2025-07-05@15:21:04 GMT
تلاش کی گنتی: 91912
«حق اور»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنےکاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں لیاری بلڈنگ سانحے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیاری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک ہے اور یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی میں ایسے درجنوں سانحات رونما ہو چکے ہیں۔علی خورشیدی نے کہا کہ سانحے کی شکار عمارت پہلے سے ہی مخدوش عمارتوں کی فہرست میں شامل تھی، لیکن ایس بی سی اے نے صرف نوٹس جاری کر کے جان چھڑا لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی ذمہ داری صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عملی اقدام ہونا چاہیے۔علی خورشیدی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک معمولی یونٹ ہو یا فیصل آباد کا ایک وسیع و عریض ٹیکسٹائل کمپلیکس، پاکستان بھر کے صنعتی حصہ دارایک سستی اور پائیدار توانائی کے حل کے طور پر شمسی توانائی کو استعمال کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بزنس مینیجر شبیر احمد نے کہاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر، ہمارے صنعتی کلسٹر میں تقریبا ایک پانچواں یونٹ شمسی توانائی پر چلے گئے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے صنعتی یونٹس کو کم لاگت والی توانائی پر جانے میں...
ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا، جب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے۔ غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں 5منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں. سول ہسپتال منتقل کی جانے والی لاشوں میں 55 سالہ حور بی بی، 35 سالہ وسیم، 21 سالہ پرانتک ولد ہارسی، 28 سالہ پریم ولد نامعلوم جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ فاطمہ زوجہ بابو دوران علاج سول ہسپتال میں دم توڑ گئیں، 25 سالہ خاتون، 30 سالہ مرد اور7 سالہ بچے کی لاش...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.(جاری ہے) ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے بعد اب مزید خطرے کی بھی نشاندہی کردی گئی۔لیاری میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے تعداد سامنے آئی ہے۔آج ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔جاوید کھوسو نے کہا کہ ملبے میں اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس عمارت کو 3 سال قبل خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ڈیڑھ ماہ قبل بھی عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت...
فائل فوٹو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان میں بارکھان، کوہلو اور خضدار میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جل تھل ہوگیا جبکہ صوبے میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک بارکھان میں 17 ملی میٹر اور خضدار میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 8 جولائی تک صوبے کے 20 اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور گفتگو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل کاٹنے کے 10 نمبر ہوں تومیں عمران خان کو 10 میں سے 10 نمبر دوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ جیل قید کا نام ہے ، وہاں پر آپ ایک بندے کو ایک شیل میں قید کردیتے ہیں، اسے وہاں پر سونا اور ہیرے بھی کھانے کیلئے دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فرق قید کا ہے جس نے وہ کاٹ لی ہے تو کھانے پینے سے کیاہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاہے ۔ میں نے مریم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے، یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔ْ علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنی علیحدہ رہنے والی بیوی حسن جہاں اور بیٹی آئرا کے ماہانہ اخراجات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شامی ہر ماہ اپنی سابق اہلیہ حسن جہاں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور بیٹی آئرا کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے بطور نان نفقہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ عدالت نے یہ فیصلہ طلاق کے مقدمے کے دوران سنایا۔ محمد شامی اور حسن جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی جبکہ 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں 2018 میں اُس وقت علیحدہ ہو گئے جب حسن جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد اور بیوفائی کے سنگین الزامات عائد کیے۔...
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔ پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات...
اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں نادیہ خان کی قانونی کارروائی کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مزید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ نادیہ خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اپنے ناقدین کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی، جس پر یاسر حسین نے اپنی شرارتی طبیعت کے ساتھ انھیں طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یاسر نے نادیہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا۔ میرے ڈیڑھ نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور ڈھائی نمبر کرلیتا ہوں۔ میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔‘‘ انہوں...
سٹی 42:حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ دربارکے 982 ویں سالانہ غسل کی تقریب آج 9 محرم الحرام 1447 ہجری دن ایک بجے ہوگی،روح پرور ماحول میں دربار شریف کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا جا ئے گا۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے حضرت داتا گنج بخشؒ دربار کےغسل کی تقریب کااہتمام کیاگیاہے،غسل کی تقریب میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جا ری ہے،داتادربار،علماءو مشائخ اور اہم شخصیات غسل کی تقریب میں شریک ہونگے،نمازظہر کی ادائیگی کے بعد غسل کی تقریب کاباقاعدہ آغاز ہوگا،تلاوت،نعت اور منقبت کے بعدتلاوت سورت یسین،شجرہ،ختم ہوگا،دربارپرغسل کاباقاعدہ آغاز سہ پہر تین بجے ہوگاجس کے بعداختتامی دعاہوگی۔ شمالی علاقہ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مذہبی رسومات کو دبانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری کے جلوسوں پر کرفیو لگایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور عزاداری کو گویا ایک جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ مودی حکومت کربلا کی یاد کو کچلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عزاداری کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جنگ بندی تجویز پر ’مثبت جواب‘ خوش آئند ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں غزہ کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، ہم وہاں بڑی مقدار میں امداد اور رقم بھیج رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس نے ایک امریکی تجویز کردہ جنگ بندی منصوبے پر فوری بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ مزید پڑھیں: حماس نے جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل دے دیا: فلسطینی عہدیدار صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں مذاکرات کی موجودہ صورت حال...
غزہ (اوصاف نیوز) آج اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613 ہوچکی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید اور 452 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ نے کہا کہ 27 مئی سے لے کر آج تک غزہ میں امدادی مراکز پر اور قرب و جوار میں امداد کے حصول کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے و الوں کی تعداد 631 ہوچکی...

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات,تینوں رہنماؤں کا ہاتھ تھام کر یکجہتی کا اظہار
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی. آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا. تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو, تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا. بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے.
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلی کے ایک تخلیقی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے موٹر گاڑیوں کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1993 کی فیاٹ پانڈا کو دنیا کی سب سے تنگ کار میں تبدیل کردیا ہے۔مرازی کو اس غیر معمولی پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں پورے 12 ماہ کا عرصہ لگا۔ یہ منفرد گاڑی جس کی چوڑائی صرف 50 سینٹی میٹر (تقریباً 20 انچ) ہے، مکمل طور پر چلانے کے قابل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کار میں 99 فیصد پرزے اصل فیاٹ پانڈا کے ہی استعمال کیے گئے ہیں۔ کار میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس میں صرف ایک ہیڈلائٹ نصب کی گئی ہے جو رات کے وقت ڈرائیونگ کو...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے، لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے...
حماس نے غزہ میں امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے پر مثبت انداز میں ردعمل دے دیا ہے، جس کی تصدیق ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک حماس فوری اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ جنگ بندی کے طریقہ کار پر پیشرفت ہو سکے۔ یہ اعلان فلسطینی گروہوں سے مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں: حماس جنگ بندی مذاکرات پر تیار، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 افراد شہید حماس کے اتحادی اسلامی جہاد نے بھی مذاکراتی عمل کی حمایت کی ہے لیکن شرط عائد کی ہے کہ اسرائیل دوبارہ جارحیت نہ کرے۔ اس پیشرفت کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کے عظیم ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی بے مثال جرأت، قربانی اور بہادری پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن اور سنہری باب ہے، جو ہمیشہ فخر سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> غزہ ایک بار پھر اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گیا، قابض فوج نے الشافی اسکول اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے کر کے معصوم جانوں کا خون بہایا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی گھر کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اس سے قبل اسرائیلی افواج نے الشافی اسکول پر میزائل داغے، جس میں کم از کم 5 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) عملی طور پر غیر فعال ہو چکی ہے، کیونکہ 26-2025 کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایک بھی تحقیقی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی، زراعت کو اولین ترجیح دینے کے بار بار حکومتی دعوؤں کے باوجود نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک) میں تحقیقی کام اب ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔پارک مالی سال 2026 میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دو جاری منصوبوں کو معطل کر دیا ہے جن میں...

ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور گپ شپ ہوئی۔ تفصیل کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا، تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا. حکومت نے زوال پذیر صنعتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے اور مون سون کے تازہ سسٹم کی آمد کے بعد فضا میں نمی، حبس اور گھٹاؤں کا بسیرا نظر آنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کے بیشتر حصوں، خاص طور پر پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لاہور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر...
مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور خشک موسم برقرار رہنے کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر فوجی تنازع اور سرحدوں کی مسلسل بندش کے باوجود، مئی میں تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے جولائی تا مئی کے دوران بھارت سے درآمدات 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ میں بھارت سے درآمدات 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو مالی سال 2024 میں 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2023 میں 19 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہیں، صرف مئی کے مہینے میں جب پہلے ہفتے...
ویب ڈیسک: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 9 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عمارت کے ملبے کو ہٹانے کےلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری تفصیلات کے مطابق گرنے والی عمارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گرینیڈا کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب ایک کتا میدان میں گھس آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا گراؤنڈ میں آزادی سے دوڑتا رہا، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ انتظامیہ نے ڈرون کیمرہ کے ذریعے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم یہ کوشش بھی کافی دلچسپ مناظر کا سبب بنی۔کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ بن گیا، جس پر دنیا بھر کے صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔میچ کی صورتحال کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے...
نیویارک (اوصاف نیوز)اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و مالی تعلقات منقطع کردے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کونسل میں ایک رپورٹ ’’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک‘‘ بھی پیش کی جس میں اُں 60 سے زائد کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جبر اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ فرانسسکا البانیزے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال قیامت خیز ہے۔ اسرائیل جدید تاریخ کے سفاک ترین نسل کشی میں سے ایک...
سیئو ل (نیوز ڈیسک)ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوریا میں جاری سکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا سکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ،آج کا دن امام حسین علیہ السلام کے عظیم فلسفہ حق، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام عالی مقامؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے قرآن ، شریعت رسول ﷺکی پاسداری ،ظلم کیخلاف ڈٹ کر حق پر قائم رہنے کے اصولوں کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل...
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کار ایران سے واپس چلے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز عالمی جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے روانہ ہو کر ویانا میں آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد طریقہ کار طے کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ اعتماد...
کراچی: عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک جا پہنچی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ سول ہسپتال منتقل کی جانے والی لاشوں میں 55 سالہ حور بی بی، 35 سالہ وسیم، 21 سالہ پرانتک ولد ہارسی، 28 سالہ پریم ولد نامعلوم جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ...
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بندش ہے۔ پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل رہے گی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سکیورٹی خدشات...
لاہور ، پشاور ، کراچی (نیوز ڈیسک)لاہور ، پشاور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے بعض بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام پر سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی...
احادیث میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کی تعداد گیارہ آتی ہے، جن میں سے دو آپؐ کی زندگی میں فوت ہو گئی تھیں۔ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا، اور ام المومنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا جو ام المساکین کہلاتی تھیں، حضورؐ کی حیاتِ مبارکہ میں انتقال فرما گئی تھیں۔ باقی نو ازواج مطہرات حضورؐ کی حیات کے آخر تک رہی ہیں۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں ایک بیٹا حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے ہوا، باقی آپؐ کی ساری اولاد جن کا مختلف ناموں سے تذکرہ ملتا ہے وہ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بطن سے مکی دور میں ہوئی...
تاریخ کے اوراق پر اگر کسی قوم نے خلوصِ نیت کے ساتھ امن کا پرچم بلند کیا تو وہ پاکستان ہے۔ وہ پاکستان جو خود خاک و خون کی نہروں سے گزرا، اپنے ہزاروں سپوتوں کی قربانی دے کر بھی اس خطے میں امن کی شمع جلانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ مگر افسوس! ہمارے خلوص کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، ہمارے صبر کو بے بسی گردانا گیا، اور ہمارے دروازوں پر پھر سے وہی ناسور دستک دے رہا ہے جسے ہم نے خون جگر دے کر نکالا تھا۔افغان سرزمین جس پر ایک عشرہ قبل پوری دنیا نے خون کی ہولی کھیلی، اب دوبارہ اس سازشی بساط کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔ دوحہ معاہدے کا جو خواب افغان طالبان...
معرکہ حق و باطل ازل سے شروع ہے اور ابد تک جاری و ساری رہے گا‘پیغمبر اسلام ﷺ نے فرمایا تھا کہ’’جابر سلطان اور بادشاہان وقت کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے‘‘۔ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھئیے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفی ظالموں سے مخاطب ہو کر کیا فرماتے ہیں۔’’لوگو! میرا حسب ونسب یاد کرو، سوچو میں کون ہوں؟ پھر اپنے گریبانوں میں منہ ڈالو اور اپنے ضمیر کا محاسبہ کرو، خوب غور کرو !کیا تمہارے لئے میرا قتل کرنا اور میری حرمت کا رشتہ توڑنا جائز ہے؟ کیا میں تمہارے نبیﷺ کی لڑکی کا بیٹا ، اس کے چچا زاد بھائی کا بیٹا نہیں ہوں؟...
تاریخ انسانی میں ہمیشہ حق اور باطل کی قوتوں کے درمیان معرکہ آرائی رہی ہے ۔ تمام انبیاء اکرام اپنے اپنے دور میں باطل اور برائی کی قوتوں کے سامنے حق کا پرچم بلند کرتے رہے۔ حضرت خلیل اللہ ؑ و نمرود، صاحب ضرب کلیم ؑو فرعون اوراسی طرح رسول پاک ﷺنے ابوجہل اور کفار مکہ کے سامنے ثابت قدمی سے حق کا پیغام پیش کیا اورباطل کا بھر پور مقابلہ کیا۔ انبیاء اکرام کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ حضرت امام عالیؓ مقام کا یزید کے سامنے کلمہ حق اسی کا تسلسل تھا جس کا ذکر کرتے ہوئے علامہ اقبال فرماتے ہیں موسیٰ و فرعون و شبیر و یزید این...
تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا نام ہے جو دو دہائیوں کی سیاسی جدو جہد ، ایک کرکٹ کے ہیرو کی طلسماتی قیادت ، تبدیلی اور سستے انصاف کے نعرے پر وجود میں آئی ۔تاہم 9 مئی 2023 ء کے واقعات اور ان کے بعد کے سیاسی حالات کے حوالے سے ریاستی ردعمل نے اس جماعت کی یکجہتی ،بقا اور سیاسی مستقبل پر متعدد سوالات کھڑے کر دیئے ۔تب سے اب تک واقفان سیاست کے اذہان میں ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ ’’کیا پی ٹی آئی بکھر پائے گی ؟‘‘ پی ٹی آئی کا نظریاتی اثاثہ اورسیاسی بیانیہ فقط بد عنوانی کی سیاست، اسٹیٹس کو ‘ کو ریزہ ریزہ کرنے اور ادارہ جاتی شفافیت کا قیام...
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک اور شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز انڈر 13 کے...
جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیش گوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا۔ اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ٹائم میگزین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع، بالخصوص راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں موسلادھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو بروقت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ڈی جی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران موسمی صورتحال کے پیش نظر خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں 24 گھنٹے عملے کی دستیابی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی قوم آج ایک ایسے ہیرو کو یاد کر رہی ہے جس نے اپنی بہادری، غیر متزلزل عزم اور ناقابل تسخیر حوصلے سے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید، جنہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ عطا کیا گیا، کی برسی آج قومی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ان کی شہادت کو برسوں گزر چکے ہیں، مگر ان کا کردار آج بھی زندہ و جاوید ہے، جو نہ صرف نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے بلکہ دفاع وطن کے ہر جذبے کی روح ہے۔صوابی کے ایک عام گاؤں نواں کلی (جو آج ان کے نام سے “کرنل شیر خان کلی” کے طور پر پہچانا جاتا ہے) میں یکم جنوری...
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں، جب کہ بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پانڈو اسٹریٹ سے 9 محرم کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے برآمد ہوا، جہاں سکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔ ڈولفن...
ویب ڈیسک: کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ میجرجنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔ اس موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، وہ افواجِ پاکستان، پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال اور تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔ ...
مادھوری ڈکشٹ کا شمار بالی وڈ کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے رقص اور اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔ جہاں عوام میں ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی وہیں کریئر کے عروج پر بے شمار اداکار و فنکار مادھوری سے متاثر تھے۔ تاہم سینیئر اداکار رضا مراد نے ایک حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادھوری کو بھی اپنے کریئر کی ابتدا میں زوال کا سامنا کرنا پڑا اور ایک گلوکار نے ان کا رشتہ بھی ٹھکرادیا تھا۔ مادھوری ڈکشٹ نے 1984 میں فلم ’ابودھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا، اس کے بعد اداکارہ نے کچھ اور فلموں میں اداکاری کی، تاہم ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو خدشہ ہے کہ ابھی بھی 6 سے 7 افراد ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ 20 گھنٹوں سے جاری امدادی سرگرمیوں میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ تنگ گلیوں اور محدود جگہ کے باعث ہیوی مشینری کی رسائی میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ انصاف،...
نوبیاہتا اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد اپنے شوہر و اداکار امیر گیلانی کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے شاندار سرپرائز کیساتھ انہیں لاجواب کردیا۔ پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے ہیں، ایسے میں جب بھی کوئی تقریب یا اہم موقع ہوتا ہے تو یہ دونوں کھل کر سیلبریٹ کرتے اور ان حسین یادوں کو کیمرے میں قید کرتے نظر آتے ہیں۔ ویسے تو شادی سے پہلے بھی ان دونوں کے درمیان دوستی اور اپنائیت کا رشتہ قائم تھا جسے ڈراموں میں بھی محسوس کیا گیا اور پھر اسی دوستی اور اپنائیت نے ان دونوں کو رواں سال شادی کے بندھن...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شراب کی دکانیں کھولنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنا علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت کی منظوری علاقے کی اسلامی روایات کی صریح بے توقیری ہے۔ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں شراب پر پابندی ہے لیکن بی جے...
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ڈانسر ریحام رفیق کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں درپیش ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان کے مطابق یہ شعبہ ہر لحاظ سے خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں میزبان ملیحہ رحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ مقابلہ منفی رویوں میں بدل جاتا ہے، جس سے کام کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتیں، البتہ انہوں نے مشاہدہ کیا...
انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔ یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ بھارت کے 587 رنز کے...
عالمی جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے روانہ ہو کر ویانا میں آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد طریقہ کار طے کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ اعتماد کی فضا برقرار رکھی جا سکے اور عالمی جوہری معاہدے کے تحت شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل...
قوم کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر سپاہی نے کارگل کے محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا۔ وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، جنہوں نے کارگل کے محاذ پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔5 جولائی 1999 ء کو دشمن کی فائرنگ سے شہید ہوئے مگر ان کا حوصلہ، عزم اور شجاعت رہتی دنیا تک ایک مثال بنی رہے گی۔ کرنل شیر خان یکم جنوری 1970، نواں کلی (اب کرنل شیر خان کلی)، ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پوسٹ گریجویٹ...
کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدرکا 26واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز کارگل کے معرکے میں جرات، بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کرنے والے نشانِ حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت آج نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نےنومبر 1992ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1995 میں سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے،جنوری 1998ء میں انہوں نے اپنی خواہش پرلائن آف کنٹرول پرخدمات انجام دینے کے لیےخود کو پیش کیا، جہاں وہ ناردرن لائٹ انفنٹری میں تعینات ہوئے۔28 جون 1999ء کو بھارتی فوج نے کارگل کے دراس سیکٹر پر بھرپور حملہ کیا،...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ساتھی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری میں نادیہ خان کے ہانیہ اور دلجیت سے متعلق بیان کو ری شیئر کرتے ہوئے زرنش نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عزت دینے سے عزت ملتی ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نادیہ خان کا ہانیہ اور دلجیت سے متعلق ایک وضاحتی بیان وائرل ہو رہا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری رائے میں تبدیلی ہانیہ کی نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دل بدلنا یا حقیقت کو تسلیم کرنا یوٹرن نہیں ہوتا،...
لاہور /کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک دوپہر 1 بجے سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مجلس کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کر رہے ہیں۔مجلس ختم ہونے کے بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا اہتمام امایہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔نماز ظہرین کے بعد جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل...

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھوار نے گرمی کی شدت کم کردی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے 10 جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں...
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) فوج، وزیر اعظم اور وزرا کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چیف آف سٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کی دعوت پر ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند ہوگئی تھیں۔(جاری ہے) اجلاس میں دیگر مسائل کے علاوہ غزہ میں جنگ کو کیسے جاری رکھا جائی جیسے سوالوں پر غور کیا گیا ۔ یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر اب معاہدہ نہ ہوا تو کیا ہوگا اور 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان نہ ہوا تو غزہ کی...
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کے درمیان غزہ سے متعلق آئندہ کی فوجی حکمتِ عملی پر ایک بند کمرہ اجلاس میں جھگڑے اور تلخ کلامی کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی نے اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ شب سیکیورٹی حکام اور اعلیٰ وزرا کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی چیف کو ہدایت دی کہ وہ غزہ کے بیشتر شہریوں کی جنوبی غزہ جبری منتقلی کا منصوبہ تیار کریں۔ جس پر جنرل ایال زامیر نے جواب دیا کہ کیا آپ وہاں فوجی حکومت چاہتے ہیں؟ دو ملین لوگوں پر کون حکومت کرے گا؟”اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کچلاک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالب علم کو تھپڑ مارنے پر غصے میں آئے ماموں نے اسکول کے پرنسپل کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں پیش آیا، جہاں احمد علی شاہ کا دس سالہ بیٹا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ دو روز قبل اسکول کے پرنسپل سکندر شمیم نے بچے کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے تھے جس کے باعث بچہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کے ماموں عطاللہ عرف شمس اللہ کو غصہ...
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرہ سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by shepmates (@shepmates) واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں...
پشا ور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قوم کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر سپاہی نے کارگل کے محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، جنہوں نے کارگل کے محاذ پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔5 جولائی 1999 ء کو دشمن کی فائرنگ سے شہید ہوئے مگر ان کا حوصلہ، عزم اور شجاعت رہتی دنیا تک ایک مثال بنی رہے گی۔کرنل شیر خان یکم جنوری 1970، نواں کلی (اب کرنل شیر خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔شہر قائد، لاہور، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں مرکزی جلوسوں کے روایتی راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند، تجارتی مراکز بند اور حساس مقامات کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے والا ہے، جہاں دوپہر سے قبل ایک بڑی مجلس کا انعقاد ہوگا۔ اس مجلس سے معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا...
ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی گاؤں حرامہ تالہ کے قریب بھٹنی نہر کچی سڑک پر کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلہ تقریاً 25 منٹ تک جاری رہا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں وسیم اللہ بھی شامل ہے جبکہ قدرت اللہ بھی مارا گیا، دونوں گنڈی خان خیل لکی مروت کے رہائشی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ہجرت اللہ عرف ہجرت حرام تالہ گمبیلا لکی مروت کا رہائشی ہے، تینوں دہشت گرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور...

کراچی: لیاری بغدادی میں منہدم عمارت کے ملبے سے3 ماہ کی بچی سمیت 8 افرادکوریسکیو کرلیا، 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی پانچ منزلہ مخدوش رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ علاوہ ازیں 3 ماہ کی بچی سمیت 8 زخمیوں کو بھی نکالا جاچکا ہے، ملبے تلے 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ سانحے سے متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ تباہ شدہ عمارت کے ساتھ والی بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئیں۔ 15 لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا جس میں 3 ماہ کی بچی اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ملبے تلے 20 کے قریب افراد...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے۔ محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا اور اب پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، شین میکڈر مٹ کو فیلڈنگ کوچ اورگرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے، جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس دن ایک عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر نہ صرف پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا بلکہ اس...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ختم ہو گیا اور کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے میں تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے، مقصد یہی تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے، شاہینز نے آسٹریلیا جانا ہے ان کی تیاری ہو گی اس کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی...
آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو ’نپ/ٹک‘، ’چارمڈ‘ اور ’فنٹاسٹک فور‘ جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہونے لگے۔ کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔ مشال نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟ مشال نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟
اترپردیش(اوصاف نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کیلئے جانیوالا دولہا کار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک المناک حادثے میں دولہا سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا سمیت باراتیوں کو لے جانے والی کار مقامی کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، تمام افراد کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنیوالوں میں 24 سالہ دولہا سورج، اس کی بھابھی آشا، آشا کی بیٹی 2 سالہ ایشوریا اور 6 سالہ وشنو اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔...
پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز...

نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں جا کر ملاقات کی بات ہو رہی تو یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سب کچھ ہو رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہواہے ، شہبازشریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کیلئے ملے ہیں،...
لاہور:ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور...
پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت، آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔]شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔حتمی و مفصل معاہدے...
کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں، جب کہ بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں۔ کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہوگا، جب کہ اس سے قبل نشترپارک میں مجلس منعقد کی جائے گی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ مجلس کے اختتام پر امایہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔ اس سلسلے میں...
امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، جس نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں کئی علاقوں میں مہینوں کی بارش برس گئی، جس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے گلیوں اور شاہراہوں کو دریا میں تبدیل کردیا۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کے شہر سان اینجلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر 6 سے 8 انچ تک جبکہ بعض علاقوں میں...
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان اوراس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی افراد لاپتا ہیں۔ ٹیکساس میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جس میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں 100 فوجی بھی حصہ لیں گے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں سب سے زیادہ شہر سان اینجلو متاثر ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر کئی علاقوں میں کئی مہینوں کی بارش برسی ہے جس کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ اور کچھ میں...
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی...
یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی ، جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی، اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے۔یہ بات بدھ کو برسلز میں یورپی...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔اس عمارت کے 5 فلور تھے اور چھت پر پینٹ ہاؤس قائم تھا۔
فائل فوٹو مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر وے ایم 4: ٹرک سے تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحقموٹروے ایم 4 پنسیرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے مسافر بس کو آگ لگ گئی واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس...
---فائل فوٹو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی گئی آیڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو نے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں نئے کنکشن دے دیے۔آڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حیسکو نے 419 ڈیفالٹرز سے نہ وصولی کی نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی۔ 419 نادہندگان پر 60 ملین روپے کے واجبات تھے، متعلقہ ڈیفالٹر کو اسی نام اور اسی جگہ پر نئے کنکشن دیے گئے۔دوسری جانب حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈیٹ رپورٹ کی نشاندہی پر انکوائری کی جائے گی۔ نادہندگان کی وصولی کے بغیر متعلقہ نئے کنکشنز کا اجرا غیر قانونی...
ٹرمپ نے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے، غزہ میں جنگ بندی کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردیے اور غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکے ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ پکنک کے بعد فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے...