2025-09-22@20:21:19 GMT
تلاش کی گنتی: 78890

«کا دوسرا»:

(نئی خبر)
    حالیہ پیشرفت میں برطانیہ فلسطین کو فلسطین اتھارٹی کے مشن دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا۔ فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت کے اس جرات مندانہ...
    سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق  سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے،   والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس رپورٹر مقصود احمد): نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا آغاز کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ ایونٹ 15 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں شہر کے مختلف مقامات بشمول کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، پاکستان اسپورٹس بورڈ گراؤنڈ، منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد اور دیگر وینیوز پر مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔اس میگا ایونٹ میں 5 کیٹیگریز کے تحت 24 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، جن میں شہر بھر کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی 500 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شرکاء کو مختلف ایج گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کلاس 4-5، 6-8، میٹرک و او لیول، انٹرمیڈیٹ و اے لیول، یونیورسٹی اور اوپن ایج گروپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ:۔ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے بین الاقوامی بحری کارواں گلوبل صمود فلوٹیلا ایک ہفتے بعد غزہ کے ساحل تک پہنچے گا۔ وہ غزہ جس پر قابض اسرائیل نے پچھلے 17 برسوں سے گھٹن زدہ محاصرہ مسلط کر رکھا ہے۔ گےارہ ستمبر کوتیونس کے ساحل سے عالمی صمود فلوٹیلا غزہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق تیونس کے ساحل پر بڑی تعداد میں لوگوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلوٹیلا کے رضا کاروں کو نعروں اور دعاﺅں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی اور مزاحمتی یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔فلوٹیلا میں شریک کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ سفر صرف سمندری راستے کا نہیں...
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 22 ستمبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آج ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 93 ہزار700 روپے کی بلند ترین سطح پر...
    پاکستان کی شہری آبادی میں موجودہ آمدن میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔ پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا جس 51 فیصد نے کہا کہ موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے۔ شہری آبادی میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔ گزشتہ سروے میں یہ شرح 25 فیصد تھی۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ، مجموعی شرح 4.17 فیصد پر آگئی حالیہ سروے میں مشکل سے گزارا ہونے کا کہنے والوں کی شرح 75فیصد سے کم ہوکر 49 فیصد ہوگئی۔ سروے میں موجودہ بجٹ میں گزارا ہونے کا کہنے والے مرداور خواتین کی شرح بھی واضح طور پربڑھی ہے۔ 2024میں شہری آباد ی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق مینوفیکچررز نے گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو اوسطاً 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے اثرات کہیں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا تھیلا اب 8,550 روپے تک جا پہنچا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فی کلو قیمت 100 روپے بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح 5 کلو پیک کوکنگ آئل کی قیمت 2,800 روپے سے بڑھ کر 2,850 روپے ہوگئی ہے، یعنی گھریلو صارفین کو فی پیک 70 روپے زیادہ...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صرف انکی پارٹی ہی نہیں، بلکہ سب کو امید ہے کہ ہمیں اپنی ریاست کا درجہ واپس مل جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قوم سے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کی بات کرنی چاہیئے تھی۔ نریندر مودی نے اتوار کی شام قوم سے اپنے خطاب میں لوگوں کو جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد کی وضاحت کی۔ نظرثانی شدہ جی ایس ٹی کی شرحیں پیر سے لاگو ہوئیں۔ فاروق عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آپ جی ایس ٹی کی بات کر رہے ہیں، بہتر ہوتا اگر مودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے چوبیس ستمبر کو صوبے کے چودہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر سندھ کے چودہ اضلاع میں عام تعطیل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق تعطیل کا اطلاق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹیاری میں ہو گاحیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی عام تعطیل ہو گی کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لئے ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 14 اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔14 اضلاع میں 24 ستمبر بدھ کے روز تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی اور پاکستان کے نظام صحت کو بہتر بنانے کے لئے باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ورلڈ بینک کےاعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے کے لئے جاری اقدامات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ورلڈ بینک...
    ایک خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان ’راگاسا‘ نے فلپائن کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب اپنی رفتار اور سمت بدلتے ہوئے چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد برطانیہ نے پہلی بار فلسطین کو اپنے سرکاری نقشوں میں شامل کرلیا ہے۔برطانوی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر نقشوں کو اپ ڈیٹ کردیا ہے، جن میں پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا ذکر تھا، اب اس کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کیا گیا ہے۔ یہ اقدام برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے بعد وزارتِ خارجہ کی متعدد ویب سائٹ صفحات میں “فلسطینی مقبوضہ علاقے” کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا ہے، وہاں کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ان کا کہناتھاکہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لے لیا ہے، لیکن خود نہیں سیکھنا۔ پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر  نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ اغوا برائے تاوان کے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب جبکہ آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے یاسر عرفات ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خدشہ ہے کہ مغوی مشرف رسول کی تحویل یا اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں تاہم نہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مغوی کی بازیابی کے لیے عدالتی بیلف مقرر...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح کے سالانہ اجلاس کے آج پہلے روز عالمی رہنما دو ریاستی حل پر غور کے لیے جمع ہوں گے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب خطے کی صورتحال شدید کشیدگی کا شکار ہے اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ بھی غزہ کے شمالی علاقے میں قحط کی تصدیق کرچکا ہے جب کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد سے صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ دو ریاستی حل کا تاریخی پس منظر دو ریاستی حل کا تصور اقوام متحدہ کے قیام سے قبل موجود تھا۔ 1947 میں برطانیہ نے فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کے...
    سندھ کے علاقے سکھر میں سفاک وڈیرے کے ظلم کا شکار ہونے والی اونٹنی کا کراچی کے نجی شیلٹر ہوم میں علاج جاری ہے جبکہ اُس کی تکلیف تاحال کم نہیں ہوسکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل سکھر میں زمیندار کے ظلم کا نشانہ بننے والی زخمی اونٹنی چاندنی کا کراچی مراد میمن گوٹھ کے شیلٹر ہوم میں علاج جاری ہے۔ ’چاندنی‘ کو مضبوط کپڑوں سے بنے سہارے (ہارنس) کی مدد سے کھڑا کر کے ٹانگوں کی مالش کی جا رہی ہے۔ یہ مرحلہ اس کے لیے نہایت دردناک ہے جس کی وجہ سے وہ چیختی بھی ہے لیکن شیلٹر ہوم کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ تین دن تک مسلسل بیٹھی رہی تھی، اس لیے اس کے...
    حکمران جماعت ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔رحیم یار خان پولیس نے ایم این اے کے ساتھ سابق ایم پی اے محمود الحسن چیمہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، دونوں سابق اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام پر درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق 100 سے زائد افراد نے ٹاؤن آفس میں ہنگامہ آرائی کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے دفتر پر توڑ پھوڑ کی، سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں متعدد افراد زیر حراست...
    فائل فوٹو۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو، مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، شرجیل میمن ان کو نہیں مانتے؟ لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کوجتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہےانھوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔
    قصور: دریائے ستلج میں آنے والا تباہ کن سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا. دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا. ریسکیو 1122 والے بھی باراتی بن گئے۔ دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث راستے اور گاؤں زیرِ آب آگئے، آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا۔ انہی سنگین حالات میں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا۔گنجہ کلاں کے رہائشی دلہا ماجد ڈوگر اپنی برات کے ہمراہ دلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے۔ سڑکیں ٹوٹنے اور زمینی راستے بند ہونے کے باعث دلہا اور براتیوں نے ریسکیو 1122 کی بوٹ کا سہارا لیا۔کشتی کے ذریعے برات اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ براتیوں نے بروقت مدد فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا...
    برطانیہ میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے فلسطینی مشن کو باضابطہ طور پر سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا، اور اس اہم موقع پر عمارت کے باہر فخر سے فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ تقریب کے دوران برطانیہ میں فلسطین کے سفیر، حسام زملوط نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں — وہ پرچم جس کے رنگ ہماری قوم کی روح کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاہ ہمارا دکھ اور سوگ، سفید ہماری امید، سبز ہماری سرزمین کی پہچان اور سرخ ہمارے عوام کی قربانیوں کا نشان ہے۔” سفیر زملوط نے برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کو انصاف کی بحالی کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد مزید سستا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز ڈالر ایک پیسہ کم ہوکر 281 روپے 45 پیسے پر بند ہوا، جبکہ ہفتے کے روز یہ 281 روپے 46 پیسے کی سطح پر تھا۔ بظاہر یہ تبدیلی بہت معمولی ہے، مگر ملکی معیشت کے تناظر میں زرِ مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ ہمیشہ اہمیت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی درآمدی اخراجات میں اضافہ کرتی ہے، کیونکہ مشینری، ایندھن اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی پڑتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں افراطِ زر میں اضافہ ہوتا ہے اور عام شہریوں کی زندگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو اب سفارت خانے کا درجہ حاصل ہو گیا ہے اور عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی حمایت میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس موقع پر فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرچم فلسطینی قوم کی نمائندگی کرتا ہے، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔حسام زملوط کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے اور آزادی،...
    برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا جبکہ عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا...
    اسلام ٹائمز: آج یہ کہنا بجا ہے کہ فلسطینیوں کی قربانی نے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے، لیکن اس وقت اس کا مقصد صرف فلسطینیوں کو دبانا نہیں، بلکہ اپنی بقا اور قانونی و اخلاقی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔ فلسطینی عوام کی مظلومیت اور شہداء کا خون عالمی سطح پر اسرائیل کی بنیادوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، اور آنے والے مستقبل میں اس کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں۔ تحریر: ایس این سبزواری برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، اور آنے والے وقتوں میں دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں۔ کربلا فلسطین...
    اسلام آباد:  سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184(3) کا دائرہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے؟اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آئینی درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد پر...
    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسرائیل اور امریکا نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان کئی ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات ایریزونا کے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں اس وقت ہوئی جب قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ٹرمپ اور مسک نہ صرف خوشگوار موڈ میں نظر آئے بلکہ ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔یاد رہے کہ ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات ہمیشہ ہموار نہیں رہے۔ ٹرمپ کی ابتدائی حکومت کے دوران مسک ان کی کارکردگی کی وزارت کا حصہ تھے، تاہم پالیسیوں پر اختلافات کے بعد دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہوگئی اور مسک...
    پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا ہے، وہاں کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟عظمی بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء)  آج شیاؤمی  نے ریڈمی 15 سی متعارف کرایا ، جس میں روزانہ دیکھنے کو بہتر بنانے کے لئے ایک وسیع 6.9 انچ عمیق ڈسپلے کے ساتھ ایک ہموار ، بہتر ڈیزائن شامل ہے. بڑی بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ ریڈمی 15 سی کو پورے دن قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ ریڈمی 15 سی میں تھری ڈی کواڈ کیورڈ بیک کے ساتھ ایک پتلی باڈی ہے جو ہاتھ میں ہموار اور متوازن محسوس ہوتی ہے ، جس کی تکمیل فلوٹنگ کریٹر ڈیکو سے ہوتی ہے جو ٹھیک ٹھیک نفاست میں اضافہ کرتی ہے ۔ یہ چار رنگوں میں آتا ہے-مڈنائٹ بلیک ، منٹ گرین ، مون لائٹ بلیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی جو کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ہے، اب ہارڈ ویئر ڈیوائسز پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ہر جگہ زیادہ آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔اس منصوبے میں ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئی ڈیوائسز تیار کریں گے، جن کی ابتدائی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ گلاسز، ڈیجیٹل وائس ریکارڈر، ایک وئیر ایبل پن اور بغیر ڈسپلے والے اسمارٹ اسپیکر جیسے پروڈکٹس پر کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سرویکل کینسر سے بچائو کے لیے ویکسین کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی نمائندوں کے تحفظات کو دور کیا جا سکے اور صحت عامہ سے متعلق اس اہم پیش رفت کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفی کمال مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے کریں گے، جبکہ وفاقی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام مذہبی جماعتوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں ویکسین کے سائنسی پہلوو ¿ں اور فوائد سے آگاہ کریں گے۔حکام...
    اقوام متحدہ کا بین الاقوامی سمندری حیات کے تحفظ کا معاہدہ، جس کا مقصد کھلے سمندروں میں حیاتیاتی تنوع کو بچانا ہے، 60 ممالک کی توثیق کے بعد بالآخر نافذ العمل ہونے کو ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 15 لاکھ آسٹریوی شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی مراکش اور سیرالیون کی حالیہ منظوری کے بعد معاہدہ آئندہ سال 17 جنوری 2026 سے باضابطہ طور پر لاگو ہو جائے گا۔ یہ معاہدہ، جس پر 2023 میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا، 2 دہائیوں پر محیط طویل مذاکرات کے بعد طے پایا۔ اسے باضابطہ طور پر ’ملکی حدود سے باہر سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کا معاہدہ‘ (بی بی این جے) کہا...
    لاہور: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کیے، عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہوچکے ہیں۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26 ویں ترمیم پر فل کورٹ تشکیل کے معاملے میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی گئی۔ اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواست 184(3) کے تحت دائر کی گئی درخواست میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے بتایا نہیں گیا، انفرادی شکایت کو 184(3)کے تحت نہیں دائر کیا جا سکتا۔ کہا گیا کہ درخواست 184(3) کے تحت دائر کرنے پر مطمئن نہیں کیا گیا، ایک درخواست میں متعدد استدعائیں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے درخواست میں پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کی تھی۔
    اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے...
    کراچی: پاکستان کی برآمدات کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف گوشت کی صنعت میں نئی راہیں کھولے گی بلکہ قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ بھی متوقع ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے باضابطہ خط میں اس معاہدے کی مکمل تفصیلات درج ہیں، جس کے مطابق پاکستانی کمپنی نے امارات کی ایک ایف زیڈ ای فرم کے ساتھ اہم برآمدی ڈیل کی ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان سے فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جائے گا، جو نہ صرف گھریلو بلکہ...
    بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی براہ راست ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنا اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں کے باہمی تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اقدامات میں متعدد علاقوں میں پوست کی فصلوں کو کامیابی سے تلف کیا جا...
    ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے سلسلے میں زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج (23 ستمبر، بروز منگل) شام 6 بجے وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔ مزید پڑھیں: ملک میں ایک عید سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان اجلاس میں چاند کی شہادتیں جمع کی جائیں گی اور میڈیا کو کوریج کی دعوت دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں چاند ربیع الثانی 1447ھ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں وزارت تجارت کے حکام سے استفسار کیا گیا کہ ہم چین کو کاٹن کیوں بھیجتے ہیں؟ کپڑا بناکر کیوں نہیں بھیجتے؟اسلام آباد میں جاوید حنیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا، جس میں حکام وزارت تجارت نے پاکستان فری ٹریڈ معاہدے پر بریفنگ دی۔حکام نے شرکاء کو بتایا کہ ملائیشیا سے ہماری درآمدات 2008 کے بعد بڑھی تھیں جبکہ سال 25-2024ء میں ہماری درآمدات کافی کم ہوئی ہیں۔وزارت تجارت حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ملائیشیا کے ساتھ 390 ملین ڈالر کی چاول کی برآمدات کم ہوئی ہیں جبکہ 2019ء سے بھارت سے ہماری تجارت بند ہے۔حکام نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان، سری لنکا فری ٹریڈ...
    حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کیا جائے گا، اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیر دفاع خواجہ آصف پاک سعودیہ معاہدے پر پالیسی بیان دیں گے۔خیال رہے کہ 17 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران  سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے  تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے...
    پشاور: چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں روسی فاختہ کے شکار کے سیزن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے، فیصلہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مرتب کردہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ترجمان لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ یہ اجازت خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی (تحفظ، بقا، نگہداشت و انتظام) ایکٹ 2015 کے مطابق دی گئی ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روسی فاختہ کا شکار 31 اکتوبر 2025 تک صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا۔ اس شکار میں صرف وہ شکاری حصہ لے سکیں گے جو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل اور مؤثر منصوبوں پر فوری کام شروع کریں، تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایات لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں سرمایہ کاری، اقتصادیات اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں...
    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے2 دہشت گرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 89 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے...
    جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا...
    راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت سینیٹری پٹرول ورکرز نے سیکڑوں ملازمین کی برطرفی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ قائدین نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے اور برطرف ملازمین کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو نہ صرف احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا جبکہ احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کر دیا جائے گا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب، ملازمین کی برطرفی اور احتجاج کے باعث عالمی ادارہ صحت کی سرویکل کینسر کے خلاف مہم سمیت ڈینگی، پولیو، خسرہ اور ستھرا پنجاب مہم ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ اس ضمن میں پیر کے روز راولپنڈی آل اتحاد سینٹری پٹرول ضلع راولپنڈی...
    ملتان: سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ کراچی اور سندھ کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لیا لیکن خود نہیں سیکھنا، پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے جلسے میں پوری قوم نکلے، یہ جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، بانی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے جلسے کو کامیاب بنائیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدہ کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر رابطے تیز اور بحال رکھنے چاہییں، بانی نے کہا حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، سابق ملٹری سیکریٹری نے بھی تمام دستاویزات...
    پشاور: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے، صوبائی کابینہ نے 21 فروری 2025 ء کو 25 وی اجلاس میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کو محکمہ صحت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر ہاؤس پشاور کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں محکمہ صحت کے ذیلی ادارے ہیلتھ کیئر کمیشن کی گزشتہ چھ مہینوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت سمیت محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو رواں سال جنوری تا جون تک ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔بر یفنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہیلتھ کیئر کمیشن کے گذشتہ اجلاس میں...
    بابر منگی اور امجد میرانی نے اپنے نئے گانے ‘سندھو وادی’ کا میوزک ویڈیو جاری کردیا جو دریائے سندھ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری دریائے سندھ ہزاروں سالوں سے سندھ کے خطے کی زندگی کی بنیاد رہا ہے اور اس گانے میں اسے ایک دور دراز ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس کی طرف نغمہ سرا شخص لوٹ کر جانا چاہتا ہے۔ گانے میں دریائے سندھ کے کنارے ایک چھوٹے گھر کی طرف لوٹنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ سندھ میں انسانی آبادکاری ہمیشہ دریائے سندھ سے جڑی رہی ہے۔ گانے کے بول ہیں،...
    لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت تمام صحافیوں کو ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر نعیم حنیف، کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے پولیس اور ایف آئی اے کے رویہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کے ممبر سینئر قانون دان احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ، صدر لاہور بار ایسویسی ایشن مبشر الرحمٰن چوہدری، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق، مرید بھٹہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے ایک نیا ’K‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویزا ماہرین کو چین میں تعلیم، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں میں باآسانی حصہ لینے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی مقامی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور حاملین کو داخلے، قیام اور بار بار آمد و رفت کی زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو چین کی جانب راغب کرنا اور بین الاقوامی تعاون...
    پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے فوری اور قابل عمل اقدامات کی ہدایت دے دی ہے۔لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا تیار کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .(جاری ہے) ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے جب کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا.(جاری ہے) حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔(جاری ہے) ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم نے فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ایشیا کپ کے اس بڑے میچ میں ٹی وی امپائر سری لنکا کے روچیرا پالیاگروگے نے فخر زمان کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا تھا، جسے پاکستانی ٹیم نے غیر منصفانہ فیصلہ قرار دیا۔ذرائع کے مطابق میچ کے بعد ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ تک پہنچائے، جبکہ کپتان کی میچ رپورٹ میں بھی اس فیصلے کو نمایاں طور پر درج کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کے امپائرز اور میچ منیجر کو بھی اس بارے میں باضابطہ شکایت دی۔پاکستانی کپتان...
    پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔قومی ٹیم کے بیٹر  فخر زمان ناٹ  آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔ تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے۔ اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آئوٹ نہیں تھا۔ جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر...
    پاکستان میں پولیو کے اور کیس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 27 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔این ای او سی کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا ہے کہ آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل کے بارے میں ہے، ٹیکس سے اس کا کیا تعلق ہے؟ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی.(جاری ہے) درخواست گزاران کے وکیل احمد سکھیرا نے دلائل دیے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ پیٹرول کی قیمت 150 سے 200 روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا،احمد سکھیرا نے کہا کہ سادگی بھی قیامت کی ادا ہوتی...
    لاہور: گوجرخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے اور کھلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے، 13 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قمار بازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست شخص نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھلاتا تھا۔  ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( این ای او سی) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی. رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔این ای او سی کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے.ولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں. آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی. جس میں ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا.(جاری ہے) عمران خان کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے....
    بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں...
    نیوز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اربوں روپے کے اشتہار چلانا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ کو خوش آئند سمجھتا ہوں، پاکستان کی سرزمین کو کبھی بھی دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، جہاں برسوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ باضابطہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ہائر کمیٹی برائے انتخابات کے مطابق عوامی اسمبلی کے انتخابات 5 اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں ایک ہی دن ہوں گے۔ یہ پیش رفت شام کے عوام کے لیے ایک غیر معمولی موڑ ہے، کیونکہ کئی دہائیوں بعد انہیں اپنے نمائندے براہِ راست منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انتخابی کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے تقریباً ایک تہائی نشستوں پر عبوری صدر احمد الشرع براہِ...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 3400 روپے اضافے کے بعد 393700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2915 روپے اضافے کے بعد 337534  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 309417  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 3719 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر ڈالر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک ملک بھر میں ’’ملین مارچ‘‘ کے ذریعے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرے گی، اس دوران کسان تنظیموں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل طے کیا جا سکےلاہور کے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے صوبائی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو یرغمال بنائے بیٹھی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اور شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔حافظ...
    دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد باغی جنگجوں نے دمشق سمیت مختلف شہروں پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ...
    کوئٹہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انکے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری امن وامان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جوانوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بی سی ہیڈ کوارٹر بدر لائن کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر...
    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے 3 ہزار 360 ارب روپے کا حساب دے، مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو یرغمال بنا کر بیٹھی ہیں اور عوامی مسائل حل نہیں ہونے دیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست کی ذمہ داری قومی ٹیم پر نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی خود ایڈہاک بنیادوں پر کام کر رہے...
    بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے نہ صرف شہریوں کو حیران کردیا بلکہ ٹریفک کو بھی گھنٹوں کے لیے مفلوج کردیا۔ ودودرا شہر میں ایک خاتون نے محض دو گول گپے کم ملنے پر سڑک کے بیچ دھرنا دے ڈالا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا دعویٰ تھا کہ ٹھیلے والے نے اسے 20 روپے کے عوض چھ کے بجائے صرف چار گول گپے دیے۔ روتی اور چیختی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ وہ بار بار اس کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں خاتون سڑک پر بیٹھی اپنے ساتھ ہونے والی ’’ناانصافی‘‘...
    کراچی: مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں جہاں موسم خزاں کی آمد ہے، وہیں کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔ شہر کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہے گا، تاہم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سندھ کے جنوب...
    جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔  اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز...
    راولپنڈی: جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے راضی نامہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی  نے جبری زیادتی اور گینگ ریپ سے متعلق کیسز میں بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ بچوں اور خواتین سے جبری زیادتی ناقابل راضی نامہ جرم ہے اور اس نوعیت کے مقدمات میں راضی نامہ کرنے والے مدعی اور گواہان بھی جرم کے مرتکب ہیں۔ عدالت نے راولپنڈی کے 19 مقدمات میں راضی نامے سے منحرف ہونے والے تمام مدعی اور گواہوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کیسز میں راضی کرنے والوں میں 10 خواتین...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں نئے انکشافات سامنے آگئے رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے.(جاری ہے) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات منگل کے روزہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے راہنماﺅ ں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے. ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے راہنماﺅں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات چیت ہوگی وزیر اعظم کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح و صدرورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقات بھی آج ہوگی.(جاری ہے) یہ ملاقاتیں مالیاتی...
    اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ان ممالک کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا کے 3 اہم ممالک برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے امن کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین کی ریاست کو آزاد و خودمختار ملک تسلیم کرنے کا جراتمندانہ اقدام کرکے انسانیت کو حوصلہ بخشا ہے۔ یہ عالمی امن کے دن کا ایک بیش بہا تحفہ ہے۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے اور اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید...
    وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے تمام اہم شعبوں میں قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جاری معاشی اور مالیاتی اصلاحات نے معیشت کو نئی سمت دی ہے اور جدت و شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی وہ اہم شعبے ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کشش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کے لیے تجارت کا فروغ بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کئی برس بعد رواں سال ربیع کے سیزن کا آغاز ایک کروڑ 30لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی کے وافر ذخیرے کے ساتھ کرے گا، جس کے نتیجے میں سیلاب کے باعث ہونے والے زرعی نقصانات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں مدد مل سکے گی.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ ہمیں کئی سال بعد ربیع کے سیزن میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے، کمی اگر ہوئی تو وہ نہ صرف کم بلکہ قابلِ برداشت اور سنبھالنے کے قابل ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم کئی برس بعد اگلے خریف سیزن میں بھی مناسب ذخیرہ منتقل ہونے کے بارے میں...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) جاپانی آٹو ساز کمپنی نسان مشکلات کی شکار اپنی گاڑیوں کے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے نئی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام ‘‘ نے نسان حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ نظام 2027 تک دستیاب ہوگا۔حالیہ ڈیمو میں نسان کی آریا سیڈان کو 11 کیمروں، پانچ ریڈارز اور ایک جدید سینسر "لائیڈار" سے لیس کیا گیا، گاڑی نے ٹوکیو کی مصروف شاہراہوں پر آزمائشی ڈرائیو کے دوران سگنل پر رکنے اور چوراہوں پر پیدل چلنے والوں اور دیگر گاڑیوں کو دیکھ کر بریک لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا،نسان کی پہلے کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی صرف ہائی وے کے لیے تیار...
    پاکستانی بلے باز فخر زمان کو متنازع طور پر آؤٹ قرار دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے دوران کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کے متنازعہ آؤٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث اتوار کے میچ میں تیسرے اوور میں فخر زمان کو تھرڈ امپائر روچرا پلیاگوروگے نے کیچ آؤٹ قرار دیا۔ فخر نے گیند کو ایج کیا جسے بھارتی وکٹ کیپر سنجو سیمسن نے پکڑ لیا۔ معاملہ تھرڈ امپائر کو بھیجا گیا تاہم ری پلے غیر...
    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور،...
    مزاحمتی ذرائع کے مطابق شہید ابراہیم عقیل آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے ہی غزہ کی حمایت میں حزب اللہ کے رضوان یونٹ کی فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کر رہے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر ابراہیم عقیل کی چند تصاویر حزب اللہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے مزید جارحیت کی تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی جنگی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس پر نیٹو اور یورپی یونین نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب ماسکو نے خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔ اطالوی ایف-35 طیارے، جو نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کا حصہ ہیں، سویڈن اور فن لینڈ کے طیاروں کے ساتھ مل کر روسی جہازوں کو روکنے کے لیے فضا میں بھیجے گئے۔...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے...
    لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج  کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا کہ 'حارث رؤف...
    ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کرک میں 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پابندی کے تحت ضلع بھر میں سونے کی تلاش اور نکالنے سمیت ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بہتری اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور...