2025-10-20@16:43:33 GMT
تلاش کی گنتی: 8611
«کہ آپ نے»:
(نئی خبر)
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کھبی نہیں مانا۔ سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف چلنے والے مقدمے میں استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سے مفرور شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک پر کریک ڈاؤن کے دوران انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات دیتی سنی گئی تھیں، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو...
ملک کے جید علما، مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ تاجر تنظیموں،مذہبی رہنماؤں،علما اورسول سوسائٹی کی طرف سے تحریک لبیک کی انتشار پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس طرح کی غیر ضروری ہڑتال کی کالوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے انتشار کے بجائے استحکام کو ملک کی اہم ترین ضرور قرار دیا۔ اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج اورہڑتال نہیں، اتحاد و یکجہتی ملکی ترقی کا زینہ ہیں۔ تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی کال کو قوم اورملک کے منافی قرار دے دیا ہے اور عوام سے افواہوں و منفی بیانیے سے دور رہنے اور امن و استحکام کاساتھ دینے کی...
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں “پانچویں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس” اور “میڈ اِن پاکستان نمائش” کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دس سے زائد افریقی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جہاں دو طرفہ تجارت کے نئے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش نے ایتھوپیا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے نئے دروازے کھول دیے۔ افریقہ کے ساتھ تجارت پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ پائیدار معاشی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔ جام کمال خان نے...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان...
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف 10 وکٹوں سے شاندر فتح حاصل کرکے ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔ وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ خاص موثر ثابت نہ ہوا۔ بنگلادیش کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بناسکی۔ سوبھانا موستاری نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روبیا حیدر 44 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے الانا کنگ، ایشلے گارڈنر، اینابل سدرلینڈ اور جارجیا ویئرہم نے دو دو شکار کیے جبکہ میگن اسکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلوی اوپنرز...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین فی الحال امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ یہ تنازع بالآخر حل ہو جائے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فی الوقت ہماری تمام کوششوں کے باوجود روسی اور یوکرینی فریق اس مقام پر نہیں پہنچے جہاں وہ کوئی معاہدہ کر سکیں۔(جاری ہے) مجھے یقین ہے کہ ہم آخرکار اس مقام تک پہنچ جائیں گے لیکن اس کے لئے مزید محنت درکار ہو گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ پیش رفت کے باوجود یہ...
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی پی او اور ڈی آئی خان کی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن کے معاملے پر اتفاق ہونا چاہیے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے خیبرپختونخوا سب سے متاثر ہوا، صوبے میں امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں ترقی کے لیے امن چاہیے۔
اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ سرنگوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر چکی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں جبکہ متعدد لاشیں...
پشاور: افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار، وزیرستان، باجوڑ، پشاور، سوات اور چترال سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاراچنار کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی کرنی چاہیے، ہاک فوج نے افغانیوں کو بہترین سبق سکھایا اور ان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے بلااشتعال حملوں کے خلاف بھر...
پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے"۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی...
حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں۔ حماس کے مطابق متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے۔ اپنے بیان میں حماس کا مزید کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آلات درکار ہیں۔ حماس کا مزید کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات جاری کردیں، فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے باولرز خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لیے یک طرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔ مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، شہریوں کو اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی سمت جبکہ شام کے وقت مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آئندہ 3 دن کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال دراصل موسم کی تبدیلی کے عمل...
’’کبر اور بڑائی خاص ذات الٰہی کے لیے ہے، کسی مخلوق خصوصاً اشرف المخلوقات کو یہ ہرگز زیبا نہیں کہ وہ اس ردائے الہٰی پر دست درازی کرے، یہی فعل ابلیس کی دائمی ملعونیت کا باعث بنا۔ کبر دراصل خود پسندی کی وہ شکل ہے جس میں آدمی دوسروں کو حقیر و بے چارا سمجھتا ہے اور خود کو سر بلند و گردن فراز، مگر وہ شاید اس قانون الہٰی سے واقف نہیں کہ ہر متکبر کا انجام وہی ہے جو شیطان کا ہے۔‘‘ (ریاض الصالحین) ارشاد خداوندی کا مفہوم: ’’لوگوں سے اپنا رخ نہ پھیرو۔ اور نہ زمین پر اترا کر چلو۔ کیوں کہ اﷲ تعالیٰ متکبّر اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے۔‘‘ (لقمان) قارون، حضرت موسیٰ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ اس عرصے میں ٹی ایل پی کے احتجاجات کے دوران متعدد جانوں کا ضیاع ہوا اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، ٹی ایل پی کے مظاہرین کی کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ پتھراؤ، ڈنڈوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے 69 اہلکار مستقل معذور ہو گئے جبکہ 202 کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔ اسی دوران مظاہرین کے تشدد کی بھینٹ 16 عام...
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ TLP کے احتجاج کے ایشو پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئےاسلام آبادٹی ایل پی کے احتجاج کے ایشو پر سربراہ... ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست...
لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال ہیں، جن کی بدولت صوبے کی زمین زرخیز ہوتی ہے، گھر آباد رہتے ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی عورت صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی خواتین سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی "ریڈ لائن” ہے۔ ان کا کہنا تھا...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔ 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر نے چٹاگانگ یونیورسٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست...
فوٹو: اسکرین گریب وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، تشدد...
معرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز جکارتہ(آئی پی ایس ) انڈونیشیا نے چین سے جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک جلد ہی چین کے جدید جے-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے جا رہا ہے جس کے بعد انڈونیشیا جے 10 سی طیارے استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جاے گا۔ جے 10 سی طیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب وہ چینی ساختہ جنگی طیارے خریدے گا جو اس کی فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانے کے منصوبے...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق "دوستاریم-5" انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں 13 اکتوبر سے شروع ہوئی اور 24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات میں جاری رہے گی۔پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان آرمی کے اسپیشل فورسز کے دستے اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شرکت کرنے والے دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے منتظر ہیں۔ روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ رابطے کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، اور ہم پاکستان کے بہتر مفاد میں مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی کال کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا،میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا گھر ہے۔ ساتھ ہی ان سے درخواست کی کہ مجھے اپنے قائد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سےکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم...
فائل فوٹو چمن میں پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 4 روز سے تجارت اور پیدل آمد و رفت معطل ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کی دونوں طرف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی100 سے زائد مال بردار گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں، افغانستان جانے والے پھل سبزی کی درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں بھی کھڑی ہیں۔ افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کردی، پاکستان نے دو روز کے لیے سیز فائر کر دیاوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایسوسی ایشن کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) کئی سیاسی ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ، سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور پشتون باشندوں کی علاقائی رقابتیں مل کر پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو ایک ایسے نازک موڑ پر لے آئے ہیں، جہاں نہ صرف پاکستان کا داخلی امن بلکہ پورے خطے کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں ہے۔ ڈیورنڈ لائن کس طرح وجود میں آئی؟ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے اس تاریخی پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ 1893ء میں افغان امیر عبدالرحمان خان اور برٹش انڈیا کے نمائندے مورٹیمر ڈیورنڈ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے...
شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور...
لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان پاکستان اور قازقستان کی افواج کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق دوستاریم فائیو کا انعقاد کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشق 13 تا 24 اکتوبر اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں ہو رہی ہیں۔پاک آرمی کا اسپیشل سروسزگروپ اورقازقستان آرمی کی اسپیشل فورسزحصہ لےرہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر 2025ء کو چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے، مشق...
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے اور مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک نئی مثال قائم کرنا ہے۔ منصوبے میں جدید رہائشی عمارات، ثقافتی مراکز، تجارتی زونز، اور زائرین کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی و بیرونی مصلے اور صحن شامل ہوں گے۔ کنگ سلمان گیٹ منصوبہ مکہ کے عوامی...
پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پُرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 پولیس ملازمین کو شہید کیا۔ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 16 سو 48 ملازمین زخمی ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونیوالے 69 ملازمین مستقل معذور ہوگئے۔ 202 شدید زخمی جبکہ11 سو 94 زخمی ہوئے۔ پُرتشدد مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق جبکہ 54 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے، دھرنے اور پُرتشدد احتجاجوں کے دوران پولیس کا بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک لبیک پاکستان کے پُرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے ملازمین شہید و زخمی ہوئے۔ کتنی گاڑیاں جلائی اور ناکارہ بنائی گئیں، تمام تفصیلات سامنے...
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’دوستاریم5‘ اسپیشل آپریشنز اسکول چرات میں جاری ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو آئی ایس پی آر کے مطابق مشق 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور قازق اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کے لیے...
عامر بھٹی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کے خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ تحفظ خوراک دراصل انسانی صحت کے تحفظ کا ضامن ہے۔ معیار زندگی کا سب سے اہم پیمانہ صحت ہی کو مانا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم (Food Standards Save lives) یعنی معیاری خوراک زندگیوں کی ضامن رکھا گیا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خوراک کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے،پاکستان میں خوراک کے حوالے سے شہریوں کو نامناسب غذا کا سامنا ہے ۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر مدثر کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کیلئے معیاری خوراک کا استعمال...
ویب ڈیسک :نیشنل سیونگز سینٹر نے مظفرآباد میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے سرفہرست فاتحین کا اعلان کردیا۔750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ میں پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام جیتنے والے تین افراد کو 5 لاکھ روپےملیں گے۔ پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 797063 نے جیتا ہے جبکہ دوسرے انعام کے حقدار 118702، 290665 اور 668206 قرار پائے ہیں۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈ کی جیتنے والی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے،فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جبکہ اس کے برعکس...

صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز غزہ پر منعقدہ ایک غیر نتیجہ خیز سربراہی کانفرنس میں دنیا کے مختلف رہنماؤں سے ملتے ہوئے حسبِ معمول تعریفوں، لطیفوں اور طنزیہ جملوں کا تبادلہ کیا۔ خود کو ’دنیا کا سب سے بڑا امن ساز‘ قرار دینے والے ٹرمپ نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے بعض رہنماؤں کی دلجوئی کی، تو کچھ کو نشانے پر لے لیا۔ برطانوی اخبار نے نہایت دلچسپ انداز میں اس تقریب کی روداد بیان کی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی درخواست کردی ٹرمپ تقریب میں 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ کانفرنس کی طرف روانگی سے قبل اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے...
حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار،مدارس کیخلاف بھی ایکشن کی تیاری جیوفینسنگ مکمل، واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں...
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سیکیورٹی حصار توڑ کر بابر اعظم سے ملاقات کیلیے ڈریسنگ روم جانے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں دیوارپھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچنے والے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمےمیں ممنوع مقام اورکارسرکارمیں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں جبکہ نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بابراعظم کا فین ہے اور آٹو گراف لینے کیلیے ڈریسنگ روم تک پہنچا تھا۔ ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیرمتعلقہ نوجوان کودیکھ کر حیران ہوگئےتھے...
شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔ آگ بے قابو ہونے کے بعد شعلے دور دور سے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے جبکہ اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا۔ آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑےگا۔جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی...
پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔ توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔ نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے...
لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی اور بیرونی مصلے اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے...
پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد،وزیر اعظم اور روا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔منصوبہ مسجدحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور خدمتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کیلئے اندرونی اور بیرونی مصلیٰ جات اور صحن میں گنجائش رکھی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لئے مسجدحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔سعودی میڈیا...
مکہ مکرمہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اکتوبر ۔2025 ) سعودی عرب کے ولی عہد، وزیراعظم اور روا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے یہ جدید ترین تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبہ مسجد الحرام سے متصل 12 ملین اسکوائر میٹر تعمیراتی رقبے پر محیط ہوگا جو مکہ اور اسکے مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا.(جاری ہے) ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ منصوبہ زائرین بیت اللہ کے لیے سہولتوں میں اضافہ، مسجد الحرام تک بہتر رسائی، اور لوگوں کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا...
نیشنل سیونگز سینٹر نے مظفرآباد میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے سرفہرست فاتحین کا اعلان کردیا۔ 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ میں پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ دوسرا انعام جیتنے والے تین افراد کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 797063 نے جیتا ہے جبکہ دوسرے انعام کے حقدار 118702، 290665 اور 668206 قرار پائے ہیں۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈ کی جیتنے والی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا...
لاہور: ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دو ملین ایکڑ سے زائد زرعی زمین سیلاب کی نذر ہو کر برباد ہو چکی ہے تاہم سماجی تنظیم رزق نے اعلان کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں ایک لاکھ ایکڑ زمین دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ سماجی تنظیم رزق کے بورڈ کے چیئرمین میاں فاروق احمد نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 ہزار چھوٹے کسانوں کو بنا سود کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، یہ قرضے زرعی اجزا، فصلوں کی تیاری اور تربیت کی صورت میں دیے جائیں گے تاکہ گندم کے موسم سے پہلے کسان...
کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بیرسٹر سیف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگرپے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا...
اگر آپ بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسکرولنگ کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ ہر وقت سیاست یا متنازع موضوعات پر بات کرنے والے اکاؤنٹس دراصل کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، تو اب اس سوال کا جواب آپ کو ملنے والا ہے۔ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ یوزرنیم کب تبدیل کیا گیا۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر (Nikita Bier) کے مطابق، کمپنی اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروا رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ...
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک تاریخی ترقیاتی منصوبے شاہ سلمان دروازہ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ مسجدِ الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا روشن سفر، 10 سالہ حکمرانی کا سنگ میل منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ، خصوصاً مرکزی علاقے کو جدید ترقی کا عالمی نمونہ بنانا اور زائرینِ بیت اللہ الحرام کے لیے سہولتوں میں نمایاں بہتری لانا ہے۔ اس کے تحت اعلیٰ معیار کی رہائشی، ثقافتی اور خدماتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جب...
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کی سرکاری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے تاریخی معاہدہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے درمیان “فارم آؤٹ ایگریمنٹ” طے پایا ہے، جس کے تحت ترکش پیٹرولیم کو آف شور انڈس سی بلاک میں 25 فیصد حصہ اور بلاک کی آپریٹرشپ سونپ دی گئی ہے۔پی پی ایل کے شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ پاک-ترکیہ اسٹرٹیجک آف شور معاہدے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے بھرپور تعاون کیا۔ معاہدے کے مطابق انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کے بھی 20-20 فیصد حصص ہیں۔پی پی ایل کے مطابق...
جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ ایڈن مارکرام نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے مشکل تھی، پہلی اننگ اہمیت کی حامل تھی۔ پہلی اننگ میں امام الحق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ رضوان اور سلمان آغا کی پارٹنرشپس اہم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے۔ ہمیں توقع تھی کہ میچ کے پہلے روز گیند ٹرن کرنا شروع کرے گی۔ ایڈن مارکرام نے توقع ظاہر...
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز ہمارے لیے اچھا شگون ہے۔ لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 93 رنز سے فتح کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اچھی رہی، کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام...
— اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کو روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ آج اللّٰہ تعالی کے فضل سے آئین کے دشمن کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، آج نئی حکومت ہوگی، وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم عوام اور قانون کی پاسداری کے لیے لڑیں گے۔ پشاور: گورنر نے وزیر اعلیٰ...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ 26 نومبر کے احتجاج کا مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ علیمہ خان نے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت روالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت فرد جرم کے لیے مقرر کر رکھی تھی۔ اس مقدمے میں آج ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے مضبوط دلائل پر مبنی درخواست آج عدالت میں دائر کردی ہے۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس درخواست کو 20 اکتوبر کے لیے...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حلف لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل دو باتیں ایسی ہوئیں جس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا، ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ بنیادی تھا اس سے آئینی تعطل تھم گیا۔ پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے: اعظم سواتیاعظم سواتی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز جو بات کی وہ تاریخی اور سنجیدہ تھی...
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق کل 63 ہزار 494 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 28 ہزار 442 امیدوار کامیاب جبکہ 35 ہزار 52 ناکام رہے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں 1213 طلبہ غیر حاضر رہے۔ لڑکیوں نے اس سال بھی میدان مار لیا، ان کا کامیابی تناسب 50.43 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا کامیابی تناسب 31.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ چئیرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کر...
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 48 ڈبلیو بی میں گجر اور ڈاہا برادری کے درمیان جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی۔واقعہ کے دوران فائرنگ سے ڈاہا برادری کا ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسرار ڈاہا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اس کے دو بھائی رئیس اور فاروق سمیت دیگر چار افراد شامل ہیں، فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ۔واقعہ کے ردِعمل میں ڈاہا برادری نے مقتول کی لاش رکھ کر پرامن احتجاج شروع کر...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ گورنر سے رابطہ ہوا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔انہوں نے پشاور میں ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے وزیر اعلیٰ کےپی سہیل آفریدی حلف لے لیں گے۔ان کا کہنا ہے لپ پشاور ہائی کورٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھا، جس پرشکر گزار ہیں۔ صوبہ بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا تھا۔ جنید اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ کہ انہوں نے جمہوری طریقے سے اپنی ذمےداری نبھائی۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان پر پاک فوج کے ہونیوالے حملے سے خوش نہیں، لیکن کابل حکومت نے ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا؟ پاک، افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغان کے درمیان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان پر پاک فوج کے ہونیوالے حملے سے خوش...
امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکار کردیا۔ میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو اپنی بیٹیوں رینی اور عالیشہ کو گود لینے اور ان کی سنگل مدر بننے کے قانونی سفر کے دوران ان کے والد شوبیر سین کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی اس جدوجہد کو بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ جووینائل جسٹس ایکٹ اور کارا کے ذریعے ضوابط کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کے لیے بچوں کو گود لینا منع نہیں تھا، لیکن اُس وقت سماجی تعصب اور قانونی رکاوٹوں نے سشمیتا سین کے لیے یہ سفر نہایت کٹھن بنا دیا تھا۔ سشمیتا نے 2000ء میں جب اپنی پہلی بیٹی رینی کو گود لیا تھا تو انہوں نے اس کے...
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک افغان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ خورشید قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملے سے خوش نہیں لیکن ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کردار ادا کر سکتے ہیں۔
لاہور ٹیسٹ میں چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کو اس کو جیت کے لیے مزید 226 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹ درکار ہیں۔ ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ کپتان ایڈن مارکر 3 اور ویان مولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں نعمان علی کے نام رہیں۔ پاکستان کی دوسری اننگزتیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود دوسری اننگز...
(احمد منصور )آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت انتخابی دباؤ میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے، معرکہ حق کے 5ماہ بعد پرانی گمراہ کن کہانیاں دوبارہ دہرائی جا رہی ہیں۔ بھارت کی انتخابی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیتے ہو ئے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کے سیاسی دباؤ میں بیانات خطرناک عمل ہے۔ بھارتی فوجی مشین جھوٹ کے بوجھ تلے دنیا بھر میں مذاق بن چکی ہے، غیر ضروری شوبازی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس تضادات سے بھری ہوئی ہے۔ بھارتی...
آزاد کشمیر مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ افغان، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدائے کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے...
کنزیومر رپورٹس کی تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد پروٹین پاؤڈرز اور شیکز میں لیڈ اور دیگر بھاری دھاتوں کی خطرناک مقدار موجود ہے۔ مزید پڑھیں: کیا بور کا پانی بال جھڑنے کا سبب بنتا ہے؟ رپورٹ کے مطابق، 23 مصنوعات میں سے دو تہائی میں لیڈ کی سطح روزانہ کی محفوظ حد سے تجاوز کر گئی، جبکہ بعض میں یہ 10 گنا تک زیادہ پائی گئی۔ Naked Nutrition اور Huel کے پلانٹ بیسڈ پاؤڈرز میں سب سے زیادہ آلودگی پائی گئی، جبکہ Owyn اور Transparent Labs کے شیکز کو سب سے محفوظ قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے کے قدرتی طریقے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طویل المدتی استعمال صحت کے لیے نقصان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات سے ہمارے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے بقول پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے حال ہی میں گردش کرنے والی ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن...
کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پانی چوری کے خلاف پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے اینٹی تھیفٹ سیل کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ آپریشن ناظم آباد (بنگش ہوٹل) اور سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ستمبر کے آغاز میں سائٹ ایریا کے صنعتی علاقوں شیرشاہ اور گل بائی کو پانی کی فراہمی میں کمی کی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جن کی نشاندہی سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ ایسوسی ایشن (SITE) نے بھی کی۔ جانچ کے بعد ناظم آباد میں 4 انچ قطر کے 4 غیر قانونی کنکشنز اور سائٹ ایریا کی ایک برف فیکٹری کے قریب 6 انچ قطر کے...

کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ بھی پڑھیے افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی...
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی قیادت نے امریکی رہنماؤں کو جو نمونے دکھائے، وہ مقامی طور پر خریدے گئے قیمتی پتھروں کے تھے، اس سے متعلق آنیوالی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں یا پھر من گھڑت ہیں، یہ خبریں چین اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ایک گارمنٹ فیکٹری اور اس سے متصل کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈائریکٹر فائر سروس تاج الاسلام چوہدری نے بتایا کہ گارمنٹ فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل سے 16 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اور عہدیدار طلحہ بن جشیم کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے میرپور میں 7...