2025-05-23@21:44:17 GMT
تلاش کی گنتی: 32490
«شریعت کورٹ میں»:
(نئی خبر)
بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا نے کہا کہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،خضدار میں بزدلانہ حملے میں چھ بچے شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔ فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ سکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غم میں برابر کے شریک ہیں۔...
کراچی: حکومت سندھ نے خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے آئندہ ماہ قرعہ اندازی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1000 خواتین کو برقی اسکوٹیز دی جائیں گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ای وی ٹیکسی، ای وی اسکوٹی سمیت بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹی نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہیں بلکہ خواتین کی نقل و حرکت اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ حکومت جون 2025 میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی...
وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ممکنہ ڈینگی وبا سے نمٹنے کے لئے سخت انتظامی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ہدایت پر ڈینگی کیخلاف اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی نے مراسلے میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں ڈی ایچ او، سی ڈی اے، اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی مائیکرو پلان اور سرویلنس شیڈول جمع کروانے کی بھی ہدایت درج ہیں۔ مزید برآں متعلقہ حکام کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلیے پیشگی مربوط اقدامات کو یقینی بنانے کا بھی کہا گیا۔ ڈاکٹر...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے سے متعلق خبریں سامنے آگئیں۔ ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 15.2 ملین یورو (یعنی پاکستنای روپوں میں 4 ارب 84 کروڑ سے زائد) ماہانہ کی ڈیل کی پیشکش کررہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کو 5 فیصد حصص کی پیشکش بھی کی ہے لیکن یہ معاہدہ محض ایک سال کیلئے ہوگا۔ مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے مبینہ طور پر النصر رونالڈو کی خدمات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دیگر اہم پیشکش کرنے کو بھی تیار ہے۔...
جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 35 روز قبل اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، محسن نقوی کی بتائی ہوئی مدت میں منصوبہ مکمل کیا گیا، منصوبہ اعلیٰ کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے۔ وزیراعظم نے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں چار ماہ میں 116 خواتین کا قتل ،...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سرپرستی بھی کرتا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت بد امنی کے لیے سرگرم ہے۔ مکتی باہنی کا...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکرٹری داخلہ نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا۔اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکریٹری داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دے رہے ہیں، 2009ء میں حکومت پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیرِ اعظم کو شرم الشیخ میں دیے۔ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی...
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازاآرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش...
ایران کے شہر کرج سے تعلق رکھنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے اپنے جسم پر 96 چمچیں متوازن کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ابوالفضل کو "ہیومن میگنیٹ" کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ وہ مختلف اشیاء کو اپنے جسم پر بغیر کسی چپکنے والے کسی بھی مادے کو متوازن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی 85 اور 88 چمچیں متوازن کرنے کے ریکارڈ قائم کیے تھے اور اس نئے ریکارڈ نے خود کے ان کے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ابوالفضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ صلاحیت بچپن میں دریافت کی تھی جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ مختلف اشیا کو اپنے جسم پر چپکا سکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنی جسمانی...
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں سمندری ریسکیو رز نے 1.5 پاؤنڈ سے زیادہ وزنی ڈیڈھ پونڈ کائی اور گونگھوں سے ڈھکے ایک کچھوے کو ریسکیو کرلیا۔ کیپ ہیٹراس نیشنل سی شور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ریسورس مینجمنٹ ٹیم کو پھنسے ہوئے نابالغ کچھوے کے بارے میں کال موصول ہوئی، جس کے بعد رریسکیو ٹیم کچھوے کو نارتھ کیرولائنا ایکویریم میں سی ٹرٹل اسسٹنس اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر لے آئی۔ View this post on Instagram A post shared by Cape Hatteras Nat'l Seashore.. (@capehatterasnps) ری ہیب ٹیم نے کچھوے کو صاف کرنا شروع کردیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھوا بارناکلز، الجی(ڈیڈ پونڈ کائی)، گونگھوں اور دیگر سمندری جانداروں کے بوجھ تلے دبا...
رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی، جو کہ مالی سال کے مجموعی ہدف 19.39 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو اس عرصے میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرض کی صورت میں جبکہ 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹس کی مد میں موصول ہوئے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو جولائی تا اپریل کے دوران 2...
ویب ڈیسک : فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا اور بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا۔بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں...
علی ساہی: قیدیوں کو تازہ روٹی فراہم کرنے کے لئے آئی جی جیل میاں فارق نذیرکا اہم اقدام،جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ ٹفن سے بیرکس تک پہنچنے میں ٹھنڈی روٹی کی شکایات ختم ہوجائیں گی۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہناتھا کہ ایک ٹفن میں 40 سے 50 روٹیاں رکھنے کی استعداد ہوگی۔ٹفن میں 7 گھنٹے تک روٹی گرم رہے گی۔ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 45سوٹفن خریدے جائیں گے۔ایک ٹفن کی قیمت 8سو سے 1000 روپے کے قریب ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا اُنہوں نے مزید...
وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سرپرستی بھی کرتا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت بد امنی کے لیے سرگرم ہے۔ مکتی باہنی کا قیام اور...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ صوبائی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد جب میں قائد ملت کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُنہوں نے کہا کہ اپنا درد اور دُکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات عوام تک نہیں پہنچ رہی، میں نے اپنی ذمہ داری کے بعد مختلف اضلاع کے دورے شروع کیے ہیں، عوام کی جانب سے بہت پیار ملا ہے، عوام میں کوئی جمود نہیں، عوام آج بھی آمادہ ہے، نام نہاد مسلمانوں کا چہرہ دنیا نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید عامر عباس ہمدانی اس وقت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے...
پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ ،بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عوام کے اعتماد پورا اترنے کیلئے پْرعزم ہیں، فیلڈر مارشل عاصم منیر کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردی کے حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے...
مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، جنگ کسی لمحے خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے...
آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے مودی سرکار کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر ان کے گھروں پر حملے مودی سرکارنے ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھر بدر اور ان کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے، تفصیلی رپورٹ جاری مودی سرکار نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے مودی سرکار کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر ان کے گھروں پر حملے جاری ہے۔حال ہی میں مودی سرکارنے ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھر بدر اور ان کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے۔ٹی آرٹی نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اورویڈیو جاری کر دی ، مودی سرکار نے غیر قانونی بنگلہ دیشی کا بہانہ...
مسجد الاقصیٰ کے احاطے میںیہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میںدھاوا بولا اور ہلڑبازی کی نابلس میںحضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آگئی۔خبرایجنسی کے مطابق مسلمان کے مقدس ترین مقام مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور ہلڑبازی کی۔ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں داخل ہوئے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مقدس قبرستان پر بھی یہودی آباد کاروں نے حملہ کیا جب کہ نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی۔نابلس...
عاصم منیر کو یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، وزیراعظم کا خطاب آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یہ اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔اسلام آباد میںآرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید...
—فائل فوٹو سینیٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل منظور کر لیا، بل وزیرِ مملکت شذرہ منصب نے منظوری کےلیے پیش کیا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ مملکت کو علم ہی نہیں کہ بل میں ہے کیا، بہتر ہوتا کہ بل کی منظوری کے لیے وزیر قانون ایوان میں موجود ہوتے۔اس کے علاوہ سینیٹ میں سول سرونٹس ترمیمی بل بھی شذرہ منصب کی جانب سے پیش کیا، جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹ: پاک افریقہ تعلقات کے فروغ کی قرارداد متفقہ طور پر منظورسینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔ شذرہ منصب نے کہا کہ بل سرکاری افسران...
— فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی کارروائی ہوئی۔عدالت نے عامر مغل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تنخواہ دار طبقے، جائیداد، مشروبات اور برآمدی شعبے کو خاطر خواہ ریلیف دینے سے پس و پیش کے بعد، دورے پر آئی ہوئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے جاری مذاکرات کا نچوڑ یہ ہےکہ آئی ایم ایف نے وفاقی محاصل ادارے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم آج اپنا دورہ مکمل کرے گی۔ صرف دفاعی بجٹ کو استثنیٰ حاصل ہوگا، کیونکہ اسلام آباد نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا وزیر...
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔ صدر مملکت کو تبادلے کیلئے کوئی کیسے انفورس کر سکتا ہے؟۔جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران جسٹس مظہر نے وکیل کو ہدایت کی کہ دلائل ججز کے ٹرانسفر تک محدود رکھیں۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں ہائیکورٹس سے ججز تعینات ہوتے ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ ججز ٹرانسفر پر صدر کے اختیار کی نفی نہیں کرتے۔جسٹس مظہر نے کہا کہ ہائیکورٹ سے جج کی شریعت کورٹ میں تعیناتی کا درجہ اُوپر...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے بجٹ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم سے تجاویز مانگیں ، حکومت...
(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں نیا گانا’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ریلیز کردیا۔ اس نغمے کے اشعار اور گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے سماں باندھ دیا،نغمہ میں افواجِ پاکستان اور شہریوں کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیاہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداءِ معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔ آئی ایس...
ججز ٹرانسفر کیس؛ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، آپ نے دلائل میں کہا ٹرانسفر ہونے والے جج کو نیا حلف لینا پڑے گا اور دوسری طرف کہا جا رہا ہے ٹرانسفر مستقل نہیں ہو سکتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر اور سینارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، آپ نے دلائل میں کہا ٹرانسفر ہونے والے جج کو نیا حلف لینا پڑے گا اور دوسری طرف کہا جا رہا ہے ٹرانسفر مستقل نہیں ہو سکتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر اور سینارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں ججز سے ٹرانسفر پر رضامندی نہیں پوچھی جاتی، اس لیے ججز سنیارٹی...
ویب ڈیسک: یومِ تکبیر پر 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہوں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ،علاقائی بینچز، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ رجسٹرار اور پنجاب کے سیشن ججز کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے پر آزاد کشمیر اسمبلی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر جنرل عاصم منیر کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وطن سے محبت کا بروقت اعتراف ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کو جرأت مندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے دفاع کو ناقابلِ...
ترقی نے ہمیں ای میل، میسیج اور فوری رسائی تو دی، مگر وہ خامشی چرا لی جو کسی سادہ سے لفافے میں لپٹی ہوتی تھی۔ خط صرف پیغام نہیں ہوتا تھا، وہ تہذیب تھا، خوشبو تھا، اور محبت کی ایک مکمل زبان۔ صرف ایک خط لکھنے میں کئی دن، کئی سوچیں اور کئی دھڑکنیں صرف ہوتی تھیں۔ ہم خط لکھنے سے پہلے قلم کو سنوارتے، کاغذ کا انتخاب کرتے، اور کئی بار جملے مٹاتے، نئے لکھتے کہ کہیں دل کی بات غلط نہ اتر جائے۔ لفافے کو چومنا، اسے سونگھنا، بار بار پڑھنا، اور کسی خاص لفظ پر رک جانا... یہ سب خط پڑھنے کے وہ تجربے تھے جو صرف محسوس کیے جا سکتے تھے، بیان نہیں۔ پہلے خط کے...
مرنے سے ہر کسی کو ڈر لگتا ہے،لیکن اصل حقیقت تو یہی ہے کہ ایک نہ ایک دن موت کا ذائقہ تو ہر جاندار کو چکھنا ہی پڑے گا،قیامت کب آئے گی ؟اس کا علم تو اللہ پاک کے پاس ہے،لیکن آقا و مولیٰ ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں ہر صاحب بصیرت انسان بہت کچھ سمجھ سکتا ہے ہم سب نے ایک نہ ایک دن قبرستانوں کا رزق بننا ہے،اس لیے ہر کسی کو اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا ارشادہے جب میری امت میں چودہ خصلتیں پیدا ہوں تو ان پر مصیبتیں نازل ہونا شروع ہوجائیںگی، دریافت کیا گیا یا رسول اللہﷺ وہ کیا ہیں؟ فرمایا:-1 جب سرکاری مال ذاتی...
یہ چند سال پہلے کی بات ہے، ابھی افغانستان پر طا لبان حکومت کا اقتدار شروع نہیں ہوا تھا، اشرف غنی حکومت چل رہی تھی۔ پاکستان سے صحافیوں کا ایک وفد افغانستان گیا ہوا تھا۔ کابل میں ایک افغان میڈیا ہاؤس اور پاکستانی صحافیوں کے درمیان انٹرایکشن پروگرام چل رہا تھا جس کے تحت افغان صحافی پاکستان آئے اور اگلے سال ہم لوگ کابل گئے۔ مجھے یاد ہے کہ اسی دورے میں ہوٹل انٹر کانٹی نینٹل میں ہمیں ٹھہرایا گیا۔ وہاں چیک اِن کے بعد فوری طور پر سب پاکستانیوں کو اکٹھا کرکے ہوٹل کے سیکیورٹی ایکسپرٹ ایک گورے نے ہمیں سیکیورٹی بریفنگ دی۔ وہ شاید کوئی کمانڈو وغیرہ تھا۔ اس نے بہت سی ہدایات جاری کیں، جیسے کمرے کے...
ہارورڈ یونیورسٹی کی خطیر امداد منجمد کرنے کے بعد ایک اور تعزیری فیصلہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا کے داخلے کا اختیار ختم کر دیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کی سند کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کی نگرانی یو ایس ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن یونٹ کرتی ہے، جس کی سربراہی کرسٹی نوئم کرتی ہیں۔ This administration is holding Harvard accountable for fostering violence, antisemitism, and coordinating with the Chinese Communist Party on its campus. It is a privilege, not a right, for universities to enroll...
ویب ڈیسک:کوٹری میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی،واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے والے نوجوان کی شناخت فرید خان ولد فرقان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فرید خان اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گھر، خدا کی بستی کوٹری، جا رہا تھا۔جیسے ہی وہ کوٹری پل پر پہنچے، نوجوان نے اچانک موٹرسائیکل سے اتر کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا ...
اشرف خان: عوام کی سنی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف کی اُمیدیں بڑھنے لگی ، حکومت قابلِ ٹیکس سالانہ آمدنی کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو یکم جولائی 2025 سے سالانہ 10 لاکھ روپے آمدن تک ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی یعنی تنخواہ دار طبقہ اس حد تک مکمل ٹیکس استثنیٰ حاصل کرے گا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد آمدنی پر ہی ٹیکس لاگو ہوگا اور اس سے لاکھوں...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جید علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہر سال سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کی تعداد دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہوتی ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اس سال پرائیویٹ حج کی سہولت حاصل کرنے والے 67000 ہزار حجاج کو روکے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما جامع خیرالمدارس کے مہتمم علامہ قاری محمد حنیف جالندھری، سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی، سینٹر رانا محمود الحسن، جمعیت اہلحدیث کے علامہ عنائت اللہ رحمانی اور کاروان سمیع اللہ مدنی کے ڈائریکٹر قاری امان اللہ مدنی سمیت دیگر علما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ...
میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو...
نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے تین اہم سوالات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی مفادات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قربان کر دیا اور بھارت کی عزت کا سودا کیا۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں بند کریں اور عوام کو اصل حقائق بتائیں۔ راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی سے تین سوالات کیے: آپ نے پاکستان کے دہشتگردی سے متعلق بیان پر یقین کیوں کیا؟ آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ آپ کا غصہ صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آتا...
اسلام آباد: عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں ۔ کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔ اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا پانی بند کرنا ممکن نہیں۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللّٰہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے، فی الحال ایسا نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ مذاکراتی نشست کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ...
— فائل فوٹو وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، جب ڈیم بھر جائیں تو پانی چھوڑنا پڑتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے نہ گنجائش، بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا اسٹرکچر نہیں، بھارت کے ساتھ جب کبھی انگیجمنٹ ہوئی تو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات ہوگی۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمیں کوئی معاشی نقصان پہنچا سکتا ہے، مودی نے آپریشن سندور کو سیاسی طور استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بھارت...

پاکستان کو قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے کیا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف
جولی کوزیک— فائل فوٹو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے کیا۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ قرض کی قسط کےلیے ایگزیکٹو بورڈ کی ووٹنگ خفیہ رکھی جاتی ہے، ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر کی تقرری اور استعفیٰ کسی بھی ملک کا اپنا اختیار ہے، ایگزیکٹو بورڈ میں بھارتی ممبر کے استعفے سے بورڈ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔نیوز کانفرنس میں جولی کوزیک سے بھارتی صحافی نے اپنی مرضی کا سوال کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ کیا پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشتگردی میں استعمال کرسکتا ہے؟اس پر جولی کوزیک نے...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی آج بروز منگل دوپہر 2:30 بجے اہم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں سکول بس پر حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایاجو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ برطانیہ: بارشیں نہ...
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے دس سال پہلے پشاور سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ وکیل درخواست گزار محمد حنیف آفریدی کے مطابق دس سال قبل درخواست گزار کے بیٹے کو پشاور کے علاقے پاؤکہ سے والد اور بھائی سمیت اٹھایا گیا، درخواست گزار اور اُس کے ایک بیٹے کو رہا کیا گیا جبکہ سرفراز کو لاپتہ کردیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سے موبائل، پلاٹوں اور گاڑی کے کاغذات بھی لے لیے گئے، درخواست گزار نے مختلف اداروں کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی، درخواست گزار نے مجبور ہوکر دس سال بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، مریم نواز...
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور موثر شراکت دار ہے،پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی، چاہے اس کے مقاصد کچھ بھی ہوں، جب بھی، جہاں بھی اور جس نے بھی اس کا ارتکاب کیا ہو، ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراًپاس ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شبلی فراز کاکہناتھا کہ سینیٹ غیرمتعلقہ ہو چکی، حکومت کااحتساب ضروری ہے،حکومت نے خزانہ کمیٹی اپنے پاس رکھ لی کہ احتساب ہی نہ ہو، ان کاکہناتھا کہ ایوان کی کارروائی مذاق بن چکی، بغیربحث بل پاس ہو جاتے ہیں،بل آ جاتے ہیں کہ پاس کردیں کیا ہم کوئی نکاح خواں ہیں؟ہمارا نہیں عوام کا سوچیں، آپ ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں۔ خاتون مریضہ کی زبان سے زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار مزید :
واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔ ان معاہدوں کو “ابراہیم اکورڈز” کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے...
بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز ‘ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی فلم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ اداکار پریش راول جو بابو بھیا کے کردار میں نظر آتے تھے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم سے علیحدہ ہو رہے ہیں تو مداح مایوس ہو گئے۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ بابو بھیا کا کردار کون سا اداکار ادا کرے گا۔ ایسے میں کئی خبریں سامنے آئیں کہ اداکار پنکج ترپاٹھی بابو راؤ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ مگر حال ہی میں پنکج ترپاٹھی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا اور پریش راول کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں ہندوستان کی جانب سے پھر امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہداء کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 10 سے 20 لاکھ تک امداد احسن اقدام ہے، حکومت آزادکشمیر نے ایل او سی ایکٹ کے تحت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے امدادی رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی، حکومت پاکستان کا ہر مشکل میں بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بھارت شاید بین الاقوامی سرحد پر جارحیت...
لاہور:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے میڈل جیتنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ یہ ایونٹ ان کی فٹنس اور فارم...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے...
لاہور: عدالت نے منشیات کیس میں مجرم اشرف کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2024 میں ملزم کیخلاف 1320 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز...
قیصر کھوکھر : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت پر برس پڑا، بلدیاتی الیکشن کے التواء پر شدید اظہار ناراضگی۔ الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو کمیشن کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی میں پڑا ہے۔ ایکٹ پر اسمبلی میں ابھی اجلاس ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمشین کی جانب سے اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے...
مودی کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز، خطے کے امن کو خطرہ ہے: دفتر خارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار...
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ان دریاؤں سے پانی نہیں ملے گا جن پر بھارت کو حقوق حاصل ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست راجستھان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، یہ قیمت پاکستان کی فوج اور اس کی معیشت ادا کرے گی۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی 80 فیصد زراعت کو بھارت سے نکلنے والے 3 دریاؤں سے پانی فراہم کرتا ہے، لیکن پاکستان کے وزیر خزانہ نے رواں ماہ کہا کہ اس معاہدے کی معطلی کا فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے...
بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی...
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ دو حریف ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور ہی خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جو کہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وہ ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان...
امریکی کورئیر کمپنی کا طیارے خطرناک حادثے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو لینڈ کروالیا۔ امریکا کے نیو یارک ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکرانے کے باوجود طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معروف کوریئر کمپنی کے طیارہ بوئنگ 767 ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکراگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران جہاز کے فرسٹ آفیسر نے 5 سو فٹ کی بلندی پر 3 سفید پرندے دیکھے اور فوری چلایا، جس پر جہاز کے کپتان نے دھماکے کی آواز سنی اور...
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور کاوش اور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کے تعاون سے معاہدے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، سفیر نکولس گیلی نے فرانس کی خارجہ پالیسی میں صنفی شمولیت اور موسمیاتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ایوارڈ فرانس کی جانب سے پاکستان میں شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی حمایت کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا۔ جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن فرانسیسی سفارت خانے اور مختلف شراکت داروں (UNDP، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ/PPAF، آغا خان فاؤنڈیشن، UN Women) کے ذریعے سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج (CSCCC) اور اس کی CEO عائشہ...
انسانی اسمگلرز کیخلاف ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانیوالے ایک مصری ماہی گیر جس نے تقریباً 4 ہزار کے قریب افراد کو یورپ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کی، اسے 25 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں مقیم 42 سالہ احمد عابد 2022 سے جون 2023 کے درمیان شمالی افریقہ سے تقریباً 38 سو افراد کو اٹلی اسمگل کرنے میں مدد فراہم کی ان میں سے بعض نے برطانیہ کابھی رخ کیا۔ احمد عابد برطانیہ میں مقیم پہلا شخص ہے جسے بحیرہ روم کے پار افریقہ سے اٹلی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قراردیکر سزا سنائی گئی ۔ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں اٹلی...
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔ سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں ۔ دوران بحث غزہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو...
قیصر کھوکھر : الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر اظہار ناراضگی،الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری ،سیکرٹری بلدیات کو پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ تاحال پنجاب اسمبلی میں پڑا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ پراسمبلی میں ابھی اجلاس ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ ڈالا۔الیکشن کمیشن کا پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے پر زور دیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا سال 2021 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا پنجاب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شریعت کورٹ تعیناتی کا ججز کے تبادلے سے کیا تعلق؟ ہائیکورٹ سے جج کی شریعت کورٹ میں تعیناتی کا درجہ اوپر ہے،دو ہائیکورٹس کے درمیان جج کا تبادلہ برابر حیثیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ بھارت میں ججز سے ٹرانسفر پر رضا مندی نہیں پوچھی جاتی،جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز کی تقرری لازمی ہے،صدر پاکستان کیلئے جج کا تبادلہ کرنا لازمی نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیدعاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے کے بعدیہ پہلی کورکمانڈرزکانفرنس تھی شرکاء نے اس منصب پر فائزہونے پرانہیں مبارکباد دی اور ان کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا، کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کی داخلی سلامتی کے مسائل پر جامع گفتگو کی، بھارت کی پراکسیز کی مذمت کی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری، جن میں 4 بچے شامل ہیں، شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 39 کا تعلق بھی بچوں سے ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی، چاہے کسی بھی شکل...

تنازعات کو بڑھاوا دینے سے کسی کا فائدہ نہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان مودی کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا
پاکستان نے راجستھان میں حالیہ عوامی خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق تحریفات، غلط بیانیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے بھرے ان ریمارکس کا واضح طور پر تنگ سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے صارفین کو کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر حقیقی منافع کی پیشکش کرنے والی غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب برتیں۔ یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے ایس ای سی پی کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پلیٹ فارمز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے جعلی پلیٹ فارمز کو سوشل میڈیا کے ذریعے پروموٹ کیا جا رہا ہے جو عوام کو...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) 15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیوار نے حکومت سےسوالات کی بھرمارکردی ہے۔ کانگریس لیڈرکا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات اور خرچ پر وضاحت دی جائے۔ وجے واڈیٹیوار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 15 ہزار روپےکے 5,000 چینی ساختہ ڈرونز بھیجے جنہیں مار گرانے کے لیے بھارت نے 15 لاکھ روپے کے میزائل استعمال کیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو بتانا چاہیےکہ آیا پاکستان کی جانب سےکوئی رافیل طیارہ گرایا گیا؟ اور ہمارےکتنے فوجی زخمی یامارےگئے؟ اور امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی؟ عوام...
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کی پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کو پاکستان کے قرض پروگرام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی صحافی نے آئی ایم ایف ترجمان سے دریافت کیا کہ کیا پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کرسکتا ہے، جس پر جولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر کے لیے ہے، جس کا بجٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ From today's press briefing: I announced management travels and also answered questions on Argentina, Syria, Pakistan, Ukraine, Egypt, and more. Watch the briefing here. https://t.co/z3UXoNiniS — Julie Kozack, IMF...
اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران قوم کے بیٹے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انتہائی کم وقت میں جارح دشمن کو اپنے گھٹنوں کے بل جھکنا پڑا اور اسے زندگی بھر کیلئے سبق سکھایا گیا۔ ہم امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے اسی اتحاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ جبکہ شرکاء نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ ترجمان پاک...

71ء کا بدلہ لے لیا، الفتح میزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد کرایا، مودی سرکار دوبارہ حملے سے پہلے سو بار سوچے گی: شہباز شریف
مظفرآباد/ اسلام آباد (نامہ نگار/ خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ مودی سرکار اب پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی۔ پاکستان نے روایتی جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ انشاء اللہ قیامت تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ حالیہ تاریخ میں مختصر ترین جنگ تھی۔ آئندہ دشمن پاکستان کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان کے شہداء اور عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق سے معاشی طاقت بننے کا سفر بھی طے کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات...
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کور کمانڈرز کانفرنس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی یونیفارم فائیو سٹارز سے سجی ہوئی تھی سپہ سالار کے فیلڈ مارشل کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کی زیر صدارت یہ پہلی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے بینچ پر اعتراضات سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت خان کو آئینی بنچ کا حصہ بنانے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بنچ میں واپس لانے یا ان کو دعوت دینے پر ان کے انکار کے سبب جوڈیشل کمیشن اجلاس بلا کر نئے ججز آئینی بنچز کیلئے نامزد کرنے اور 26 آئینی ترمیم پر حتمی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ مذاکرات جاری ہیں، اس دوران حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب...
لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
پیشے کی ایک نشانی اور پہچان یہ بھی ہے کہ انسان جو پیشہ بچپن سے سیکھتا ہے وہ اس میں تو ماہرہوجاتا ہے لیکن دوسرا کوئی کام نہیں کرسکتا اوراگر کرناچاہے تو اس کے لیے اسے نئے پیشے کو نئے سرے سے سیکھنا ہوگا چنانچہ آج بے تحاشا درسگاہوں سے جو بے تحاشا تعلیم یافتہ ہرسال نکلتے ہیں انھیں صرف سرکاری ملازمت کرنا آتا ہے۔ کوئی اورکام نہ وہ کرسکتے ہیں نہ کرنا چاہتے ہیں اورسرکاری نوکریاں اس تعداد میں کہاں سے لائی جائیں گی جو اس بے تحاشا تعلیم یافتہ گان کو دی جا سکیں۔ اور یہاں تو سیاسی گینگوں کی برکت سے اورجرائم پیشہ داداؤں اورڈانوں کی دعا سے کرپشن بھی شیر مادر ہوچکی ہے جو صرف سرکاری...
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی، آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ ورانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بلال بن ثاقب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام (Digital Finance) اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دینے پر زوردیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے PCC کی کامیابیوں...
وزیرِاعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گیس کے شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری اثاثوں کے بارے میں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ ان کا کنٹرول ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہے جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف واضح تعصب رکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان اور بھارتی میڈیا کو امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے تبصرے پر پاکستان کے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی ہے۔ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔خیال رہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازاآرمی چیف عاصم منیر کو...