2025-07-26@00:25:25 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«ڈالر کی سرمایہ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے...
کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے حکومت کی اقتصادی ایجنڈے کا جامع جائزہ پیش کیا اور اڑان پاکستان ۔5ایزنیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پراحسن اقبال نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں...
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو...
وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا۔ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات دہائیوں پہلے ہونی چاہیے تھیں، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے، اس نے پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون کیا، شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔ معیشت کا پہیہ جام کرنے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری مضبوط ہے، ورلڈ بینک اگلے 10 سال میں پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم اور خوشی کا دن ہے، ورلڈ بینک کے ساتھ طویل مدتی فریم ورک کا افتتاح کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ایف بی آر افسران کے لیے اہم پیکیج کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری ہے، عالمی بینک کا پاکستان کے نظام پر اعتماد ہے، عالمی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کاروباری طور پر اہم ٹیکنالوجی میں حریف ممالک کو پیچھے چھوڑنا ہے برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کے اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اسٹار گیٹ کے نام سے ایک مشترکہ منصوبے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے تحت ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے اور امریکا میں ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی.(جاری ہے) ان کمپنیوں نے اسٹار گیٹ کے دیگر ایکویٹی سپورٹرز کے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اورمزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے...
ایک بار پھر امریکی جریدے فوربز نے ہم غربا کی عزت کا مذاق اڑایا ہے۔ دنیا بھر میں فوربز کو غریب اور متوسط طبقے کے لوگ سب سے زیادہ حسرت اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ ممکن ہے خود امرا کو بھی یہ میگزین اچھا لگتا ہو۔ کسی بھی میگزین یا اخبار کے سرورق پر چھپنے سے کچھ تو تفاخر اور اکڑ فوں پیدا ہوتی ہی ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ دنیا کی ننانوے فیصد سے زیادہ اکثریت اس میگزین کی لسٹ میں دل ہی دل میں اپنا نام ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔ خیر، اس کا مطلب یہ بھی ہرگز نہیں ہے کہ اس میگزین میں چھپنے والی دنیا کی 100امیر ترین شخصیات میں کچھ نام و ناموس اور...
فیصلہ کن معاشی اصلاحات نافذ کر کے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی،فوٹو: فائل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ وزیر خزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے فورم کی ویب سائٹ پر ’پاکستان کی معاشی بحالی، پائیدار ترقی کی طرف قدم‘ کے عنوان سے مضمون تحریر کیا جس میں پالیسیوں کو اُجاگر کیا۔اس میں وزیر خزنہ نے تحریر کیا کہ سرمایہ کار پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور فارما جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے اس میں بتایا کہ فیصلہ کن معاشی اصلاحات نافذ کرکے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی، ہماری کاوشوں کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ کراچی سے مرکزی بینک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے دسمبر میں 6.55 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ سرکاری شعبے سے دسمبر میں 16.50 کروڑ ڈالر نکالے گئے، جبک مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 1.24 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بدھ 15 جنوری کو عالمی بینک کے ساتھ اپنی نوعیت کے پہلے معاہدے کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد معاشی طور پر مشکلات کے شکار اس ملک کو آئندہ ایک دہائی کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے جیسے ترقیاتی امور کے لیے 20 بلین ڈالر کے قرضوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ نئی حکومت اور معاشی چیلنجیز: 130 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرضہ کیسے اُترے گا؟ پاکستان کا موجودہ اقتصادی ماڈل ناقابل عمل، ورلڈ بینک کیا پاکستان ورلڈ بینک کی تجاویز کے مطابق معاشی اصلاحات کر پائے گا؟ وزیر اعظم شہباز...