2025-09-19@03:12:28 GMT
تلاش کی گنتی: 122
«نامے پر بھی دستخط کیے ہیں»:
(نئی خبر)
برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ توقع ہاہا کار مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ برطانیہ کے طول و عرض میں جو غیر قانونی تارکینِ وطن گرفتار کیے جارہے ہیں اُن کی اکثریت کا تعلق بھارت ہے۔ گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ برطانوی پولیس نے منصوبہ سازی کے ساتھ انگلینڈ اور دیگر علاقوں میں واقع بھارتی ریسٹورنٹنس پر چھاپے مارنا شروع کردیا ہے۔ یہ کارروائی اس لیے کی جارہی ہے کہ بھارت سے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے بالعموم...
پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم...
پنجاب اسمبلی : فوٹو فائل پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی سال 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق مالی سال 21-2020 میں ڈی جی خان کیلئے جاری بجٹ کا 77 فیصد استعمال ہی نہ ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق بجٹ جاری ہونے کے باوجود ڈی جی خان میں معمولی نوعیت کے کام بھی نہ ہو سکے، ترقیاتی اسکیموں کے جاری بجٹ کا 98 فیصد بھی خرچ نہ ہوا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی سے کئی جاری ترقیاتی اسکیمیں بھی التواء کا شکار ہوگئیں۔ میونسپل کارپوریشن کو 234 ملین روپے جاری ہوئے، 77 فیصد بجٹ خرچ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق مین ہول بند کرنے اور مشینری خریدنے کا بجٹ بھی مکمل استعمال نہ...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے مسلسل کام جاری ہے اور جو وعدے کیے گئے تھے، وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے اور پارٹی کے تمام کارکن عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف کے سر جاتا ہے، جبکہ سپہ...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اب بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔لاہور میں اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو وہ ہمارے پاس آجائیں گے۔ ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ انہوں نے تو کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ انہوں نے تو مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی ہے۔ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی رابطے میں...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کا عمر ایوب کو ٹیلیفون، پی ٹی آئی کا مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف کے اندر سے مذاکرات کی منظوری آجائے پھر وہ ہمارے پاس آجائیں گے، تحریک انصاف والے آج بھی ہم سے رابطے میں ہیں، رابطے منقطع نہیں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر...
میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔ واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر کچھ سیاستدانوں کی سیاست آج بھی مکمل نہیں ہو سکتی۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ این آر او کی تلاش آپ کے لیڈر اور اس کے خاندان کا مسئلہ ہے، اس میں نوازشریف کا کوئی قصور نہیں۔ مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی خدمت سے فرصت نہیں، اور مذاکرات کا بخار بھی آپ ہی کو چڑھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نوازشریف نے نہیں کہا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کی جائیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کو ڈیل کی امید نہ...
فوٹو: اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ جو چیزیں ہوئیں مولانا فضل الرحمان کو بتائیں، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات بند کیے۔اسلام آباد میں جے یو آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی فلاح و بہبود اور فروغ کےلیے یہاں پر آئے ہیں، حکومت کے ساتھ جو چیزیں ہوئیں مولانا فضل الرحمان کو بتائیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلط کی گئی حکومت بانی پی ٹی آئی سے علیحدگی میں ملاقات بھی نہ کرواسکی۔ ہم نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بغیرمانیٹرنگ ملاقات کروائیں، نجانے کہاں سے انہوں نے اجازت...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے ہیں، اب کس سے بات کریں؟۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کی سہولت کیلئے سب سے زیادہ پارکوں کو بحال کیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشاں ہیں کہ بالترتیب بلدیاتی سہولیات بلاتفریق ہر علاقے تک پہنچائے جائیں جس میں تاحال کامیاب ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال بلاک 10 A، یوسی7میں پردہ پارک کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرپارکس غلام رسول نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کو پارکس میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے پارک...
سابق وزیراعظم پاکستان و پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں پچھلے 30 سال میں کون کون سے ججز، جرنیلوں اور سیاست دانوں نے ان سے پیسے اور دیگر مالی فوائد حاصل کیے تاکہ قوم کو معلوم ہو سکے کہ کون سے چہرے اس گندگی میں ملوث رہے ہیں۔ یہ سب جو آج بوگس القادر ٹرسٹ کیس پر تنقید کررہے ہیں کتنے دودھ کے دھلے ہیں دنیا کو معلوم ہونا چاہیے۔ اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اردلی حکومت ایک جانب مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے اور دوسری طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، صاحبزادہ حامد رضا کے...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پر لوگوں کو سزائیں ہوچکی ہیں اب کمیشن کیا تحقیقات کرے گا، انہوں نے تین حملے کر کے دیکھ لیا اور آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ اصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لے کے فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں، 9 مئی اور26 نومبر بھی آجائے۔ ان...
کرم ( خبرایجنسیاں)خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کْرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔آپریشن میں اب تک 8 بنکرز مسمار کردیے گئے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اشیائے خورونوش بھیجنے کا کام بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے عارضی طور پر اپنی جگہوں سے ہٹنے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرین کے لیے صدہ ،ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کیمپ آپریشن کے...
فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کر دیے۔ لاہور اور کراچی کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسر کی فروخت کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے سیلز رائٹس چیمپئنز ٹرافی باہمی انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے لیے ہیں۔ پی سی بی نے اسٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید باکسز بھی تعمیر کیے ہیں، قذافی اسٹیڈیم کی پویلنز کی بلڈنگ کے اوپر باکسز بنائے گئے ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلیٹی باکسز نئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے فروخت کے لیے 3 فروری تک فنانشیل پروپوزل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مندوب نے بنجمامن نیتن یاہو کو معاہدہ منظور کرنے پر مجبور کیا۔ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل ہوگا، اسرائیل نے پہلے مرحلے میں حماس کی قید سے رہائی پانیوالے 33 اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی ہیں۔ جواب میں رہا کیے جانیوالے 95 فلسطینیوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔ سیکیورٹی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ بھی مذاکرات کی ٹیبل پر آئے ہیں، آسانی سے نہیں آئے ہیں، بڑا لمبا سفر طے کر کے آئے ہیں، دھرنے کیے ہیں، مظاہرے کیے ہیں، لانگ مارچ کیے ہیں، لشکر کشی کی ہے، بہت کچھ کیا ہے، اس سے مایوس ہو کر بالآخر سوچا ہے کہ شاید یہی واحد راستہ ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیںآج کی جو پیش رفت ہے وہ یہ ہے کہ وہ کہتے تھے کہ دو مطالبات ہیں وہ پھیل کر دو صحفات تک چلے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات...
لاہور: اس جدید دور میں ڈاکیا آیا اور خوشی یا غمی ساتھ لایا کی باتیں ختم ہوگئی ہیں۔ ویسے ڈاکیے رہے نہ لیٹر باکس۔ سوشل میڈیا نے صدیوں پرانی روایات کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔ زنگ آلود لیٹر بکس اب ویران رہتے ہیں۔ اس تیز دور میں خط لکھنے کا وقت کسی کے پاس نہیں ۔ سب کچھ ای میل، میسج، واٹس ایپ کی نظر ہو گیا ۔ مگر اس سب کے باوجود لیٹر باکس اج بھی موجود ہے۔ محکمہ ڈاک کے اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں اج بھی 315 لیٹر باکس موجود ہیں۔ پورے پاکستان میں آج بھی 10 ہزار کے قریب مختلف رنگوں کے لیٹر باکس موجود ہیں۔ پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب...
پشاور(نیوز ڈیسک)کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل...