2025-05-04@15:16:28 GMT
تلاش کی گنتی: 58662

«ماؤں اور»:

(نئی خبر)
    کراچی: ترک بحریہ کا جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران، TCG BÜYÜKADA کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔  اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر...
    صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
    جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوربھتہ خوری کی واردات کا واقعہ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ اوجمشید کوارٹرکو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا رپورٹ کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ ایس ایس پی ایسٹ  ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو  کی جنب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ سابق ایس ایچ او جمشید کوارٹراشرف جوگی سے تحقیقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ،...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، اور نوجوان حکومت سے سوالات کررہے ہیں۔ مودی سرکار کی ناکامی پر بھارتی نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں مودی نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن بھارتی نوجوان نے کہاکہ نوجوانوں اور کسانوں سے کیے گئے وعدے آج بھی تشنۂ تکمیل ہیں، مودی نے 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر آج بھارتی نوجوان بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک...
    کیلیفورنیا چین کے ساتھ تجارت کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا، گورنر کیلیفورنیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے جاپانی میڈیا “نکی ایشیا” کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیرف پالیسی نے کیلیفورنیا کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اور کیلیفورنیا چین کے لئے “اپنے تجارتی دروازے کھلے رکھے گا”۔ نیوسم نے کہا کہ کیلیفورنیا چین کے لئے “مستحکم تجارتی شراکت دار” رہا ہے۔ فریقین نے صوبوں، پریفیکچرز، کاؤنٹیوں اور شہروں کے درمیان تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کر رکھے ہیں۔ گزشتہ سال چین کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے قومی سطح پر چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھایا...
    چین میں غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کی خریداری کا حجم 16.7 بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو  پروڈکشن اور مارکیٹنگ  سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں،  جیسے “غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا  چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت  کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے  تاکہ متاثرہ بیرونی  تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.2 مئی  تک  شنگھائی ، سی چھوان اور جیانگ سو جیسے 10 کلیدی علاقوں میں  ان سرگرمیوں کا ایک سلسلہ متعارف کیا گیا۔ ابتدائی...
    دوحہ (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک چشم کشا رپورٹ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے ایک “ڈرامہ” تھا، جس کا مقصد انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دینا اور کشمیریوں کو مزید دباؤ میں لانا تھا۔ الجزیرہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی آمریت پر مبنی ہے، جس کے تحت گودی میڈیا کے ذریعے شدت پسند بیانیہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 1500...
    چین کی جانب سے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی سخت مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کے جزیرے دیاؤیو   کی فضائی حدود میں دراندازی پر، چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر  اکیرا یوکوجی کو  شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور جاپانی فریق پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی بھرپور حفاظت کرے گا۔ 3 مئی کو جاپان میں چین...
    چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ماسکو میں عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نئی صورتحال میں چین روس تعلقات کی ترقی اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر صدر پیوٹن سے اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔انہوں نے  یقین ظاہر...
    چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز   کی روس میں نشریات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر،  حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز   کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور “ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد  اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام  روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا...
    پولیس ذرائع کے مطابق مگنچر کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے دس قیدیوں کو فرار اور پانچ پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد نے منگچر قومی شاہراہ ناکہ بندی کے دوران قیدی لے جانیوالی وین کو روک کر دس قیدیوں کو فرار اور پانچ پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔ مذکورہ قیدیوں کو گڈانی جیل سے پیشی کیلئے کوئٹہ لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حب پولیس کا اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز اور چار کانسٹیبلز جمعہ کی صبح گڈانی جیل سے دس قیدیوں کو لیکر پرائیویٹ ویگن میں کوئٹہ آرہے تھے۔ شام سات بجے ان کی وین جب منگچر پہنچی تو قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے...
    صدرمملکت وفاقی وزراء اور  وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ترمیم اور ٹیکس قوانین میں ترمیم سمیت 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔صدر مملکت نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔صدر مملکت نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس ترمیم کے تحت عدالتوں، فورم یا اتھارٹی کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ادائیگی فوری کی جائے گی یا انکم ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے نوٹس اجرا کے بعد متعلقہ مدت میں ٹیکس ادائیگی کی جائے گی۔فیصلے کے بعد واجب الادا ٹیکس فوری یا انکم ٹیکس...
    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مجھے خود کہتے تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا۔ اور انہی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں۔ اور مجھے معلوم ہے کس طرح بانی پی ٹی آئی کے کانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ...
    پاکستانی فلم اسٹار اور سپر ماڈل اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں۔ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اسی دوران ان کی ملاقات اداکار  عابد علی سے ہوئی اور دونوں کی شادی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش میں وقت گزارا۔اداکارہ حمیرا عابد گزشتہ روز انتقال کرگئیں، ان کے انتقال کی خبر  بیٹی گلوکارہ رحمہ علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو دی۔حمیرا عابد کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ٹی...
    لاہور: جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد راجن پور اور بہاولپور کے رہائشی تھے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی، انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے درخواست کی کہ خراب موسم میں محفوظ...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ سردار سلیم حیدر خان نے شیخوپورہ میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔ انکا کہنا تھا کہ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کے سپہ سالارنڈر شخصیت کے مالک ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں...
    وزارت تجارت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی,فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی، امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ 1950 کے تحت ایس آر او جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر بھارتی ساختہ مصنوعات کی پاکستانی حدود سے ترسیل پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے  بھارت میں تیار کردہ اشیاء کی تیسرے ممالک کے ذریعے بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی کردی جس کے تحت بھارت سے تیسرے ممالک کی بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی ہوگی۔ ان بھارتی  درآمدات/برآمدات پر احکامات  لاگو نہیں ہوں گی جن کے لیے بل آف لیڈنگ (B/L) یا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے مفصل ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈاکومنٹری میں پہلگام فالس فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹے بیانیہ کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈاکومنٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کئے گئے ہیں۔بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومنٹری میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ پہلگام فالس فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے۔ڈاکومنٹری...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متنازعہ اور فرقہ وارانہ مواد کو نصاب تعلیم سے خارج کرکے متفقہ قومی نصاب ترتیب دے، جس میں تمام مکاتب فکر کے بنیادی عقائد اور احترام کو مدنظر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ مواد کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے کروڑوں محب اہلِ بیت شیعہ و سنی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ 1975 کے متفقہ قومی نصاب کی طرز پر نیا نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں متنازعہ نصاب تعلیم پر ملت جعفریہ کے تحفظات کے حوالے سے صوبائی نصاب...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عوام پاک فوج کے قافلوں پر پھول نچھاور کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور اپنے جوانوں کے ساتھ مکمل اتحاد کا پیغام دیا۔فوجی جوانوں نے بھی ہمیشہ کی طرح قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر وصول کیا اور اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اور قوم ایک ہی ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ، پاکستانی قوم ہمیشہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں  پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
    بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے اور اُبھرتے ہوئے فنکار بابل خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی طوفان برپا کردیا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو، جس میں وہ بے قابو ہوکر روتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری پر برس پڑتے ہیں، وائرل ہوگئی ہے۔ بابل خان کی یہ بے باک ویڈیو ابتدائی طور پر ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی گئی تھی، مگر کچھ ہی دیر بعد نہ صرف ویڈیو ہٹا دی گئی بلکہ ان کا پورا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ویڈیو میں بابل واضح طور پر دل شکستہ اور ذہنی دباؤ میں نظر آتے ہیں۔ وہ بالی ووڈ کو ایک ’’بکواس‘‘ اور ’’مصنوعی‘‘ دنیا قرار دیتے ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ دکھاوا کرتے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا، اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں پانچ فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان ہیروز کی اہمیت اور خدمات کا اعتراف اور انہیں درپیش...
    بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
    روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگایا اور...
     نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔ ترجمان...
    اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن (IPHRC) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ کمیشن نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے...
    راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے،کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 6 سو فٹ تک چلی گئی ہےبارشیں نہ ہوئی تو جڑواں شہروں میں پانی کا مسلہ سنگیں ہوسکتا ہے، اس وقت راولپنڈی میں پانی کی طلب 5 کروڈ گیلن یومیہ...
    اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کے بعد مودی بھارتی عوام کی تنقید کی زد میں آگیا۔ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی شہریوں نے سیکیورٹی ناکامی کے حوالے سے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری کہتے ہیں کہ مودی کو سعودی عرب کے دورے سے ایمرجنسی واپسی پر کشمیر جانا چاہئے تھا مگر وہ بہار گیا، انہوں نے سوال کیا کہ جب کسی کے گھر حادثہ ہو جائے تو اس کے گھر جانا چاہئے یا کہیں اور؟۔ بھارتی شہریوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ 2 لوگ پاکستانی کشمیر گئے ، 7 سال ٹریننگ کی اور واپس آگئے، تو یہ سب کون مانیٹر کر رہا تھا؟، مودی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات...
    سکھ برادری نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں سکھ برادری نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو پہلگام ڈراما کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے۔ سکھ برادری نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو  پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں۔ سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے لیے لنگر،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی اب تک کی سندھ طاس معاہدوں خلاف ورزی کی تفصیلات حکومت کو بھجوا دیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت 3 ڈیموں کی تعمیر کر کے عملی طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا، تینوں بار بھارت کو ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع انڈس کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2005 میں بگلیہار ڈیم، 2010 میں کشن گنگا ڈیم اور 2016 میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔ سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں  ڈاکٹر اسلم تساور بھٹہ کی  تصنیف " ز بانِ یارِ من...
    (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیااوراس حوالے سےآرڈیننس بھی جاری کردیاہے۔  رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ و مراعات ترمیمی آرڈیننس  2025جاری کردیاہے، آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 ءسے ہوگا۔  آرڈیننس کے ذریعے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں رکن اسمبلی کے برابرہوگئی ہیں،وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق  یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا  آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء کی تنخوا ہ2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ...
    مودی سرکار کو ہلا دینے والی کسان تحریک ایک بار پھر پوری طاقت سے ابھر آئی ہے جب کہ راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسان تحریک میں نیا جوش دیکھا جا رہا ہے اور اس کے ملک گیر اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ کسانوں کا پیغام واضح، زمین، روزگار اور عزت کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، احتجاجی مارچ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور انتظامیہ سخت پریشان ہے، بھارتیہ کسان یونین کے پرچم تلے ہزاروں کسانوں کی دہلی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسان، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں، دبائی گئی آواز اب طوفان بن چکی ہے اور دیہی بھارت کا غضب سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔ کسانوں کی...
    امریکا کے شہری ٹم فریڈے نے 18 سال تک سانپوں کا زہر اپنی رگوں میں انجیکٹ کر کے خود کو مدافعتی بنایا، اور اب انہی کے خون سے ماہرین نے تاریخ کا سب سے مؤثر اینٹی وینم تیار کر لیا ہے جو 19 خطرناک سانپوں کے زہر سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹم فریڈے نے اپنے جسم میں 700 سے زائد بار سانپوں کا زہر داخل کیا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم نے ایسے نایاب اینٹی باڈیز پیدا کیے جو عام انسانوں میں نہیں پائے جاتے۔ انہی اینٹی باڈیز کو استعمال کرتے ہوئے امریکی تحقیقاتی ٹیم نے نیا تجرباتی علاج تیار کیا ہے۔ یہ تحقیق معروف جریدے "Cell" میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا...
    — فائل فوٹو جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن کے نواحی علاقے میں رات گئے منی بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں 2023ء میں ٹریفک حادثات میں 11 ہزار 8 سو لوگ جان سے گئے تھے۔
    ویب ڈیسک:مہنگائی کے اس دور میں مشہور کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کو خوشخبری سنا دی، یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے، سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئےجہاں مسقط ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں تعینات پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور عمانی سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں خالد بن ہلال نے وزیر داخلہ کو عمان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا محسن نقوی نے اس موقع پر کہا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی کم نہیں ہوا ہے، لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دوہزار انیس میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا جس سے مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، دنیا کے اہم ممالک کی...
    حکومت نے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہیں رکن قومی اسمبلی کے برادر کر دیں۔  رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت تنخواہ و مراعات ترمیمی آرڈیننس  2025جاری کردیا، جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہیں رکن اسمبلی کے برادر کر دیں، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈیننس اطلاق  یکم جنوری سے نافز العمل ہوگا۔ آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار مقرر کردی گئی، وفاقی وزرا کی تنخوا 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جب کہ وزیر مملکت کی تنخواہ...
    یورپ سے تعلق رکھنے والے چار مسلمان حجاج، جن میں تین اسپینی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل ہیں، وہ گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہ منفرد قافلہ سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات کی الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر پہنچا، جہاں سعودی حکام اور رضاکاروں نے پھول، تحائف اور پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔  الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر، ممدوح المطیری نے اس سفر کو "ایمان اور عزم کی اعلیٰ مثال" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: "یہ حیران کن سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ حجاجِ کرام کس قدر روحانی جذبے سے سرشار ہو کر بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں۔" سعودی بارڈر حکام، طبی...
    سٹی42: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کا اتحاد ہماری مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے،ہم افغانستان میں روس جیسی سپرپاور کو شکست دینے اور دنیا کا نقشہ بدل کے 10اسلامی ریاستوں کا قیام ممکن بنانے والے شہداء کے وارث ہیں۔  سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر جارحیت کا سامنا کریں گے،حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کیلئے بھی بھر پور کوششیں جاری ہیں اور ان شا اللہ عوام جلد مزید خوشخبریاں سنیں گے ۔ پی ایس ایل 10:...
    جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا ممنوعہ دوا استعمال کرنے کے اعتراف کے بعد آئی پی ایل سے عارضی معطلی کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل: سوریا ونشی کا تاریخی کارنامہ، 14 سال کی عمر میں شاندار سینچری انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد سے وہ آئی پی ایل سے عرضی معطلی کا شکار ہیں۔ کاگیسو ربادا آئی پی ایل ایس سے اچانک اس وقت آؤٹ ہوگئے تھے جب وہ گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیل رہے...
    لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے عبداللہ کے مطابق، مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔ کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کےلیے اسکرپٹ لکھے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فلمی دنیا کو متاثر کیا۔ TagsShowbiz News Urdu
    ویب ڈیسک:راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی،خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔  ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے۔  کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا  ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 6 سو فٹ تک چلی گئی ہےبارشیں نہ ہوئی تو جڑواں شہروں...
    پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ...
    عمان کے ساتھ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز مسقط: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے جموں کے رہائشی جوان فوجی افسر کو پاکستانی خاتون سے شادی کرنے اور مبینہ طور پر شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات خصوصی پولیس فورس کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون منال خان سے شادی چھپانے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر منیر احمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سی آر پی ایف ہیڈکوارٹرز سے باقاعدہ اجازت حاصل کی تھی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے تھے۔ انہوں نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ مجھے ابتدائی طور پر میڈیا رپورٹس کے ذریعے اپنی برطرفی کا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کا تقرر نہیں کیا گیا، حالانکہ ماضی میں کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے بچانے کے لیے یہ تقرریاں معمول کا حصہ ہوا کرتی تھیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بار مکمل طور پر اپنے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جو ہر ٹیم کی نگرانی کر رہا ہے ذرائع کے مطابق ابتدائی سیزنز میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی پی ایس ایل میں شامل رکھا جاتا تھا لیکن اب وہ پریکٹس ترک کر دی گئی ہے اس بار نہ صرف اینٹیگریٹی افسران کی تقرری نہیں ہوئی بلکہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی ہوٹلوں...
    پاکستان کے معروف شادی فوٹوگرافر عرفان احسن نے شادیوں میں پیسے اڑانے کے رجحان کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ عرفان احسن جنہوں نے عاطف اسلم اور جنید صفدر جیسی مشہور شخصیات کی شادیاں کور کی ہیں، نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں اس فضول رسم کے پیچھے چھپے حقائق بیان کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ پیسے اڑانے کا رجحان درحقیقت دولت کی نمائش سے زیادہ کچھ نہیں۔ اکثر یہ پیسے فنکاروں کو دیے ہی نہیں جاتے‘‘۔ عرفان نے ایک ایلیٹ شادی کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’’قوالوں سے کہا گیا کہ وہ فرش پر گرے پیسے نہ اٹھائیں۔ خاندان کے افراد نے لاکھوں کے نوٹ ہوا میں اڑائے، جو بعد میں بیگز میں بھر...
     ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ۔  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر جو نتائج حاصل کرنا چاہتے تھے وہ اس میں آ ج تک کامیاب ہوئے ہیں نہ آئندہ ہو سکیں گے ،ہر طرح کے منفی ہتھکنڈے آزمائے جانے کے باوجود عمران خان آج بھی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر اور عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ  قوم کا متفقہ مطالبہ ہے عمران خان کے اوپر قائم کئے گئے  جھوٹے مقدمات...
    بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی فلم میکر محمد علی (مو) نقوی کو 2024 کے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔مو نقوی کو یہ نامزدگی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز "Turning Point: The Bomb & The Cold War" میں اُن کی شاندار ہدایتکاری پر ملی، جو تاریخی ڈاکیومنٹریز کی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی ہے۔یہ سیریز سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کی چالاکیوں اور تاریخ کے ان لمحات کو اُجاگر کرتی ہے جو دنیا کو ایٹمی تباہی کے دہانے تک لے گئے۔مو نقوی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے بہترین ہے بلکہ تاریخی حوالوں سے بھی ایک اہم دستاویز سمجھی جا رہی ہےیاد رہے کہ مو نقوی اس...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کردیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025ء جاری کیا گیا ہے، حکومت نے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں، اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں11ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو گئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اگلے مالی سال میں 250 اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی اور پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک ایڈ اسکول بنیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آئی ٹی اور سائنس لیب ہوگی، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ اور دیگر جدید...
    مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی جارحیت کے شکار شام اور لبنان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تٰحریک مزاحمت حماس نے شام اور لبنان پر قابض صہیونی فوج کی جارحیت کو تمام بین الاقوامی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور دونوں ممالک کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام اور لبنان کے علاقوں کے خلاف جاری صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی جارحیت کے شکار شام اور لبنان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا...
    وہاڑی میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، بارات میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق بارات وہاڑی سے براستہ موٹر وے نوتک، بھکر جا رہی تھی کہ لیہ کی تحصیل چوبارہ کے قریب اڈہ حافظ آباد پر حادثہ پیش آ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کاشف ندیم، محمد عدنان اور باسط عمران کی نعشیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئیں، عرفان، عنصر، مدثر ، حسنین اور فاروق کو حالت تشویش ناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    — فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ پیشرفت اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے فیصلے کو مسترد کیا۔ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگوامریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو...
    ذرائع ابلاغ اور عوامی حلقوں سے حماس نے اپیل کی ہے کہ وہ اُن عناصر کو بے نقاب کریں جو فتنہ و فساد کے منصوبوں کے پیچھے ہیں کیونکہ ایسی تمام کوششیں صرف اور صرف قابض دشمن کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کے پُرعزم اور باوقار عوام، بالخصوص معزز خاندانوں اور قبائل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی قومی ہم آہنگی، بلند شعور اور مثالی کردار سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ داخلی محاذ کے محافظ ہیں اور کسی بھی قسم کی بدنظمی یا سماجی شیرازہ بکھیرنے کی کوشش کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا...
    دلشاد راؤ: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔  پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاک ،بھارت کشیدگی ملکی سلامتی سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔  پہلگام فالس فلیگ آپریشن: حقائق بے نقاب کرنے کیلیے مُفصل ڈاکومینٹری جاری  
    مودی راج میں صحافت زیرِ عتاب ہے جب کہ  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا  صحافت پر سنسرشپ اور کریک ڈاؤن جاری  ہے، حکومت میں آنے کے بعد سے ہی مودی نے صحافت کی آوازوں کو دبانا چاہا ہے۔ ذرائع  کے مطابق کشمیر پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدموں میں الجھا کر رکھا جاتا ہے، رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت صحافتی آزادی میں 151ویں نمبر پر گر گیا۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پر تنقید کرنے والی آوازوں کو  یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کا سامنا۔ ذرائع  نے کہا کہ مودی سرکار دی وائر اور بی...
    راولپنڈی: تھانہ جاتلی کے علاقے میانہ موہڑہ کے قریب تیل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے گہرائی میں الٹ گیا۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور آئل فیلڈ کی ٹیکنیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر ہزاروں لیٹر تیل لوڈ کرکے آئل فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور سڑک کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ مقام کو حصار میں لے لیا جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس انسپکٹر عصمت...
    اسرائیل نے محصور غزہ پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہزاروں ریزرو صیہونی فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس کی آج کابینہ سے توثیق متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی ہے، جس سے فاقہ کشی سے اموات کی تعداد 57 ہو گئی ہے، جب کہ 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایسا امدادی نظام بنایا جائے...
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی، غریب طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا تھا مگر آج دنیا ملک کی کامیابی کی مثالیں دے رہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر کے مثال پیدا کر دی، بجلی کی قیمت 40 روپے سے تجاوز کر گئی تھی، آج پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں، مگر کافی کام ہو رہے ہیں، مہنگائی قابو میں ہے۔دوسری طرف پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست...
      اسلام آباد :پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور کاروباری برادری اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں ہمیں اپنی افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد اور مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔” عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاک فوج صرف ایک عسکری ادارہ نہیں بلکہ قوم کا فخر، طاقت اور ہماری سلامتی کی ضامن ہے۔ “ہمارے سپاہی شدید موسمی حالات میں سرحدوں...
    پاک بھارت کشیدگی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور کاروباری برادری اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں ہمیں اپنی افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد اور مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔” عاطف اکرام شیخ نے کہا...
    رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اپنی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کو ناقابلِ شکست سمجھتا رہا ہے۔ چین کی یہ کامیابی نہ صرف الیکٹرانک وار فیئر میں طاقت کا توازن بدل سکتی ہے بلکہ امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک واضح خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا ہے جو امریکی اسٹیلتھ ریڈارز کو غلطی کے صرف 10 سے 13.5 ملی میٹر کے مارجن کے ساتھ ٹریک کر سکتے ہیں، چاہے وہ ریڈارز الیکٹرانک جامنگ (رکاوٹ) کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انکشاف چین کے معروف 38ویں ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جو کہ چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ...
    سٹی42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔  پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 468 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 15,500 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔ آپریشنز کے دوران 47 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 41 مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے جن میں 3368 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار نے حقائق چھپانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا: غیر ملکی میڈیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب ہی مکین پچاس سالہ بشیر ڈار کے لیے یہ گولہ باری نہ صرف خوف کا باعث ہے بلکہ فائرنگ کی آوازیں ماضی کی تلخ یادیں بھی تازہ کر رہی ہے۔ سن 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جب جھڑپیں ہوئیں تو بشیر کی اہلیہ ماری گئی تھیں، ''مارٹر گولہ میری بیوی کے بالکل قریب آ کر گرا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں‘‘۔ بھارتی علاقے کے پہاڑی گاؤں بالکوٹ کے قریب رہنے والے بشیر کا گھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بمشکل ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ بشیر نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کل وہ...
    مودی راج میں صحافت زیرِ عتاب: پہلگام فالس فلیگ کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت میں صحافت پر حکومتی شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے سنسرشپ اور میڈیا اداروں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کشمیر پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں الجھایا جا رہا ہے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت صحافتی آزادی کے عالمی انڈیکس میں 151ویں نمبر پر جا پہنچا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مودی حکومت پر تنقید کرنے والی آوازوں کو یو اے پی اے جیسے...
    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالحکومت لندن پولیس نے دہشتگردی کے منصوبہ میں 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں سے 4 ایرانی شہری ہیں، جبکہ پانچویں ملزم کی شہریت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اس وقت زیر حراست ہیں، جبکہ ایک شخص کی شہریت اب تک تصدیقی عمل میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا لندن...
    وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےکہا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں کروائے جاتے، اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم، منافع و اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے ۔ اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد سے ایک شکایت کنندہ حافظ محمد اصغر نے اپنی درخواست میں کہا کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے 560 ملین صارفین ہیں جن میں سے9 ملین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جو کرپٹو کرنسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ/ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام نامور ٹینس سٹاراعصام الحق کاکہنا تھا کہ؛ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بلا جواز الزام تراشی نے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے بھارت کے ان بے بنیاد الزامات کو ہم رد کرتے ہیں، اعصام الحق ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم اور افواج یکجا اور متحد ہے، اعصام الحق اداکار سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ؛ بھارت نے ایسا پروپگینڈا اور منفی کھیل رچایا کہ جس میں وہ خود رسوا ہو گیا اگر ہمارے ازلی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا...
    پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے غنڈا گردی کی انتہا کردی۔ واقعے کے فوری بعد ہی پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ نیوز لانڈری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کو کھلم کھلا دھمکیاں دیں اور یہاں تک کہ پاکستان کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے کی باتیں بھی نشر کی گئیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا۔ بھارتی نیوز چینلز پر مسلسل پاکستان کے خلاف کسی بڑے واقعے کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) سن 2024 میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 7.3 ارب ڈالر رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد، اگرچہ اس فیصلے کو 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا، لیکن تمام ممالک کے لیے 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف برقرار ہے۔ امریکی دفتر برائے تجارت کے مطابق پاکستان نے سن 2024 میں 5.1 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپاس، امریکہ برآمد کیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نئے امریکی ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات میں 20 سے 25 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ فوری اثرات کیا ہو سکتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے نے ابھی حال ہی میں انکشاف کیا کہ 2024ء میں مختلف یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی مدد کرنے یا انہیں بچانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے والے کم از کم 142 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور انہیں عدالتی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا یا ابھی تک کرنا پڑ رہا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری پلیٹ فارم فار انٹرنیشنل کوآپریشن آن ان ڈوکومنٹڈ مائیگریشن (PICUM) ایک ایسی تنظیم ہے، جو کسی دستاویزی ریکارڈ کے بغیر ترک وطن سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے فروغ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔مسقط ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عمان کے وزارت داخلہ کے حکام، سیکریٹری داخلہ اور عمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر محسن نقوی اور سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے...
    خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
    پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال تفصیل منظرِ عام پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام...
    — فائل فوٹو کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔رینجرز کے ترجمان  کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینے ہوئے...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر اور پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ...
    متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں اور مذہبی مکاتب فکر پر مشتمل ایک بااثر گروپ حزب اسلام نے ہفتے کی ریلی میں متعدد مطالبات پیش کیے، جن میں مساوات کے لیے قائم سرکاری خواتین کمیشن کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیشی مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے ہفتے کو ڈھاکا میں ریلی نکالی، جو برسوں میں ان کی طاقت کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی آہنی حکومت کے خاتمے کے بعد مذہبی گروہوں کو تقویت ملی ہے اور وہ اصلاحات کی کوششوں کی مخالفت کر رہے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ غیر اسلامی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں...
    امریکی ارکانِ کانگریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرکے دونوں ممالک کو تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے استقبالیہ دیا، اس موقع پر امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف کی پاکستانی امریکن تاجر تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے تنازع ہے، دونوں خطے کے اہم ممالک اور جوہری طاقت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کنگ کا تصور بھی محال ہے، انسانیت کے بجائے جگن کی طرف جانا مایوسی ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ امریکا کو...
    جنوبی ایشیاء ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات اور بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے، میڈیا میں جنگی بیانیہ، اور سیاسی سطح پر تنا نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ہیں اور کسی بھی معمولی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں صورتحال غیر معمولی رخ اختیار کر سکتی ہے۔پاکستان اور بھارت کی جوہری صلاحیت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ سویڈن کے معروف تحقیقی ادارے SIPRI (Stockholm International Peace Research Institute) کے مطابق، 2024ء تک بھارت کے پاس تقریباً 172 جوہری وار ہیڈز جبکہ...
    پہلگام دہشت گرد حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام سازش نے مودی سرکار کے مسلم دشمن عزائم مزید بے نقاب کر دئیے ہیں۔ مغربی دنیا سے پینگیں بڑھانے کے بعد بھارت اس زعم میں مبتلا تھا کہ اپنی اقتصادی ترقی اور گہرے تجارتی تعلقات کی قوت استعمال کر کے وہ پاکستان کو کونے سے لگا دے گا۔ لیکن بھارتی توقعات کے برعکس معاملات کچھ اور رخ اختیار کر گئے۔ جس بھونڈے طریقے سے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا اس نے عالمی برادری کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ بھارت کو توقع تھی کہ اس کے دوست ممالک فوری طور پر پاکستان کو دہشت گردی کا مرتکب قرار دے...