2025-07-25@18:42:11 GMT
تلاش کی گنتی: 10336

«گئی ہے»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے ساتھ مبینہ تعلقات اور ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ نائلہ راجا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرکٹر سے کوئی ذاتی تعلق نہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عماد وسیم اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات جاری کر رہی ہیں جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ ثانیہ اشفاق نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ خاموشی کو رضامندی نہ سمجھا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگر آپ پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں اور آپ POC یعنی پاکستان اوریجن کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اپنا بے فارم، جوینائل کارڈ، شناختی کارڈ یا نائکوپ منسوخ کروانا ہوگا۔ شناختی کارڈ کی منسوخی کیلیے آپ کو کسی نادرا سینٹر جا کر قطار میں لگنے کی ضروت نہیں بلکہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔ طریقہ سمجھیں: پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر لاگ ان کریں اور ID CANCELLATION پر کلک کریں۔ اپنے لیے MYSELF اور اہل خانہ (ماں، باپ، شریک حیات، بہن، بھائی، بیٹا یا بیٹی) کے کارڈ کی منسوخی کیلیے MY BLOOD RELATIVES کا انتخاب کریں۔ اگلی اسکرین پر SURRENDER...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی نجم ولی خان نے کہاہے کہ 9 مئی میں عمران خان کو ہر گز دس دس سال سزا نہیں ہو گی بلکہ عمران خان کو فوج میں بغاوت اور حکومت ختم کرنے کی سازش کے الزام میں آرٹیکل چھ کے تحت سزا ہو گی جو کم از کم عمر قید اور پھانسی ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجم ولی خان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’عمران خان کا 9 مئی کے منصوبہ ساز اور ماسٹر مائینڈ کے طور پر ٹرائل ہو گا،  اسے ہرگز دس برس سزا نہیں ہو گی،  دو سے دس برس سزائیں ان پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے ہیں جو محض استعمال ہوئے، گمراہ ہوئے،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ مزید :
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار حامد میر نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر اور بھی مقدمات ہیں،میں نے آپ کو پہلے بھی کہا ہے،شاہ محمود قریشی کا بری ہونا ہےوہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے،ان پر تو کیس بنتا ہی نہیں تھا،وہ تو ایسا لگتا ہے کہ جس کسی نےان پر کیس بنایا ہے،وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا،کہ ایک آدمی جو 9مئی کے دن کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، اپنی بیوی کی تیمار داری کررہا ہےاس پر آپ نے کیس بنا دیا۔ سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ اس کیس سے تووہ بری ہو گئے ہیں،لیکن اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کی تشکیل کیلئے معینہ مدت میں اقدامات یقینی بنائے جائیں، اہداف کا حصول مثبت ہے مگر مزید محنت کی ضرورت ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری  اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی...
    بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش،پی ڈی ایم اےپنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اےکی صوبہ بھر کےڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کردیا گیا۔ پی ڈی ایم اےکنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ24/7 جاری ہے،1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی...
     وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مراد سعید کی واپسی ہوگئی، ہم نے انہیں سینیٹر بنادیا یہ ہماری جیت ہے۔ منگل کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلوں کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا کر سینیٹ پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو سینیٹ میں پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہوئی۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ آپ نے سینیٹ میں 3 ووٹ ڈالے ۔ علی آمین گنڈاپور نے جواب دیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں خرید و فروخت والا کام نہیں ہونے دیا۔ احتجاج...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔ کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اس دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب رجب کے پاس 5 ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچواں سیشن منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 89 میں سے 26 عدالتی  اصلاحاتی پر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور دیگر 44 پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں کو آئندہ اجلاس سے قبل کام...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پاکستان اور پنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آرہا ہے۔ ڈی جی سی این ایف بریگیڈئر مظہر نے نہایت کم عرصے میں ایک بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر کے دکھائی جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔ سی این ایف فور س کی باڈی لینگویج سے نظر آتا ہے کہ پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ پاکستان کی آبادی 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں منشیات سے بچانا ہے۔ آبادی تب ہی ملک کی طاقت بنتی ہے جب منشیات...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ ہمارے اور صیہونی رژیم کے درمیان ایک لامحدود جنگ جاری ہے، جس سے ہم امریکی فریق کو گراونڈ سے باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر "نصر الدین عامر" نے کہا کہ ہم بحیرہ احمر پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں، اسرائیل یا اس کے علاوہ کوئی اور بھی ہماری کارروائیاں نہیں روک سکتا۔ نصر الدین عامر نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے رہائشی اس طرح بھوک سے مر رہے ہیں کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے...
    کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ...
    اپنے ایک بیان میں فرہاد شامی کا کہنا تھا کہ کُرد فوجی، جولانی کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن پہلے آئین بنے جس میں کُردوں کے حقوق دئیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے نام سے مشہور، کُرد ملیشیاء کے ترجمان "فرہاد شامی" نے جولانی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کُرد ملیشیاء کے لیے اپنے ہتھیار ڈالنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیار جولانی رژیم کو نہیں دیں گے۔ کُرد فوجی، جولانی کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن پہلے آئین بنے جس میں کُردوں کے حقوق دئیے جائیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر کوئی ہمارے خلاف آئے گا تو ہم ضرور لڑیں گے۔ واضح رہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس...
    سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔  یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔ وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟ تاہم ان...
     نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دی۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، عالمی امن سے متعلق آج کا مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تنازعات کا عدم حل کشیدگی کی شکل اختیار کرگیا ہے، پاکستان تنازعات کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تنازعات کے حل میں کثیر الجہتی...
    انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک بھی اسی طرح جوان اور دلکش نظر آنے کے لیے خصوصی تیاری شروع کردی۔ لاس اینجلس کی چمکتی دنیا میں جب سبھی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے مہنگے کریموں اور فلٹرز کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔ ہالی وڈ کی اسٹائل کوئین انجلینا جولی نے تو جیسے وقت کو روک دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اگلے دس سال تک جوان اور دلکش نظر آئیں گی جیسی وہ "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ" کے دور میں تھیں۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔ انجلینا جولی کے...
    رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمانی نظام کو ناپید کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے۔ میثاق جمہوریت دوئم لانے کی تجویز، پچھلے معاہدے پر نظرثانی کی جائے رضا ربانی کراچی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میثاق... اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو حلف کے لیے ایک شخص کو نامزد کرنے کا خط لکھا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس وقت ناقابلِ عمل حالات یا وجوہات موجود نہیں تھیں،...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیف سٹی منصوبے اس بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں اور پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین ہمارا دوست ملک ہے اور چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) 9 مئی کیس کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں، انصاف اب صرف طاقتور طبقے کے لیے ہے، جبکہ عدالتوں کو عوام اور تحریک انصاف کو دبانے، رسوا کرنے اور ختم کرنے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیسز میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کو سزائیں سنائے جانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے سرگودھا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال سزا سنانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ "یہ...
    اسلام آباد: آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔ سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے  طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ طلباء نے عزم کا اظہار کرتے...
    ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد:بارشوں کاموجودہ اسپیل 25جولائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسپیل کے بعد بارشوں کا ایک اور اسپیل اسی مہینے پاکستان میں آئے گا، جولائی کے آخری دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی، جہلم اور ستلج میں فی الحال سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ ڈی جی موسمیات  نے کہا کہ دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ موجودہے،  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر پاکستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ موجودہے، دریائے راوی پر بھارت کے اندرموجودڈیموں میں بھی ابھی گنجائش موجودہے۔ ڈی جی موسمیات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان کو بری طرح متاثرکررہے ہیں، چکوال اور سید پورویلج میں کلاؤڈبرسٹ نہیں ہوا،بارشیں زیادہ ہوئیں،...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بڑے فیصلے بلوچستان واقعہ پوچھیں فخر سے پی ٹی آئی احتجاج مراد سعید نو مئی کیسز وی نیوز
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جنید غفار نے کہا ہے کہ افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کر رہے ہیں۔(جاری ہے) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد نے ہمیشہ سچ کے لیے آواز اٹھائی، وہ ہمیشہ سائلین کے لیے دستیاب رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد نے سول، کرمنل لا اور انٹلیکچوئل پراپرٹی پر شاندار فیصلے دیے، ان کے ساتھ بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
    ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ سانحے پر آج (منگل) کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، متعدد اموات اور 100 سے زائد زخمی حادثہ پیر کے روز دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب فضائیہ کا طیارہ اترا کے علاقے میں اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ہلاک شدگان میں 25 بچے شامل ہیں جب کہ 78 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 20 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا...
    ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ...
    بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں  چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت پر امریکی وزیر خزانہ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ امید ہے کہ امریکہ  چین کے  سا تھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو  کے دوران طے  شدہ  اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد  کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر  بروئے کار لائےگا،  بات چیت اور مواصلات کے ذریعے  اتفاق رائے بڑھاتے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کرے گا اورتعاون کو مضبوط بنائے گا، تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند...
    بیجنگ:تیسری چائنا بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو ختم ہو گئی۔ اس سپلائی چین ایکسپو میں 1200 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ موقع پر تعاون کے 6000 سے زائد معاہدوں اور منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش کے موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سپلائی چین ، ردِ عمل کی رفتار، لاگت کی افادیت، جدت کاری اور ترقی جیسے پہلوؤں میں شان دار برتری کی حامل ہے۔’’چائنا صنعتی و سپلائی چین ‘‘کے بغیر دنیا کا تصور محال ہے۔ یہ اعتماد اور ضرورت کہاں سے آتی ہے؟چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی شعبے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کمپنیوں کو تیزی...
    نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم...
     وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں انہیں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے نیشنل پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے پولیس اصلاحات، تربیت اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اعلانات کیے، فائرنگ رینج اور ہاسٹل کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا، ماسٹرز ڈگری کے اجرا کا بھی اعلان کیا، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔وزیراعظم نے پولیس فورس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تربیت کے بعد میدان عمل میں آپ نے عام آدمی کو انصاف دینا ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، آپ نے شہروں اور دیہات میں امن قائم کرنا ہے، اہداف کا حصول...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے موسیٰ مانیکا کی جانب سے ملازم کو گولی مارنے کے معاملے پر کہاہےکہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب لوگ یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کا بیٹا ہے ، وہ خاور مانیکا کا بیٹا ہے، وہ سات سال سے اپنے باپ کے ساتھ رہ رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس واقعے کے بعد فیملی کی ملاقات بشری بی بی سے نہیں ہوئی ہے ، وکیلوں کی بھی ملاقات نہیں ہوئی، انہیں عمران خان کی طرح قید تنہائی میں رکھا جاتاہے ، یہ بھی ایک طرح کا ٹارچر ہے ،...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وتیرہ ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہرانا ثناء نے کہا کہ قومی...
    عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف کریں اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے متحد رہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے ان کے...
    ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم کر کے ترقی کا پہیہ روکا گیا، چند عناصر نے ہماری قیادت کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔جاری کیے گئے بیان میں انوں نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کے بعد پاکستان اور پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہے، نواز شریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی، ہمارے سیاسی مخالفین آج مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے سے روگردانی کی، پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری قیادت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے...
    امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور خود بے اختیار ہیں، 90 روز کی تحریک کا شوشہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں، یہ شوشہ کے پی حکومت بچانے کے لیے ہے جسے خود پی ٹی آئی کے اندر سے خطرہ ہے۔امیر مقام نے کہا کہ مذاکرات کی بات کر کے 90 روز کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی، 90 روز کا اعلان اعتراف شکست اور فائنل کال سے بھی برے انجام کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کو سلام جو ظلم کے خلاف حق کی صدا بنے، بھارتی قابض افواج آج کشمیرمیں ڈوگرہ راج کے مظالم دہرا رہی ہیں۔یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھ کہ کشمیر کے شہداء نے 1931 میں ڈوگرہ راج کو للکارا آج بھارتی قابض فوج انہی مظالم کی داستان دہرا رہی ہے، ڈوگرہ راج ہو یا آج کی ظالم بھارتی فوج، کشمیریوں کے حوصلے کو کبھی شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شہداء کی قربانیاں بتاتی ہیں کہ زنجیریں کبھی حوصلے کو قید نہیں کر سکتیں، کشمیر کی مٹی میں حریت، وفا...
    ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہیں، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ آن بورڈ ہے، دہشت گرد اسکولوں، اسپتالوں میں حملے کرتے ہیں، مرنے والے پنجابی نہیں پاکستانی ہیں، مارنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہیں، دہشت گردوں کے تانے بانے بیرونِ ملک سے ملتے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ پنجابیوں اور بلوچوں کو آپس میں لڑائیں، روزانہ کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 جوان شہید ہوتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کہا کہ پی ٹی...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مطالعاتی دورے پر لاہور آئے ہیں ، 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلیٰ آئیں تو ان کی مہمان نوازی کریں گے، اگر اسلحے کیساتھ  آئیں گے تواس کی اجازت نہیں ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کی ترقی کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں وزیراعلیٰ کے لاہور آنے پر کوئی اعتراض نہیں،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفشری کہنے والے گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنے؟ علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔ڈان نیوزکے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بیان پر حافظ حمد اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پورا صوبہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام امن کے لیے ترس رہے ہیں، لیکن وزیراعلی لاؤ لشکر سمیت پنجاب فتح کرنے نکلے ہیں اور لاہور میں بڑھکیں مار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر، جنھیں گزشتہ دنوں ان کے والد نے اپنے گھر سے الگ کردیا تھا، کروڑوں کمانے کے باوجود اپنے گھر سے محروم ہیں۔ معاذ صفدر کے ولاگز کو لاکھوں لوگ روزانہ فالو کرتے ہیں، مگر ان کے مداحوں کے دل میں ایک سوال اکثر گونجتا ہے کہ کم عمری میں اس قدر کمائی کرنے والا شخص اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدتا؟ انسٹاگرام پر 21 لاکھ اور یوٹیوب پر 46 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے حال ہی میں اپنے والد کے گھر سے شفٹ ہوکر الگ کرایے کے مکان میں رہائش اختیار کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس کرایے کے گھر کو اپنی مرضی کے مطابق تعمیر اور ڈیزائن کروا...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جلد اہم مذاکرات ہونے جارہے ہیں جبکہ معاشی و اقتصادی تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی راہیں کھلی ہیں اور باہمی اشتراک میں وسعت آئی ہے۔رضوان سعید شیخ نے یہ گفتگو ڈیلس میں معروف پاکستانی کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر راؤ کامران کی رہائش گاہ پر دیے گئے ظہرانے کے موقع پر کی جہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات، تجارتی پالیسی...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔ڈان نیوزنے اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے حوالے سے بتایاکہ  سپل ویز کو کھولنے  کے نتیجے میں  ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا...
    سٹی42: پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے واسا کی تمام ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیج استعمال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آٹومیٹک رین گیج اضلاع میں مناسب مقامات پر نصب کئے جائیں گے، مینوئل پیمانے سے ڈیٹا میں غلطی کا خدشہ اور زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، واسا کی ایجنسیاں7 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق بارش کو ماپنے کیلئے مینوئل طریقہ رائج...
     کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، اگر سندھ کو اس کے وسائل کے مطابق اختیار اور سہولتیں فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔۔۔ڈان نیوز کے مطابق   سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور پالیسی ساز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر کھل کر بات کریں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 برسوں...
    تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے کی روح اور اساس ہوتی ہے۔ یہی عمل فرد کی سوچ، کردار، طرزِ عمل اور مجموعی قومی مزاج کو تشکیل دیتا ہے۔ اگر علم درست ہو تو تربیت مثبت ہو گی اور اگر علم گمراہ کن ہو تو تربیت بھی ایسی نسل کو جنم دیتی ہے جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سمجھنے لگتی ہے۔ہمارےاسلاف کے دور میں اگرکوئی فرد غلط حرکت کرتا تو لوگ اکثر یہ سوال کرتے کہ اس کا استاد کون ہے؟ اور دوسرا جملہ یہ ہوتا کہ شایداس کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے۔ یہ طرزِ فکر اس حقیقت کا آئینہ دار ہے کہ کسی بھی فرد، قوم یا ریاست کی ترقی یا زوال میں تعلیم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم آج مہمانوں کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردارادا کر رہے ہیں: علی امین...
    مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے، حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی گئی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں، جلسے، جلوس اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ 13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے، وقتِ ظہر آیا، ایک نوجوان نے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کرنا ریاستی اداروں کا کام نہیں، ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اورچلانے کا کردارادا کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں، بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ ایف بی آر سے کرپٹ ترین...
    تصویر،جیو نیوز اسکرین گریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بات چیت فیصلہ سازوں سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے۔لاہور میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی سزا بھگتنے کو تیار ہیں لیکن غلطی کرنے والے تمام لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پورے ملک میں اپنی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم 90 روز میں آر یا پار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا جعلی مینڈیٹ ہے، وہ خود فارم 47...
    وزیراعلیٰ کے پی کے نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ قوم میں شعور بیدار ہو چکا ہے، پارٹی کا نشان لیا گیا، تشدد ہوا لیکن 8 فروری کو ووٹ عمران خان کو ملا۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں لچھ ہے ہی نہیں، اس لیے کیسز تاخیر کا شکار بنائے جا رہے ہیں، آج تک کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل پورے ملک سے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا، ہم نے لائحہ...
    فلسطینیوں پر مظالم بند کیوں نہیں ہو رہے؟ امریکی اخبار حقائق سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز نیویارک ( آئی پی ایس) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بے جا مظالم بند نہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقتدار بچانے اور کرپشن کیسز کو ٹالنے کی خاطر غزہ جنگ کو طول دیا۔ تفصیلی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹو  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر پر 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں، شہداء نے 13جولائی1931ء کو ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان شہداء کی قربانیوں نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔           ...
     گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,051 میٹر) پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک پولش کوہ پیما والدیمر کووالےوسکی برفانی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ہے۔زخمی کوہ پیما والدیمر کووالےوسکی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور وہ اس وقت براڈ پیک کے 6,500 میٹر بلند کیمپ تھری میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے پھنسا ہوا ہے، متاثرہ کوہ پیما کا تعلق پولینڈ سے ہے اور وہ تین رکنی غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ براڈ پیک کو سر کرنے کی مہم پر تھا۔حادثے کے بعد کوہ پیما کو فوری طبی امداد فراہم نہیں کی جا سکی کیونکہ بلند مقام اور سخت موسم نے ریسکیو آپریشن کو...
    ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔ تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل کے باہر قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا گیا احتجاج عزم و ہمت کی لازوال داستان بن گیا، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب آج کشمیری عوام 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں، جلسے، جلوس اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے، وقتِ ظہر آیا، ایک نوجوان نے اذان شروع کی، ڈوگرہ فوج نے گولی مار دی، پھر دوسرا، تیسرا، چوتھا یکے بعد دیگرے 22 جوان شہید کر دیئے گئے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) برنیہاٹ بھارت کی دلکش شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کے بہت سے دوسرے شہروں کی طرح ہی لگتا ہے۔ تاہم سرسبز پہاڑیوں، قدرتی وادیوں اور ندیوں کے درمیان واقع یہ قصبہ سوئس ایئر کوالٹی مانیٹر (آئی کیو ایئر) کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ بارش میں دوپہر کے وقت شہر کی پہاڑی سڑکوں پر چلتے ہوئے، خوبصورت نظارے اور اس کی خاموشی قریبی فیکٹریوں کی آوازوں سے گونجتی رہتی ہے۔ تقریباً 50,000 افراد پر مشتمل اس قصبے میں تقریباً 80 صنعتیں ہیں، جن میں سے اکثر کی توجہ لوہے اور اسٹیل پر ہے۔ سانپ کی طرح بل کھاتی سڑکوں پر ٹرکوں...
    اسلام آباد: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی 1931 کے دن کے حوالے سے آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔ یوم شہدا کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کے تمام کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ تمام حریت پسند تنظیموں اور رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام اہم ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔
    امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے...
    پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر و سابق اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد کا آپشن موجود ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے پاس انتخابی میدان میں اترنے کے لیے امیدوار ہی موجود نہیں، ان کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ برس جولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے، اور ہمارا مطالبہ ہوگا کہ عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ مسلم لیگ ن انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے شاہ غلام قادر نے کہاکہ مسلم لیگ ن انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے، مسلم لیگ ن نے 2021...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    مشعال ملک—فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔ مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک کردیا گیا۔ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جولائی 1931ء کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دی، ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔اذان کے لیے جان دینے والوں...
    —فائل فوٹو جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے وزیر خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والے بتائیں آپ کس کے این او سی پر وزیر اعلیٰ بنے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں حکومت آپ کے بازو سے نہیں ڈنڈے کی زور سے بنی۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہے، آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مولانا کے پی کی بجائے...
    شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 13 جولائی 1931ء کے شہداء اور دیگر تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ”یوم شہدائے کشمیر” منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج ”یوم شہدائے کشمیر“ کے موقع پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال اور سری نگر کے نقشبند صاحب میں واقع شہداء قبرستان کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے جہاں 13 جولائی کے شہداء مدفون ہیں۔ حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایرانی حکام نے ہفتے کے روز ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزا یافتہ مجرم کو سرعام پھانسی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی حکم میں بتایا گیا کہ شمال مغربی شہر بوکان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر مجرم کو سرِعام پھانسی دی گئی۔ یاد رہے کہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی میں بھرپور حصہ لیا اور سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا تھا۔ عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق صوبائی چیف جسٹس ناصر آتابتی نے کہا کہ یہ کیس عوامی جذبات پر گہرے اثرات کی وجہ سے خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ خیال رہے کہ زیادتی وقتل...
    سٹی42:  لاہور ٹریفک پولیس نے "صدا حسینؑ" کے جلوس کیلئے دو روزہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جلوس کے پیش نظر شاہدرہ چوک سے بیگم کوٹ چوک تک کا روٹ آج اور کل ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے جلوس کے روٹ کا خود جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی    سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے مطابق  1 ڈویژنل ایس پی، 3 سرکل افسران اور 10 ٹریفک انسپکٹرز کی نگرانی میں ٹریفک کنٹرول کیا جائے گا۔جلوس کے روٹ پر 224 ٹریفک وارڈنز، 2 لفٹرز اور بریک...
    ویب ڈیسک: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون خرابے کے پیچھے بھارت ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسے مزید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان ایئر فورس کی برتری کا مشاہدہ پوری دنیا نے دیکھا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل جمہوری عمل کا حصہ ہے، حکومت کی تبدیلی نمبرز کے ذریعے آتی ہے، آزاد کشمیر اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، کوئی بھی جماعت نمبرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ پولیس نے ایک انوکھا لیکن مثبت قدم اٹھاتے ہوئے گٹکا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکا یا ماوا کے عادی اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں یہ عادت ترک کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اس مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گٹکے کے استعمال سے نہ صرف صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ پولیس فورس کی ساکھ پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر اہلکار اس عادت کو ترک نہ کریں تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی...
    فائل فوٹو دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں۔ 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیریوں کی شہادت کو دنیا بھر کے کشمیری خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدا کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
    نیویارک: اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ریت اور گرد کے طوفان موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں سنگین بحران کی صورت میں بم بن چکے ہیں، جن سے اس وقت 150 ممالک میں 33 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان طوفانوں کے نتیجے میں ہر سال 70 لاکھ افراد قبل از وقت موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ چشم کشا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضاء میں موجود گرد کے ذرات سانس اور دل کی مہلک بیماریوں، فصلوں کی پیداوار میں کمی، بھوک اور آبادی کی ہجرت کا باعث...
    اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مومنہ نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں پیش کی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ مومنہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد انہیں رپورٹرز کی کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں، اور وہ حیرت زدہ تھیں کہ لوگوں کو کیا جواب دیں، کیونکہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت پر سوال کرنا نہایت تکلیف دہ بات ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت...
    لاہور‘ فیروز والہ‘ گوجرانوالہ‘  اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو اکٹھا کرنا ہو گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رکھی گئی۔ اسلام آباد سے آنے والے قافلے میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، پارٹی چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ایم این اے شاہد خٹک...
    کراچی: کراچی ڈویژن کے لیے آئندہ 3 دنوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کا مجموعی مزاج مرطوب رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ شرح 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس میں سیلاب آنے کے ایک ہفتے بعد تباہی کا معاینہ کرنے پہنچ گئے۔ ان کا دورہ اس وقت متنازع بن گیا جب انہوں نے ایک صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی شیطان صفت شخص قرار دے دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرفل میں قائم ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں صدر ٹرمپ سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لے رہے تھے اور مقامی حکام و امدادی اہلکاروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس دوران ایک صحافی نے صدر سے پوچھا کہ آیا اگر بروقت انتباہی اقدامات کیے جاتے تو کیا جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟ اس پر صدر ٹرمپ نے پہلے کہاکہ میرے خیال میں سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے) تمہارا رب ہے ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو؟۔ اِسی طرح وہ سب لوگ بہکائے جاتے رہے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے۔ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا رب۔ (سورۃ غافر:62تا64)سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ...
    اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پی ٹی آئی کے دور میں دوست ملکوں سے تعلقات کو خراب کیا گیا، بھارت آج سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر عوام کا سرفخر سے بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین...
    ہر سال ماہ جون عوامی امنگوں کے برخلاف بھاری ہی پڑتا ہے چونکہ اس مہینے میں سال بھر کا بجٹ آتا ہے، ظاہر ہے ہمارے تجربے کار سیاستدان اسے پیش ہی اتنی مہارت سے کرتے ہیں کہ لگتا ہے عوام کا سارا درد ان کے سینوں میں ہی بھرا ہے لیکن پتہ نہیں کیوں، پھر بھی اس بدنصیب وطن کے رہنے والوں کے حالات ہی نہیں بدلتے جب کہ جس قوم کو اتنے درد مند حکمران ملے ہوں تو اس ملک کو تو دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنی چاہیے نہ کہ وہاں کے بچے علم تو دورکی بات تعلیم و تربیت سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ جس کے زیر اثر وہ اس مملکت کی ترقی خوشحالی کا باعث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی معطلی غیر آئینی اقدام ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی طرز عمل برقرار رہا تو خیبرپختونخوا میں بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت ملی تو صرف شکریہ نہیں، بلکہ تحفہ بھی دوں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے، اگر یہی طرزعمل اپنایا گیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ایسی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ”اگر یہی کرنا ہے تو کے پی سے میں ان...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کا وقت دے رہے ہیں اس کے بعد یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم نہیں ہوگے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سن لو فیصلہ  کرنے والو ہم آپ کو نوے دن کا وقت دے رہے ہیں سدھر جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اج سے ہمارے نوے دن شروع ہو گئے ہیں اس کے بعد 91ویں دن یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر تم نہیں رہو گے۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے الٹی میٹم اور عمران خان کی رہائی...
    علی محمد خان : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ لاہور سے تحریک نے ہی بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا، اب بھی تحریک کی تیاری یہاں سے کی جا رہی ہے، اس لیے اجلاس رکھا کہ آوازیں جاتی امرا میں سنائی دیتی رہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیاعلی...
    شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے، نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے جب بھی انہوں نے یاد کیا میں چلا گیا۔کہوٹا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ دیا، مگر میں آج بھی اس بیانیے پر قائم ہوں۔ یہ بھی پڑھیے شفاف الیکشن کروادیں، ملک کا نظام چل پڑے گا: شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست سے اتفاق نہیں، میں کسی ناراضگی کے تحت نہیں آیا، ماضی میں ہر سیاسی...
    بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ، دہشتگرد تنظیم کے کارندے نے ذمہ داری قبول کرلی. بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والا "کپس کیفے” پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے...
    لاہور:لاہور میں حالیہ بارش کے دوران پانی میں پھنسنے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بزرگ شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فیلڈ مارشل اور دیگر اداروں کیخلاف غصے میں آکر نامناسب زبان استعمال کرتے دکھائی دیے۔ پولیس نے بزرگ شہری کو حراست میں لے کر اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور حکومت سے باقاعدہ معافی مانگی۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شہری نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاک فوج سے معذرت چاہتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد...
    ایک نئی تحقیق میں محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک کپ کافی قبض کی شکایت سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔ بارہ ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف 100 ملی گرام کیفین (جو کہ ایک کپ کافی کا بنتا ہے) قبض کے خطرات کو تقریباً 20 فی صد تک کم کر دیتی ہے۔ البتہ، اگر روزانہ 204 ملی گرام سے زیادہ کی مقدار (جو کہ کافی کے دو کپ بنتے ہیں) سے زیادہ کیفین کی کھپت ہو تو اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کو تحقیق میں معلوم ہوا 100 ملی گرام حد کے بعد کافی کا ہر اضافی کپ قبض کے...