2025-07-26@10:00:48 GMT
تلاش کی گنتی: 102
«ہلاک ڈاکو»:
(نئی خبر)
شکارپور (نمائندہ جسارت) کوٹ شاھو کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ مبینہ آپریشن 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی۔ 2 ماہ سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 20 ڈاکو ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں،ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ ، اب تک پولیس کے دعوے کے مطابق نہ کوئی ہلاک ڈاکو کی لاش حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے نہ کوئی زخمی پولیس کے ہاتھ لگا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے کچے میں جاری تیغانی کے بعد پولیس اور رینجرز کی کوٹ شاہو کے کچا ایریا میں جتوئی گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران بڈانی جتوئی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک کیے اور 5 زخمی کیے، ایس ایس پی شاہ طگزیب چاچڑ کی پریس ریلیزز کے مطابق...
فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔