2025-04-27@21:25:01 GMT
تلاش کی گنتی: 31212

«پنجابی کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) کی پیر 21 اپریل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں برف میں کمی کا یہ رجحان مسلسل تیسرے سال بھی جاری ہے اور خطے میں پانی سے متعلق سلامتی داؤ پر لگا رہا ہے۔ ہمالیہ۔ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ افغانستان سے میانمار تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ آرکٹک اور براعظم انٹارکٹیکا کے بعد برف اور گلیشیئرز کے سب سے بڑے ذخائر اسی خطے میں ہیں۔ یہ ذخائر تقریباً دو ارب انسانوں کے لیے تازہ پانی کا اہم ذریعہ ہیں، جبکہ زراعت، گھریلو استعمال اور دیگر ضروریات کے لیے بھی...
    ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور آئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل ٹین کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دو مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔ ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بدستور مشکلات کا شکار ہے جبکہ اضافی مسافت سے پروازوں کے آپریشنل اخراجات میں فی پرواز لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی دہلی الماتے کی پروازیں 6ای 801 اور 6ای 802 تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی۔ نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں...
    سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے جس میں حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔
    کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں...
    ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی، واضح ہوگیا وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت خطے کے امن کے درپے، مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے، بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی، واضح ہوگیا وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا کہنا تھاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا ہے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے "ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن" کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ کے بٹ خیلہ اور سوات سمیت گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 رہی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
    لاہور(نیوز ڈیسک)وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے، سابق کرکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ کا ‘سب سے بڑا برانڈ، اسٹار’ قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کی مقبولیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی فارم اور مسلسل پرفارمنس سے مقام بنایا ہے، انکے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑھتے فالوورز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے خلاف بابراعظم کی اننگز کی...
    بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ : بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، بھارت نے میت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈیا میں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ...
    ویب ڈیسک: نادرا نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ نادرا کے اعلامیے کے مطابق شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اصل دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، بے فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے واضح کیا کہ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ سینٹرز پر آویزاں ہدایات میں شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مالی لالچ یا انعام کے جھانسے میں آ کر اپنی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار نادرا نے شہریوں کو بلا ضرورت...
    لاہور: لوہاری گیٹ میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے ملزم بابو کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے گھر پر پہنچی۔ دروازہ کھلتے ہی ملزم بابو نے ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔ ایس پی سٹی کے مطابق بروقت ریسپانس کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ فراز احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ملزم کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے...
    سٹی42:  پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے۔ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 کو بھارتی فضائی حدود کے بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ کیا گیا۔ کیپٹن راؤ تیمور کی قیادت میں روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ معمول کے مقابلے میں ساڑھے تین گھنٹے بڑھ گیا جس کے بعد کل وقت تقریباً 8 گھنٹے 45 منٹ ہو گیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو...
    1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز سکھر: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مختلف مقامات پر وکلا کے دھرنے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف خیر پور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ببرلو بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاء کے ٹرک اور ٹریلر پھنس گئے۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مشکلات...
    ایمن خان اور منال خان دو شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور ڈیجیٹل تخلیق کے لیے پسند کی جاتی ہیں۔ فی الحال وہ اپنے پیارے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جو جلد ہی ڈیجیٹل تخلیق کار صبا سے شادی کرنے والے ہیں۔ گزشتہ رات کراچی میں صبا اور معاذ کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ایمن خان اور منال خان کے اہل خانہ اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ دلہن نارنجی اور مہندی سبز لباس میں پیاری لگ رہی تھی۔ دولہے نے سرسوں کے شلوار سوٹ کے ساتھ مہندی سبز شیروانی پہنی۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں ایمن خان کی...
    پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے حبیب سیکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کےلیے مہلت مانگ لی۔ دوںوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بالترتیب 22 اور 24 اپریل کےلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔ زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی۔ دونوں افراد نے اگلے ہفتے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اگلے ہفتے ہپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ عاطف خان سے رقم...
    بالی وڈ کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر لمحہ کسی نہ کسی نئے جوڑے کی سرگوشیاں سرخیوں کی زینت بنتی ہیں، وہیں سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی خبروں کی زد میں ہیں۔ ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا، چہروں پر مسکراہٹیں اور ساتھ چلتے قدم، جنہیں میڈیا نے فوراً ’’نئی جوڑی‘‘ کے القابات دے ڈالے۔ تاہم ابراہیم کے ’’اچھی دوست‘‘ والے محتاط بیان کے بعد، پلک تیواری نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر نہایت سنجیدگی سے روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو...
    کینیڈا میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ وینکوور پولیس نے سماجئ رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  جاری بیان میں کہا کہ حادثے میں  کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،  ڈرائیور زیر حراست ہے۔ شہر  کے میئر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ فلپائنی کمیونٹی کے لوگ لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ کا 'سب سے بڑا برانڈ، اسٹار' قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کی مقبولیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی فارم اور مسلسل پرفارمنس سے مقام بنایا ہے، انکے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑھتے فالوورز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے خلاف بابراعظم کی اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ انکی بیٹنگ نے میچ وننگ اننگز کھیلی...
    شہر میں اسلحے کی بھرمار اور گلی گلی اسلحے کی نمائش کے باعث قتل کی بڑھتی وارداتوں پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران فقیر آباد، پھندو، شاہ پور سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں 10 افراد کے قتل کےبعد شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ جمیل چوک میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے تھانہ پھندو پولیس کے مطابق 6 افراد کے قتل کا واقعہ جمیل چوک رنگ روڈ پر پیش آیا ہے جب وہ شادی کی تقریب...
    ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام علاقے پر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے مکانات دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیے، ان کارروائیوں کو پوری کشمیری کمیونٹی کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائشی مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر زمین بوس کر دیا گیا۔ مسمار کیے گئے مکانات عامر نذیر وانی، جمیل احمد شیر گوجری، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد ٹیڈوا کے والدین کے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ماہرہ خان نے حملے کے دو دن بعد، 24 اپریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، ’دنیا میں کہیں بھی ہونے والا تشدد بزدلی کی انتہا ہے، پہلگام حملے سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت۔‘ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرہ خان نے اپنی مذمتی پوسٹ 24 گھنٹے مکمل ہونے سے پہلے ہی انسٹاگرام سے ہٹا دی، جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان پر’منافقت’ اور ’مصلحت پسندی‘ کے الزامات لگاتے ہوئے شدید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلگام واقعہ پر مذمتی بیان میں جموں وکشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقہ قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی عالمی امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، اس طرح کی کارروائیاں کوئی بھی کرے، کہیں بھی کی جائیں اور ان کا جو بھی مقصد ہو مجرمانہ اور ناقابل قبول ہیں۔ دوسری جانب پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی  عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ  ہمدردی  کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے اثرات برطانیہ میں بھی پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے خلاف برطانیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق کمیونٹی نے کاؤنٹر مظاہرے کا اہتمام کیا، پاکستانیوں اور برطانوی کشمیری کمیونٹی نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرے سے جواب دیا۔ پاکستانی اور کشمیری مظاہرین جو لندن، لوٹن اور بعض دیگر جگہوں سے لندن پہنچے تھے، انہوں نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر مظالم...
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بھی دور کر دیے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، ان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہو گا وہ ہم کریں گے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمٰن اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہوسکے، فضل الرحمانمشترکہ پریس...
    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔ اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے...
    اس ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے بعض اہم دستوری نکات کی وضاحت کی اور صوبائی صدر کی فعالیت پر تحسین پیش کی۔
    کراچی کے علاقے شاہ لطیف، ملیر ندی بند کے قریب تیل یا گیس چوری کے لیے بنائے کنویں میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ گیس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنویں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مین کنکشن سے گیس سپلائی بند کرنے کے بعد کنوئیں میں جانا ممکن ہوگا۔ پولیس کے مطابق کنوئیں کے باہر سے گیس سلنڈر اور لائن کنکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں۔ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق کنوئیں میں موجود لاش کو ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ Post Views: 1
    روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقہ کُرسک کو مکمل آزاد کرالیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصوصی دستوں کو شکست دیدی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کُرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا جبکہ اسے چھڑانے کی کارروائی چھ مارچ کو شروع کی گئی تھی۔ گیارہ سو کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے میں شمالی کوریا کی فوج کے دستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق محاذ جنگ پر ہلاک اور زخمی یوکرینی فوجیوں کی تعداد 76 ہزار ہے۔ Post Views: 1
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرناپڑا ہے۔ سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی دلی خواہش پوری نہیں ہوسکی جس کے بعد بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا ہے۔ سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا جو متفقہ طور پر منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے جس کے بعد سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس...
    محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں سمیت تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری کا نیا اعزاز کیا ہے؟ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے، جب کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کا عکس محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان...
    ایمن خان اور منال خان کے دل لبھانے والے انداز نے بھائی معاذ خان کی مہندی پر محفل لوٹ لی۔ ایمن خان اور منال خان نے ایک بار پھر اپنے خوبصورت انداز اور دلنشین اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے، موقع تھا ان کے بھائی معاذ خان کی مہندی کا، جہاں رنگوں کی بہار اور خوشیوں کی بارات اتر آئی۔ کراچی میں منعقد ہونے والی اس یادگار تقریب میں معاذ خان اور صبا معاذ خان کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی، دلہن نے مہندی گرین اور نارنجی رنگ کے دلکش لباس میں جلوے بکھیرے، جبکہ دولہا نے مہندی گرین کوٹ اور سرسوں رنگ کے شلوار سوٹ میں شاہانہ انداز اپنایا۔ ایمن خان نے اپنی شاندار انٹری...
      سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی،سرمایہ کاروں کے تحفظ ،سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا ،ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں،بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
    بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے کہ وہ اپنی فصلوں کی کٹائی کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرسکتا ہے؟ بی ایس ایف نے اعلان کیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کرلیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے...
     علی حیدر بھٹہ : فیصل آبادمیں تھانہ سول لائن کے علاقہ فن لینڈ میں بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔   تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ، تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی، انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے...
    ریاض: سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 2024 میں 515 ارب ریال (137.29 ارب ڈالر) کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔  سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اس میں 113 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے وژن 2030 منصوبے کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق مملکت نے 2024 میں 77.6 ارب ریال (20.69 ارب ڈالر) کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل...
    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
    لاہور: پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن کی منظوری  دے دی گئی جب کہ بلٹ ٹرین کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ پنجاب حکومت ملک کی پہلی صوبائی ایئرلائن ’’ایئر پنجاب‘‘ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔  اس سلسلے میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پہلی صوبائی ایئرلائن کا پراجیکٹ پیش کردیا گیا، جس یمں انہوں نے ایئرپنجاب پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔ ”ایئرپنجاب“ کے لیے فوری طور پر 4 ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 374,100 تولہ ہے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 27 اپریل 2025 بروز اتوار 343,013 تولہ ہے۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی 10 گرام 24K Rs. 374,100 Rs. 320,730 22K Rs. 343,013 Rs. 294,003 21K Rs. 327,421 Rs. 280,639 20K Rs. 311,830 Rs. 267,275 18K Rs. 280,647 Rs. 240,548 پاکستان کے بڑے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نادراکی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں۔ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں۔ نادرا سینٹرز میں آویزاں ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنی ہوں گی۔ بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف ...
    روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
    سٹی42: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔ پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔  سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہوئے واقعے پر اظہار مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح سخت زبان استعمال نہیں کی گئی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار  سلامتی کونسل کے بیان...
    گیارہ سو کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے میں شمالی کوریا کی فوج کے دستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق محاذ جنگ پر ہلاک اور زخمی یوکرینی فوجیوں کی تعداد 76 ہزار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرا لیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصوصی دستوں کو شکست دیدی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کُرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا جبکہ اسے چھڑانے کی کارروائی چھ مارچ کو شروع کی گئی تھی۔ گیارہ سو کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے میں شمالی کوریا کی فوج کے...
    پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ یہ  بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ...
    سوڈان کی ریاست ریور نیل کے دارالحکومت الدیمر میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا شنہوا نیوز کے مطابق ریاستی گورنر محمد البداوی عبدالمجید نے بیان میں حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کی طرف سے الموگران کے علاقے میں آئی ڈی پی کیمپ پر حملہ ایک جرم ہے، جس میں 11 شہری ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے تھے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کی دستاویز کریں اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی...
    ہماری زندگی سے جو خوبصورت چیزیں منہا ہوئی ہیں ان میں سائیکل کی سواری بھی شامل ہے، سکوٹر اور موٹر سائیکل نے اس کی جگہ تو لی لیکن ان کی حرکت میں وہ برکت پیدا نہ ہو سکی جو سائیکل سوار کی خوش خرامی میں ہوتی تھی۔ سائیکل پر سفر ہولے ہولے آگے بڑھتا اور آپ ارد گرد کے ماحول سے سرسری گزرنے کے بجائے اس کا حصہ بن جاتے تھے، اسے چلانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونے سے بھی کسی کو انکار نہیں۔ زمانے کی برق رفتاری کے سامنے قدم ہموار رکھنا آسان نہیں ہوتا لیکن ان کے اکھڑنے سے پہلے مزاحمت کی سعی شخصی وقار میں اضافہ کرتی ہے، معاشرہ اور حکومت مل کر اپنی شرائط...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلیے کنٹری بیوٹری پنشن  اسکیم شروع کیے جانے کے بعد آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی  بجٹ میں مسلح افواج پر کنٹریبیوٹری پنشن سکیم کے اطلاق میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔  وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ میں فوجی ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن  سکیم سے استثنیٰ دینے کی تجویز دیدی۔  ذرائع کے مطابق تاہم ا س تجویز کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔   ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف وفد کے دورہ  پاکستان کے دوران اس حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔  آرمڈ فورسز ملازمین کو یکم جولائی 2025سے  سکیم میں شامل کیا جانا تھا جبکہ نئے سول سرکاری ملازمین پر پنشن اسکیم...
    کراچی:  شہر قئد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گلی نمبر 36 میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون عائشہ جاں بحق ہو گئیں۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔   مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ادھر بلدیہ سیکٹر 3 سی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ کرن دختر علاؤالدین زخمی ہوگئی۔  جسے ریسکیو...
    سرکاری حج ا سکیم کے تحت عازمین کو 342 پروازوں سے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی، آپریشن 33 روز جاری رہے گا عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، پاکستان سے سرکاری حج ا سکیم کے تحت عازمین حج کو 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔پاکستان سے سرکاری ا سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے...
    اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دیہاڑے جعلی انکاؤنٹرکی ویڈیوز سامنے آگئیں بھارت کی مختلف جیلوں میں 732 قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ،رپورٹ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے جعلی انکانٹرز کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔بھارٹی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آ گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج طویل عرصے سے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دہاڑے دو بے گناہ کشمیریوں، محمد فاروق اور محمد دین،...
    مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں گرینڈ آپریشنز میں 7 خوراج جہنم واصل جبکہ 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسی طرح شمالی وزیرستان میں ایک اور...
    پشاور: جمیل چوک میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے تھانہ پھندو پولیس کے مطابق 6 افراد کے قتل کا واقعہ جمیل چوک رنگ روڈ پر پیش آیا ہے جب وہ شادی کی تقریب کے بعد واپس گاڑی میں جا رہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص کے نام سے...
    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کئے اور کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹی پروپیگنڈا مہم سے محتاط رہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر...
    پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔   ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں...
    کراچی: نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گھروں کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے خاتون اور کسمن بچہ زخمی ہوگیا اور لانڈھی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہوگئیں جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت 48 سالہ زبیدہ کے نام سے کی گئی۔ قائد آباد پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر لگنے کا بتایا جارہا ہے، جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی...
    صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے، جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی...
    صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی...
    شمالی وزیرستان: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کی بلندی...
    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فرانزک کے لئے آنے والا اسلحہ چوری ہوگیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تجزیے کے لیے آنے والے پستول چوری کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ فرانزک سائنس ایجنسی میں پستول تھانہ گوجرہ سٹی مقدمہ نمبر 216/25۔284/25 فرانزک کے لیے آٰیا تھے۔  مقدمے میں فرانزلک سائنس ایجنسی کے ملازم علی رضا جونیئر (کمپیوٹر آپریٹر) اور خالد مشتاق سابق نائب قاصد کو نامزد کیا گیا، اور الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں نے ملی بھگت سےلیب سے پستول چوری کیے۔ تھانہ چوہنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی ایف ایس اے حافظ قیصر حسن کی جانب سے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا...
    تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دن بھر اجتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ملک کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور اور صوبے کے طول و عرض میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور تمام تاجر تنظیموں نے غیرمعمولی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت...
    پاکستان سپر  لیگ کی فرینچائزملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز جب سے خریدی ہے خسارے کا سامنا رہا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی مالیت یکساں ہونی چاہیئے۔ لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں اون لائن ٹکٹس فروخت شدہ دکھائی دیتے ہیں اور میچ سے پہلے دستیاب ہوجاتے ہیں۔ ٹکٹس کے عدم دستیاب ہونے کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیزن ٹین کے اختتام پر بورڈ تشکیل دے کر پی ایس ایل کو مزید اوپر لے جانے کے لیے لائحہ عمل بنانا چاہیئے۔ غیر ملکی پلیئرز کے پرفارم نہ کرنے سے کارکردگی متاثر ہوئی۔اب لوکل پلیئرز پر ساری توجہ ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ غزہ میں اس کے پاس خوراک کے ذخائر ختم ہو گئے ہیں جبکہ دو ماہ سے علاقے میں کوئی انسانی امداد نہیں پہنچی۔'ڈبلیو ایف پی' نے باقیماندہ امدادی سامان سامان غزہ کے مختلف علاقوں میں کھانا تیار کرنے کے مراکز پر پہنچا دیا ہے جو چند روز میں ختم ہو جائے گا۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر خوراک کی فراہمی فوری بحال نہ ہوئی تو اسے غزہ میں اپنا امدادی کام ختم کرنا پڑے گا۔ Tweet URL ادارے کی مدد سے بڑے پیمانے پر کھانا تیار کرنے کے مراکز ہی غزہ کے لوگوں کو...
    اپنے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ مظاہرے کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا، ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا، اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی ظلم کے خلاف اپنی آواز مزید بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے کراچی کے معروف مقام "تین تلوار" پر پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرے میں نوجوان شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، شہباز شریف نے ایران کے شہر بندر عباس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکا، 4 افراد ہلاک، 512 زخمیخبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔وزیر...
    رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
    پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں تھانہ پھندو کے علاقے میں شادی ہال سے نکل کر گھر جانے والے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے...
    اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگلا راؤنڈ ممکنہ طور پر اسنیچر کو ہو گا۔ جسکی تفصیلات اور مقام کا اہتمام میزبان حکومت، عمان کیجانب سے کیا جائے گا اور فریقین کو آگاہ کیا جائے گا۔ فی الحال مذاکرات کی اس سطح پر میرے اور اسٹیو ویٹکاف کے ہمراہ ماہرین موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مسقط میں ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور عمل میں آیا جس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے ان مذاکرات کی میزبانی کرنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی گفتگو کے آغاز میں انہوں نے شہید رجائی پورٹ میں پیش آنے والے واقعے کی تعزیت پیش کی۔ اس حوالے سے انہوں نے...
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں نے اسلام آباد کو ایک جدید اور فعال کاروباری مرکز میں ڈھالنے کے لیے باہمی روابط اور اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر جناب ناصر منصور قریشی نے سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جناب نعمت اللہ مسعود کی قیادت میں آنے والے وفد کا پرتپاک خیرمقدم...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ خیبرپختونخوا میں25-26 اپریل 2025 کو 3 الگ الگ آپریشنز  میں 15 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں8 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 4خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2بہادر  جوانوں لانس نائیک عثمان مہمند (عمر: 28 سال، ساکن ڈسٹرکٹ...
    لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں  نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور جان سینا کی فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔  اس فلم میں پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہوگا۔  بڑے پردے پر یہ فلم 2 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں پریانکا چوپڑا، جان سینا، ادریس ایلبر اور جیک کوائیڈ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ایلیا نیشولر نے کی ہے۔ ہیڈ آف اسٹیٹ کی کہانی امریکی صدر (جان سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس ایلبر) کے گرد گھومتی ہے جو دشمن علاقے میں پھنس جاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا ایم آئی 6 ایجنٹ ’نوئل بِسے‘ کا...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے 7 گنا بڑا اور صدیوں کی تاریخ کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کا ردعمل وہی ہوگا جو کسی اعلان جنگ کا ہونا چاہیے۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت سے نسبتاً چھوٹا ملک پاکستان جسے قائم ہوئے صرف 77 سال ہوئے ہیں جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ فیصل واوڈا نے بھارت کو 2019 کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ یاد دلا دیاآج بھی بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔ احسن اقبال نے...
    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان شہریوں کے جبری انخلا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کی ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کوئٹہ کے سبززار سے ہوا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں مینان چوک تک آئے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے...
    اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کئے اور کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹی پروپیگنڈا مہم سے محتاط رہے، وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مقف...
    نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ جو لوگ پہلگام واقعے کو مذہبی رنگت دینے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ کشمیری عوام نے اس حملے کی بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے سیاحوں کو خود حالات کا جائزہ لے کر کشمیر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کشمیر سے دوری اختیار کرتے ہیں تو دشمن کے عزائم کو تقویت ملے گی۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار رام بن ضلع کے دھرم کنڈ علاقے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ عمر عبداللہ نے کہا "میں ان سیاحوں کا خوف سمجھ سکتا...
    اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر بے جا الزامات اور دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بار کونسل کا ایک اہم اجلاس آج وائس چیئرمین سید ریاض احمد کی زیر صدارت بار کونسل آفس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی بی کے تمام ڈسٹرکٹ بارز، ہائی کورٹ بار اور سپریم ایپلٹ کورٹ بارز کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وکلاء کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہڑتال، صوبائی حکومت و مقتدر حلقوں کی وعدہ خلافیوں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تفصیلی غور و خوض...
    اسلام آباد: سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کو متاثر کر رہا ہے، کوئی کسی بھول میں نا رہے پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے اور لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مہم جوئی کی سی کیفیت لگ رہی ہے اور پاکستان پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی...
    حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفد نے مصری حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے، جن میں جنگ بندی، جنگ کے مکمل خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تنظیم کی جامع حکمت عملی پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک حتمی معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے۔ حماس کا وفد قاہرہ میں موجود ہے تاہم اسرائیل اور حماس اپنے اپنے موقف پر تاحال قائم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کا اعلیٰ سطحی وفد آج قاہرہ پہنچا ہے۔ وفد کی قیادت حماس کی کمان کونسل کے سربراہ محمد درویش کر رہے ہیں،...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہی دی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دوران گفتگو بھارت کے بےبنیاد الزامات مسترد کردیے اور نئی دہلی کے اسلام آباد مخالف جھوٹے پراپیگنڈے سے خبردار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے، پانی کے حوالے سے مودی سرکار کے فیصلے کے نتیجے میں خدانخواستہ نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت شروع سے ہی کوشاں تھا کہ پانی کے معاہدے کے خلاف جائے، بین الاقوامی قانون بھارت کو اس خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارت دہشتگردی کا بہانہ بنا کر متنازع اور خطرناک اقدام اٹھا رہا ہے، اس اقدام نے بھارت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں جو معاہدے ہیں...
    پہلگام حملہ کے بعد سے رہائشی مکانوں کو زمین بوس کئے جانے کے خلاف کشمیری عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہوئے دہشتگردانہ حملے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے پلوامہ، شوپیان اور کولگام اضلاع میں عسکری پسندوں کو نشانہ بنانے کے نام پر عام کشمیریوں کے مکانات منہدم کر دئے۔ بھارتی حکام نے بتایا "یہ کارروائیاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انجام دی گئیں۔ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں بھارتی ایجنسیز کی جانب سے اٹھائے جا رہے سخت ترین ردعمل میں شمار کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے مہلک حملے کے ذمہ...
    اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے متعلق خبروں کے تناظر میں، حقائق کی وضاحت کرنا اور اصل صورتحال کو واضح کرنا ضروری ہے۔عملے کی کمی اور محدود وسائل کے باوجود، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فیلڈ عملہ مسلسل دیانتداری اور محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے اہداف کے مطابق حکومت کے لیے اربوں روپے کی آمدن پیدا کر چکا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران، محکمہ کے روڈ...
    ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مسقط میں عمانی ثالثوں کے ذریعے قریباً 6 گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور دونوں فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ کی اعلیٰ سطح میٹنگ 3 مئی کو شیڈول ہے۔ ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات سے قبل ممکنہ جوہری معاہدے کی خاطر ایک...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی...
    پولیس افسر کے مطابق الپوری میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر ملک عدالت خان نے دیگر میڈیکل اسٹور مالکان سے ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے انکار کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں صدر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے معاملے پر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر کو قتل کر دیا گیا۔ الپوری کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد عارف خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شانگلہ کے علاقے کوزہ...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو بھارت کے بے بنیاد الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو سراہتے نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے ہمہ وقت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔