 2023 میں مختصر طور پر اضافہ...
    —فائل فوٹو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالغفور انجم  نے کہا کہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اس کو دیگر قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کی اموات کا دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ خدشہ ہے ان کے والد بھی...
    ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور باقاعدہ کمیٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہوئے اور حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے وزرا کے...
     کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، گرفتار ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ذاتی انتقام قرار دے دیا۔ملزم عمران آفریدی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے شمس الاسلام کو اس لیے قتل کیا کیونکہ مقتول نے مبینہ طور پر اس کے والد کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔عمران آفریدی کے مطابق شمس الاسلام اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، اسی لین دین کی بنیاد پر شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کیا، شدید تشدد کیا اور قتل کر دیا۔ملزم نے مزید دعویٰ کیا کہ مقتول...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے...
    کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو مات دے دی۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے محمد خالد محمود نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ یہ انتخابات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا ریجن کی نشست کے لیے پاکستان اور بھارت کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو اگست میں بھارتی حریف کے مدمقابل ہوں گی الیکشن میں پاکستان کے خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود نے 18 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اجے سنگھ کو صرف 9 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستانی امیدوار نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا فسادی گروہ انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو اپنے بھائی عمران خان کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، وہ کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں تو کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔ ’وہ کبھی کہتی ہیں کہ ان کو عمران خان نے اجازت نہیں دی تو کبھی کہتی ہیں کہ ویزا نہیں مل رہا۔ وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی...
    عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔اپنے بیان میں سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاورمیں گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے یورپ اور امریکہ جانے کے منتظرہیں۔ امریکہ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ افغانستان میں امریکی فورسز کے لیے کام کرنے والوں کو امریکہ میں آباد کیا جائے گا لیکن امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد اس وعدے پرعمل درآمد روک دیاگیا۔ امریکی پالیسی تبدیل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان نے بھیافغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا۔ اب یہ افغان گرفتاری اورڈی پورٹ ہونے کے خوف سے گھروں تک محدود رہتے ہیں۔ امریکی پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی ممالک کا بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) وجائنل اسپیکیولم ایک ایسا طبی آلہ ہے، جو دنیا بھر میں خواتین کے حیاتیاتی اور تولیدی طبی معائنے کے لیے روزانہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ عموماً سرد، سخت اور دھاتی ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے دوران خواتین کو درد اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ طبی آلہ، جسے اکثر ماضی کے ایذا رسانی کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے تشبیہ دی جاتی ہے، آج بھی دنیا بھر میں خواتین کی بہت بڑی اکثریت کے لیے شدید خوف اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اب نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی کی دو ماہر خواتین نے وجائنل اسپیکیولم سے متعلق اس دیرینہ اور خوفناک تصور کو...
    معروف ملیالم فلمی اداکار، مزاحیہ فنکار اور نقال کلا بھون ناواس کو جمعہ کی شام کوچی کے قریب چوٹانیکارّا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہوٹل کے عملے نے انہیں بے ہوش پایا تو فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ناواس کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق، موت کی وجہ دل کا دورہ (cardiac arrest) معلوم ہوتی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور مزید تفصیلات روزنامہ دی ہندو کے مطابق، موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے ہفتہ کے روز کلامسیری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کی صبح پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران سے لاہور روانہ ہو گئے۔ یہ دورہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی باقاعدہ دعوت پر ہو رہا ہے۔صدر پزشکیان ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔  انہیں الوداع کہنے والوں میں ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف، دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سربراہ برائے بین الاقوامی تعلقات حجۃ الاسلام محسن قمی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران سب سے پہلے لاہور جائیں گے، جہاں وہ برصغیر کے ممتاز مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ...
    پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر راولپنڈی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو (انتہائی نگہداشت یونٹ) میں داخل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے، طبی امداد ملنے کے بعد اب وہ رو بہ صحت ہیں اور اسپتال سے ڈسچارج ہو چکی ہیں۔ صبا قمر، جو پاکستان کی صف اول کی فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ان دنوں ڈرامہ ’پَامال‘ (Green TV) کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود تھیں۔ اس سے قبل وہ جیو ٹی وی کے لیے “کیس نمبر 9” کی شوٹنگ مکمل کر چکی تھیں۔ مصروف شیڈول اور مسلسل کام نے ان کی صحت پر اثر ڈالا۔ شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی ذرائع...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت388روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سی277روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ562کی بجائی580 سے 585روپے کلو فروخت کیا گیا۔
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 5 اگست سے مون سون کا چھٹا اور نسبتاً شدید اسپیل داخل ہوگا، جس کے تحت لاہور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری اس وقت لاہور میں دھوپ اور ہلکے بادلوں کا امتزاج ہے، تاہم موسم کا رخ اگلے ہفتے تیزی سے بدلنے کی توقع ہے۔ آج درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ہے جبکہ نمی کی شرح 75 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔...
    اسلام آباد/لاہور/پشاور/مظفرآباد/گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔(جاری ہے) زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری تھی۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور...
    احسن عباسی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا, ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔  ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔   دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔  عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ  شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو...
    حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 6 سال پورے ہونے کے موقع پر 5 اگست بروز منگل کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، معراج الدین، سید امتیاز احمد خان، پروفیسر زبیری، مسلم لیگ جموں و...
    وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری ہے۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے...
    لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً سوا دو ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت...
    راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے لرزہ خیز قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں "پاکستان" کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔  بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ کرنا...
    کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور میں زلزے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.5 تھی،گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا،خیبرپختونخوا میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے سوات،چارسدہ ، مردان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،غذرسمیت گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ ابھی کال ملائیں اور اپنے گھر پر مفت پودے لگوائیں ،...
    حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 6 سال پورے ہونے کے موقع پر 5 اگست بروز منگل کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، معراج الدین، سید امتیاز احمد خان، پروفیسر زبیری، مسلم لیگ جموں و...
     اسپیس ایکس کا Crew-11 مشن جمعہ کو کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کی جانب روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ خراب موسم کے باعث جمعرات کو پرواز منسوخ کر دی گئی تھی۔ ناسا کے خلا باز زینا کارڈمین (کمانڈر)، مائیک فنک (پائلٹ)، جاپانی خلائی ایجنسی (JAXA) کے خلا باز کیمیا یُوئی، اور روسکوسموس کے خلا باز اولیگ پلاٹونوف نے فلوریڈا میں موجود کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39A پر جمعے کی صبح 11:43 بجے (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) روانگی کے لیے تیاری مکمل کی۔ جمعرات کو طے شدہ پرواز کو خراب موسم کے باعث آخری لمحے پر منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ابتدائی وقت 12:09 بجے دوپہر تھا۔ یہ مشن SpaceX کے کریو ڈریگن کیپسول “Endeavour” کے ذریعے...
     پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، دل کی تکلیف کے باعث ان کو فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے جس میں انجوگرافی بھی شامل تھی۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔قریبی ذرائع کے مطابق صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور...
     شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اعر دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سمت...
    وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری ہے۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے...
    آذربائیجان نے روسی ریاستی خبر رساں ایجنسی TASS کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے نگورنو کاراباخ کے دارالحکومت کے لیے آرمینیائی نام ’اسٹیپاناکیٹ‘ کا استعمال بند نہ کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے، آذربائیجان آذربائیجانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ TASS کا ’خنکندی‘ کے بجائے ’اسٹیپاناکیٹ‘ کہنا آذربائیجان کی توہین اور عدم احترام کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ طرز عمل ملک کی خودمختاری کے منافی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب TASS نے ایک رپورٹ میں آرمینیائی نژاد روسی مصور...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ  تین ملزمان فرار ہوگئے۔  پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے  سے مزید تفتیش جاری ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر...
    وادی نیلم شاردہ کے حسن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ وادی کے حسین سیاحتی مقام شاردہ میں کشتی رانی، ریور رافٹنگ، واٹر اسپورٹس کے مزے خوبصورت موسم اور دلکش نظاروں نےسیاحوں کے دل موہ لیے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش ایڈونچر کے شوقین سیاح ان دنوں بڑی تعداد میں اس خوبصورت علاقے کی سیر کر رہے ہیں، کشتی رانی، ریور رافٹنگ سمیت واٹر اسپورٹس کے مزے لے رہے ہیں، بارش کے باعث نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔ مزید پڑھیے: کشمیر کی رونقیں بحال، گرمی کے ستائے سیاحوں نے وادی نیلم کا رخ کر لیا شاردہ وادی نیلم کا سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔...
    فاران یامین/توقیر اکرم: اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ کا شکار، پٹریاں ٹوٹنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے ٹریک بحالی کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ ریلوے عملہ کے مطابق کرین کی مدد سے بوگیوں کو سیدھا کرنے کا عمل جاری ہے، عارضی ٹریک بنا کر بوگیوں کو منتقل کیا جائے گا، ٹرین کی متعدد بوگیاں تاحال ٹریک پر موجود ہیں، ٹریک کی مکمل بحالی کے لئے 10 سے 12گھنٹے درکار ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد جانےوالی ٹرین کو حادثہ کا شکار ہوگئی تھی،اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،48مسافر زخمی۔ خواتین اور بچے طبی امداد کیلئے شاہدرہ اور مریدکے...
    محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انھوں نے کہا کہ گجر بکروال برادری کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے نکی توی میں 21سالہ نوجوان پرویز احمد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد کو 24جولائی کو ستواری تھانے کی حدود میں ایک جعلی مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ...
    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر میں 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق اس دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی لگائی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    31 جولائی کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات ہی میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ عوامی نمائندگی کے لیے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برادرانہ باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یواے ای...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    صادق آباد+ بنوں (آئی این پی) صادق آباد میں دو روز قبل جمعرات کو رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔  یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
    کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام...
    ایران کے دارلحکومت تہران میں 1 کروڑ 60 لاکھ باشندوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔ پچھلے 5سال سے جاری قط،40 فیصد کم بارشیں ہونے، بڑھتی گرمی، آبادی میں تیزی سے اضافے اور زیرزمین پانی زیادہ مقدار میں نکالنے سے ایران، خصوصاً دارالحکومت تہران میں میٹھے پانی کی شدید قلت جنم لے چکی ہے جس کے میٹروپولٹین علاقے کی آبادی1 کروڑ 60 لاکھ ہے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے ڈیم تقریباً سوکھ چکے ہیں۔  بلند وبالا عمارتوں میں مقیم لاکھوں تہرانیوں کو صاف پانی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور وہ ٹینکروں سے بھاری قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ایرانی حکومت ہفتے میں 1...
    اسلام آباد اور ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس کے علاوہ مینگورہ سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
    کراچی میں قتل ہوئے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔درخشاں تھانے میں مقدمہ خواجہ شمس الاسلام کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست کی دوپہر اس وقت قتل کیا گیا جب وہ ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے کہ قمیض شلوار پہنے مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے چہرے...
    اسکرین گریب کراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔