'نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں'،27 ویں ترمیم کےتحت چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کےعہدے2030 تک ساتھ چلیں گے، ماہرقانون احمد بلال محبوب
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر قانون احمد بلال محبوب نےکہا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں پہلے ہی 2027 تک بڑھائی جاچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ماہر قانون احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ اب کسی نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔احمد بلال محبوب کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی پوسٹ اور آرمی چیف کا عہدہ ایک ساتھ چلےگا اور 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ دونوں عہدے 2030 تک ایک ساتھ چلیں گے ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احمد بلال محبوب
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔