2025-09-22@15:22:41 GMT
تلاش کی گنتی: 120212
«سلمان اور»:
(نئی خبر)
زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے: شہباز شریف
---فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹوراِزم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے لندن میں اجلاس ہوا۔لندن سے زوم پر منعقدہ اجلاس میں وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِتجارت جام کمال، عطاتارڑ، وزیرِاقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ ماحولیات مصدق ملک اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ وزیراعظم آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں...
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث زمینی سفر ناممکن ہے مگر دولہے میاں کشتی کے ذریعے بارات لے کر دُلہنیا بیاہ لائے۔قصور کے گنجہ کلاں کا رہائشی ماجد ڈوگر نامی شخص اپنی بارات کے ساتھ دُلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے تو دیکھا سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جب کوئی راستہ نہ ملا تو دولہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا۔یوں کشتی پر سوار ہو کر بارات اپنی منزل پر جا پہنچی اور یہ منظر دیکھنے والوں کو حیران کر گیا۔مشکل حالات کے باوجود دولہے میاں اپنی دلہن کو لے کر منزل پر پہنچ ہی گئے۔بوٹ سروس کی فراہمی پر دولہا کے بھائی اور باراتیوں نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا...
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کی درخواستیں پر اعتراضات عائد کر کے واپس کردیں۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے پانچوں ججز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، درخواست گزار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس...
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان این ڈی ایم اے کی جانب غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے امدادی جہاز روانہ کرنے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 23کھیپ روانہ کی ہیں مجموعی طور پر 2ہزار 2227ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے۔ غزا کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔ امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء تھیں۔ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے بھائی ہیں۔ اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے. اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں شہریوں سے غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کے استعمال کی اپیل کی ہے۔مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تناؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں غیر ملکی مصنوعات کے استعمال کی عادت کو ترک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم صرف اور صرف بھارتی مصنوعات خریدیں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘یہ اپیل اس وقت سامنے آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے چونکا دینے والی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پچیس برسوں میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ظاہری شکل اور شخصیت میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، اور سال 2050 تک وہ موجودہ دور سے بالکل مختلف نظر آئیں گے۔تحقیق میں یاد دلایا گیا ہے کہ پچیس برس قبل سوشل میڈیا کا خیال ہی اجنبی تھا، لیکن آج یہ جدید معاشرت کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ شوبز اور کھیل کی نامور شخصیات سمیت عام لوگ بھی اپنی شہرت اور آمدنی کے لیے انہی پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ نسبتاً چھوٹے انفلوئنسرز نے بھی ثابت کیا ہے کہ محض چند کامیاب ویڈیوز کس طرح انہیں مالی طور پر مستحکم بنا...

معروف ماہرِ تعلیم و سکالر ڈاکٹر جاوید غنی کا پی آئی ٹی بی میں Thriving in the Age of AI کے عنوان سے معلوماتی لیکچر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِاہتمام "Thriving in the Age of AI" کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی اور سابق پروفیسر و ڈین لمز ڈاکٹر جاوید غنی نے اپنی گفتگو میں پروفیشنلزم، دانشمندی اور قیادت کے حوالے سے انڈسٹری کے تجربات اور سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی فراہم کی۔ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ اس سیشن میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی شمولیت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ادارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے...

چوہدری شجاعت حسین کی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا مقام اور شخصیت عہدوں کی محتاج نہیں۔انتشاری ٹولہ چوہدری شجاعت حسین کی کردار کشی میں مصروف ہے۔(جاری ہے) ذمہ داران کا تعین کرکے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا سارا سیاسی کیریئر مفاہمت اور رواداری پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شافع حسین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ چوہدری سالک حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کا لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاکستان کی دفاعی میدان میں کامیابیوں پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معیشت کی بحالی سے متعلق کاوشون کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔(جاری ہے) معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان دفاعی میدان میں بھی اپنا لوہا منوا رہا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور فوجی قیادت معرکہ حق میں شاندار فتح اور حالیہ پاک سعودیہ دفاعی سٹریٹیجک معاہدے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔جیو پولیٹیکس میں پاکستان کا گراف بلندیوں کو چھو رہا ہے جس...
فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے ایجنڈے...
اسلام آباد: ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے، جس کا اظہار زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، برآمدات میں بہتری، بین الاقوامی مالیاتی انضمام اور ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ سے ہوتا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 19.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک...
فخر زمان کو غلط آؤٹ دینے والے تھرڈ امپائر نے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے تھے۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ یہ وہی امپائر ہیں جنہوں رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے۔ گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور تھرڈ امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی اس نے فخر زمان کے...
جیکب آباد میں علمی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تاریخ اسلام کی متنازعہ شخصیات اور ظالم و جابر حکمرانوں، جیسے ہارون الرشید کو سرچشمہ ہدایت اور عادل حکمران کے طور پر پیش کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔ یہ وہ سانچہ ہے جس میں ڈھل کر نئی نسل تیار ہوتی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ مواد کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں نصاب تعلیم پر علمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے بعد، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت پر مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ جے شنکر اور روبیو کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو رہی ہے۔ دہلی میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر...
صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی،سیلاب سے51گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364فیڈر مکمل اور 217جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ3فیڈرز جزوی اور باقی سارے فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔پیرکوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر پاور ڈویژن نے رپور ٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 58 مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے 10929 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔لیسکو کے67متاثرہ فیڈرز میں...
سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ گزشتہ روز میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور گزشتہ روز فخر زمان کو غلط آئوٹ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے توقع کے مطابق پہلے 10 اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور ہارنے والی ٹیم کی غلطیاں ہمیشہ زیادہ اور جیتنے والی کی کم ہوتی ہیں۔ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور پاور پلے میں فاسٹ بالرز کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف دوسرا اور حارث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب روایتی حریف پاکستان کے ساتھ رقابت والا تصور باقی نہیں رہا اور دونوں ٹیموں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں بنتا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 مقابلوں پر نظر ڈالیں تو بھارت ہی ہمیشہ برتری حاصل کرتا رہا ہے، پاک بھارت میچز کے ریکارڈ کا تناسب تقریباً ایک کے مقابلے میں دس ہے، اس لیے لوگوں اور صحافیوں کو بار بار یہ سوال دہرانا چھوڑ دینا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت کا اصل حریف کون ہے۔بھارتی کپتان نے...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ لندن سے زوم پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے، جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پھلوں اور سبزیوں...
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یواے ای کی جانب سے جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔ یو اے ای حکام...
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم احسن فرید نے کہا کہ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ اور جابرانہ رویے کی وجہ سے طلبہ کے مسائل مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو طلبہ کی جدوجہد مزید طول پکڑے گی اور پیدا ہونیوالے مسائل کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کے حالیہ مسائل کے پیش نظر آج "طلبہ جرگہ" منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز مسائل اور حقوق کے حل کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب لاہور پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے اندر موجود ہے، جو...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک قومی ٹیم میں شاندار واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہونیوالے ٹیمبا باووما اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مرکرم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فارم میں موجود لائنز کے بیٹرزبیرحمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اپنی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں...
18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے 11 بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) 8 سینئرز کو سپر سیڈ کر کے پروموشن کے بعد لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف کمشنر سے وضاحت طلب کرلی۔ دوران سماعت چیئرمین سی ڈی اے کے پاس دو عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ لگتا ہے چیف کمشنر صاحب کو چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ زیادہ پسند ہے، چیف کمشنر ایک دن چیئرمین سی ڈی اے کا کام چھوڑ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی براہ راست ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنا اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں کے باہمی تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اقدامات میں متعدد علاقوں میں پوست کی فصلوں کو کامیابی سے تلف کیا جا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، سینیئر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) فرانس، بیلجیم اور نیوزی لینڈ نے بھی اسرائیلی مخالفت کے باوجود فلسطین کو تسلیم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا ایسے نمایاں مغربی ممالک بن گئے، جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ غزہ کی محصور پٹی میں فلسطینیوں نے اس اقدام کو فتح قرار دیا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو یہ واضح کر چکے ہیں کہ فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہو گی۔ امریکہ نے بھی اپنے مغربی اتحادیوں کے اس اقدام کو ''نمائشی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔...
راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے 436 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اس وقت 42 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 تک بڑھا دی گئی ہے جنہوں نے اب تک 50 لاکھ 94 ہزار 661 گھروں کی چیکنگ کی، جہاں گھروں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ 13...

لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے: جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
—فائل فوٹو سینئرز کو نظرانداز کر کے ایل ڈی سی کو لیبر افسر کے عہدے تک پروموٹ کرنے کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری احسان اللّٰہ کی درخواست پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سینئرز کو سپرسیڈ کر کے ایک شخص کو لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنایا گیا، لاء افسران کے لیے غلط کام کو ڈیفنڈ کرنا مشکل ہو...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر کے مطابق سی پیک 2.0 کی ترجیحات میں زرعی انقلاب، جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔ چین روانگی سے قبل جاری بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور اب...
لاہور: پنجاب حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا ہے، جس سے بے روزگار نوجوانوں، لڑکیوں اور دیگر افراد کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور شہریوں کو سستی اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولت ملے گی۔ اسمارٹ ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 1100 الیکٹرک ٹیکسی گاڑیاں پانچ سال کی اقساط پر دی جائیں گی۔ یہ سہولت نہ صرف انفرادی درخواست دہندگان کو میسر ہو گی بلکہ نجی کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں حاصل کر سکتی ہیں۔ پنجاب حکومت اس اسکیم کے لیے تقریباً 3.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کرے گی، جس سے ادائیگیاں آسان بنائی جائیں...
سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کے عظیم لوک گلوکار عارب فقیر طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔وہ تپ دق اور گردوں کی بیماریوں کے باعث مِٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔عارب فقیر کی موت نے نہ صرف سندھ بلکہ پورے خطے کے ثقافتی منظر نامے کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ دہائیوں پر محیط اپنے فنی سفر میں وہ تھر کی لوک موسیقی کے امین بن گئے تھے، جن کی آواز میں صحرا کی روایتی دھنوں نے نئی زندگی پائی۔ وہ ڈھاٹکی، مارواڑی، راجستھانی اور تھری زبانوں میں اپنے گیتوں کے ذریعے صحرائی زندگی کے رنگ بکھیرتے تھے۔ان کے گیتوں میں صحرا کی عوامی...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔ ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ...
قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے اختیارات چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سونپ دیئے گئے. گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو لیو قبل از ریٹائرمنٹ دینے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس ہوگا، جبکہ گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی لیو قبل از ریٹائرمنٹ کی منظوری متعلقہ محکمے کا سیکرٹری دے گا۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو تھپڑ پڑگیا مزید یہ کہ گریڈ 21 سے 16 تک کے افسران کی قبل از ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہر میں اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 436 تک جا پہنچی ہے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم 42 مریض تاحال مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سرویلنس ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 1499 کردی گئی ہے،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شہریوں نے ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کے ڈیرے کا بھرپور لطف اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے فضا میں خوشگواریت اور تازگی پھیل گئی۔صدر، ایم اے جناح روڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی نچلی سطح پر موجود بادلوں کے سبب شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 77 فیصد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) چھ ستمبر کے روز ماحول پرجوش تھا، جب تنگ لباس میں ملبوس چھ نوجوان خواتین نے استنبول کے ایک پارک کے اوپن ایئر پنڈال میں اسٹیج پر پروگرام پیش کیا۔ وہاں موجود 12,000 لوگوں کے ہجوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جو موسیقی کی تھاپ پر رقص میں شامل ہوئے۔ ترکی کے گرل بینڈ 'مینی فیسٹ' میں موسیقار، مینا، ایسن، زینب سودا، ایمن ہلال، لیڈیا اور سویدا کا گروپ ہے، جسے فروری میں ایک ٹیلنٹ شو کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ نوجوانوں کے لیے سادہ الفاظ پر مبنی ان کے نغمے اور پاپ پر مبنی ان کا رقص نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس بینڈ کا...
زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن( آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔ لندن سے زوم پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی...
اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔ ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی محمد سلیم ترین کے مطابق لیویز فورس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں ہرنائی کے مختلف پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں تلاش کر رہی ہیں۔ محمد سلیم ترین نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے زردآلو سے نوجوان محبت اللہ سمالانی کی لاش ضرور برآمد ہوئی ہے جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ہرنائی میں زوردار دھماکا، 11 مزدور جاں بحق 6 شدید زخمی انہوں نے کہا کہ لاش کو کوسٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش کے حوالے...
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے ایک نیا مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ماڈل ڈیپ سیک آر ون سیف (DeepSeek-R1-Safe) تیار کیا ہے، جو حساس یا سیاسی موضوعات پر گفتگو کو روکنے میں تقریباً 100فیصد کامیاب ہے۔چین میں اے آئی ماڈلز کو عوام کے لیے جاری کرنے سے پہلے سماجی اقدار کی پابندی کرنی ہوتی ہے، تاکہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مواد نہ آئے، اس ماڈل کو ہواوے اور زیجیانگ یونیورسٹی کے محققین نے مل کر تیار کیا ہے۔ان کا مقصد اس اے آئی میں ایسی حفاظتی پرتیں شامل کرنا تھا جو اسے چینی حکومت کے طے شدہ قوانین اور پابندیوں کے مطابق بنا سکیں، اس نئے ورژن کو ہواوے کے Ascend AI chips کا استعمال کرتے...
فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑی مہم کا آغاز کر دیا۔ یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔ اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے مرجرز، ایملگیشنز، وائنڈنگ اپ اور بحالی کے حوالے سے وضاحت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شعبوں کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے فہم میں اضافہ کر کے ان سب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے) یہ سوالات و جوابات متعلقہ حکام کے دائرہ اختیار، درخواست کے طریقہ کار، درکار دستاویزات، ضروری منظوریوں اور کلیدی تصورات سمیت مختلف موضوعات پر جامع رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔کمپنیوں، قانونی پریکٹیشنرز، مشیروں اور دیگر...
وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں آئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا اور چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔ان کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کی اہم ترین ملاقات کل بروز منگل ہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے رہنماؤں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان اور ڈنک کے درمیان سڑک پر ایک نصب شدہ بم برآمد ہوا، جس کے بعد سڑک بند کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایک آئی ای ڈی تھا جو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کی برآمدگی سے ایک بڑے دھماکے کو روک لیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تعینات پولیس اور فرنٹیئر کور ایف سی کے اہلکاروں نے سائٹ کو گھیر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم کی تلاشی اور اس کو ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کی ٹیم کام میں مصروف ہے جبکہ پورا...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
اسلام آباد/ لندن: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔ لندن سے زوم پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تاکہ ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزارتوں کو...
ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز بنانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں مشاورت کی غرض سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اکثریت سے یہ فیصلہ سامنے آیا کہ رولز بنانے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے فورم پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اب جوڈیشل کمیشن باضابطہ طور پر اس معاملے پر غور کرے گا۔ ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کا موضوع کافی عرصے سے قانونی اور عدالتی حلقوں میں زیربحث ہے۔ ماضی میں مختلف بار کونسلز اور...
بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے تین اقدامات فوری اختیار کیے جائیں، جن میں غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی، فلسطینی عوام کی اپنے علاقوں پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) پولیس نے خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔15کال پر ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور پھاٹک کے قریب سے 2خواتین کو حراست میں لیا۔(جاری ہے) خواتین ملزمان نے بابا صادق سائیں دربار پر آنے والی خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھی اور واردات کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون کی نشاندہی پر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان رابعہ بی بی اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے میںہم چاہتے ہیں دیگر دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہوں اور جس اسلامی ملک پر صیہونی یا یہودی حملہ کرنے کی کوشش کریں تو اس کا ملکر دفاع کیا جائے ۔انہوں نے اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسے کھلی چھٹی مل گئی جس اسلامی ملک پر چاہے جس وقت چاہے حملہ کردے اس نے قطر سمیت کتنے اسلامی ممالک پر حملے کئے سعودی عرب تک پہنچ گیااب ایسا نہیں ہوگا ،پاکستان سعودی عرب کا ہر طرح نہ صرف دفاع...
8 سینئر افسران کو سپر سیڈ کر کے لیبر انسپکٹر اور بعدازاں لیبر افسر کی تعیناتی سے متعلق مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد سے اس ضمن میں وضاحت طلب کرلی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چیف کمشنر صاحب کو چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ زیادہ پسند ہے۔ ایک دن وہ چیف کمشنر کی کرسی پر بیٹھ کر دیکھیں کہ کام کیسے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر کو اپنے ماتحت خالی پوسٹوں پر نظر ڈالنی چاہیے، اسلام آباد میں لیبر انسپکٹرز کی 4 نشستیں تاحال خالی ہیں جبکہ لوگ نوکریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار محکمہ اطلاعات سندھ نے جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور سپر فلڈ کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 60 ہزار 309 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 31 ہزار 545 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 554 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 434 کیوسک نوٹ کیا گیا، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد سب سے زیادہ 3 لاکھ 64 ہزار 41 کیوسک اور اخراج...
تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال...
تاوان کیلئے مبینہ اغوا: ایس ایس پی آپریشنز سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاوان کے لیے مبینہ اغوا افراد کی بازیابی کے لیے درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس کرتے ہوئے ایک دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے یاسر عرفات ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ اغوا کنندگان مشرف رسول تحویل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا تھا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ مزید :
پنجاب کے ضلع قصور میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے جہاں معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا، وہیں ایک شادی کی تقریب کو ایک یادگار اور انوکھے واقعے میں بدل دیا۔ دلہا جب بارات کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہوا اور پانی کی رکاوٹ آ گئی لیکن دلہا نے ہار ماننے کے بجائے ریسکیو 1122 کی کشتی کا سہارا لیا اور بارات سمیت منزل پر جا پہنچا۔ یہ واقعہ قصور کے نواحی گاؤں گنجہ کلاں کا ہے، جہاں کے رہائشی ماجد ڈوگر کی شادی کی تقریب حجرہ شاہ مقیم میں طے تھی۔ شادی والے دن دلہا بارات لے کر روانہ ہوا، مگر موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقے میں پانی جمع ہو...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔ میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز...
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ڈائٹ مشروبات اور شوگر فری گم میں پائی جانے والی کم یا زیرو کیلوری مٹھاس کے زیادہ استعمال سے یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے کمی ہو سکتی ہے، جس سے طویل مدت میں اس کے اثرات پر سوالات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔یہ تحقیق برازیل کی سائو پالو یونیورسٹی (Sao Paulo University)کے سائنسدانوں نے کی، جس میں آٹھ سال کے دوران 12 ہزار سے زائد بالغ افراد پر تحقیق کی گئی، یہ ایک وسیع تحقیقی منصوبہ ''برازیلی لمبی مدت بالغ صحت کا مطالعہ ''کے تحت ہوا، اور اسے علمی جریدے Neurology میں شائع کیا گیا۔ محققین نے تمام شرکاء، جو کم از کم 35 سال کے تھے، ان سے ان کی غذائی...
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پاکستان کے روانڈا میں سفیر ، نعیم خان، نے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اہم ادارے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ ٹورزم، طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ یہ دورہ سفیر نعیم خان کی اس کوشش کا حصہ تھا جس کے ذریعے وہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اریج نیازی نے اپنی ٹیم کے سینئر اراکین کے...
سینئر اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں متعدد لوگوں نے بتایا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن مختلف انٹرویوز میں ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں اور کھل کر کہتے ہیں کہ وہ ان سے متاثر ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں توقیر ناصر نے اپنے فنی سفر اور اداکاری کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے خاص طور پر اجے دیوگن کے اداکاری کے انداز اور ان کے بیانات کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی اجے دیوگن نے یہ بات کہی ہے تو یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں شاذ و نادر ہی کسی کے فن یا شخصیت کا اعتراف کیا...
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو روایتی "رائیولری" کہنا درست نہیں۔ ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو ٹیمیں 15 سے 20 میچ کھیلیں اور اس دوران ریکارڈ تقریباً برابر ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جا سکتا ہے لیکن اگر ایک ٹیم مسلسل جیت رہی ہو تو یہ رائیولری نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا:"میرے خیال میں اگر اسکور 7-7 یا 8-7 ہو تو رائیولری کہی جا سکتی ہے، لیکن اگر حساب 13-0 یا 10-1 ہو تو پھر یہ رائیولری نہیں رہتی۔ ہم نے ان سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
او جی ڈی سی نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک اہم طبی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مفت ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ اور علاج کیمپ لگائے جائیں گے، جہاں عوام کو مفت ٹیسٹ، معائنہ، دوائیاں اور طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ کیمپس 23 ستمبر سے 11 دسمبر 2025 تک پہلے مرحلے میں کام کریں گے۔ پنجاب میں چکوال، اٹک، گوجر خان اور ڈیرہ غازی خان کے صحت مراکز میں جبکہ سندھ میں حیدرآباد، سانگھڑ اور گھوٹکی میں یہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔ او جی ڈی سی پہلے ہی ملک بھر میں 35 مفت آئی کیمپس، 3 موبائل آپریشن تھیٹر، 45 مفت میموگرافی کیمپس،...
پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجيل انعام ميمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کیا اور پل کی تعمیر سے متعلق حتمی تاریخ بھی بتائی۔ سینیئر وزیر نے يلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جام صادق پر اب آخری مراحل میں ہے اور ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو سہولیات دے رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈبل ڈیکر بسیں بھی جلد کراچی...
بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
---فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم اور فلسطین ریاست کو تسلیم کریں۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دینے کا مؤقف درست ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیاآسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نےفلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام مستحکم اور بِلاتاخیر انتخابات کروائے، سیلاب کی تباہی سے فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کو ریلیف بڑا...
اشرف خان:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا, جس کے تحت پاکستان 81 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان کی معروف بیف ایکسپورٹ کمپنی "دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ" (TOMCL) اور یو اے ای کی کمپنی "گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ FZE" کے درمیان ہوا ہے۔کمپنی نے اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو فراہم کر دی ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، متعدد ٹرینیں منسوخ و تاخیر کا شکار معاہدے کے تحت برآمد ہونے والا گوشت فروزن بون لیس بیف ہوگا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال کیا جائے...
فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صفِ اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے، تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو...
سعید احمد:سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم اور کراچی ایکسپریس میں جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس شام 6 بجے اور گرین لائن رات 11 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، تاہم گرین لائن 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ مجھے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تکلیف دہ تجربے سے...
سندھ رینجرز اور پولیس نے کشمور کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کے خلاف کارروائی کرکے مغوی پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ڈاکو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کشمور میں کچے کے علاقے میں مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کروانے کے لے رینجرز اور پولیس نے آپریشن کیا، دوران کارروائی ڈکیت گروہ کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے نفری پر فائرنگ کر دی، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ڈاکو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو...
کراچی کی بلدیاتی قیادت نے وفاقی حکومت کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل) کے کردار پر سوال اٹھایا ہے اور اصرار کیا ہے کہ شہر کی تمام ترقیاتی اسکیمیں بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے دائرہ کار میں آنی چاہییں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی زیرِ قیادت سندھ حکومت کی پشت پناہی کے ساتھ کے ایم سی نے وفاق کے مالی تعاون سے شروع ہونے والے 6 ارب روپے مالیت کے گرین لائن بس توسیعی منصوبے کو روک دیا ہے، کے ایم سی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل نے کام دوبارہ شروع کرنے سے قبل بلدیاتی حکام سے...
ویب ڈیسک : بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے تین روز دربار کے مہمان خانوں میں قیام کیا۔ یاتریوں نے دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم اس موقع پر یاتریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ قصور میں سیلابی صورتحال، دولہا کشتی پر بارات لے کر پہنچ گیا ...
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی:...
احمد منصور: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرکوں اور ریفرز کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس توسیع کے تحت NLC کے بیڑے میں 500 نئے ٹرک شامل کیے جا رہے ہیں. حکام کے مطابق نئے ٹرک بہترین فیول ایفی شنسی، زیادہ لوڈنگ گنجائش اور لمبے فاصلے کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت موزوں بناتے ہیں۔ یہ قدم حکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس میں وسطی ایشیا، خاص طور پر ازبکستان اور قازقستان کو پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف شامل ہے۔ فخر آؤٹ...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے غیر ملکی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائینیز یوآن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1,74,610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترکش لیرا اور 40...
اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے پہلی مرتبہ کھل کر انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک نہایت معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں اور اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنیں، اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئیں تاکہ وہ اس ماحول سے دور رہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے ابتدا میں دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں...
ستمبر 1965 کی 17 روزہ جنگ پاکستان کی عسکری تاریخ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے، 22 ستمبر کا دن بھارت کی 17 دن کی ہزیمت کا سورج لے کر طلوع ہوا۔ پاکستان اور لاہور کے دفاع کے لیے لڑی جانے والی اس جنگ میں معرکہ ڈوگرائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک مایہ ناز یونٹ نے 106 شہیدوں کے خون سے دشمن کا لاہور پہ قبضے کا خواب چکنا چور کیا۔ اس رجمنٹ نے ان 17 دنوں میں دشمن کے 18 حملوں کو صرف دو کمپنیوں کی مدد سے پسپا کیا، 106 شہیدوں کی قربانی پاکستان کے عزم اور حوصلے کی عظیم مثال ہے۔ لاہور چھاؤنی میں واقع ان شہداء کی...
لندن: برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث نہیں بنے گا بلکہ یہ اقدام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگلے دن ہی فلسطینی ریاست وجود میں آ جائے گی۔ ان کے مطابق یہ قدم ایک طویل المدتی امن معاہدے کی جانب پیش رفت ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا...
سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم...
ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے پر ان سے شکوہ کیا تھا۔ سعود نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکاری اور ٹی وی کی اداکاری میں بہت فرق ہے، فلم میں کام جلدی کیا جاتا ہے، جب کہ ٹی وی ڈراموں میں ایک ڈائیلاگ بولنے میں بھی بہت وقت لگ جاتا ہے۔ اداکار نے ماضی کے فلمی دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران آواز ڈب نہیں کی جاتی تھی بلکہ بعد میں ڈبنگ کرنا پڑتی تھی،...
ہدایتکار سید نور کے صاحبزادے شازل نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے اور صائمہ نور کے درمیان کس طرح ایک مضبوط اور خوبصورت ماں بیٹے کا رشتہ قائم ہوا۔ شازل نے حال ہی میں والد کے ہمراہ سینئر صحافی و یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی سوتیلی والدہ صائمہ نور کے ساتھ تعلق کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی والدہ رُخسانہ نور کا انتقال ہوا تو وہ بہت کم عمر تھے، ان کی بہنیں بیرون ملک آباد تھیں، اسی لیے وہ والدہ کے انتقال کے کچھ عرصے کے بعد واپس چلی گئیں، جب کہ والد سید نور ہمیشہ شوٹنگز میں مصروف...
اکشے کمار اور کپل شرما کے مقبول شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اکشے کمار نے مذاق میں کپل کے کینیڈین کیفے پر ہونے والے حالیہ حملوں کا ذکر کیا، جو اس سنجیدہ معاملے کو دوبارہ خبروں میں لے آیا۔ اکشے کمار نے شو کے دوران مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کپل شرما نے کلرز اور سونی پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب نیٹ فلکس پر بھی تین سیزن مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بیرون ملک اپنا ریسٹورنٹ بھی کھول چکے ہیں۔ اکشے نے ہنستے ہوئے کہا، ’اتنی آمدنی ہے وہاں کہ گولیاں بھی چلنے لگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو بالخصوص بڑے گروپ چیٹس کو زیادہ مؤثر اور آسان بنائے گی۔حالیہ رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت اس مقبول ایپلی کیشن میں ایک ایسا فیچر آزمایا جا رہا ہے جس کے ذریعے گروپ میں موجود ہر فرد کو ایک ہی بار میں مینشن کرنا ممکن ہوگا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو “@everyone” استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے گروپ میں موجود تمام افراد کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکے گا، جس سے ہر رکن کو ایک ہی وقت میں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔فی الحال گروپ چیٹ میں کسی...
بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ”پارٹ ون“ یا ”پارٹ ٹو“ بھی ہو سکتا ہے۔ #WATCH | #OperationSindoor | Rabat, Morocco: At the interaction with the Indian community in Morocco, Defence Minister Rajnath Singh says, "The terrorists came here and killed our citizens after asking their religion. Humne kisi ka dharm dekh kar nahi, unka karm dekh kar maara… pic.twitter.com/EKiewH5xBo — ANI (@ANI) September 22, 2025 خیال رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد...
چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے ایک نیا مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ماڈل ڈیپ سیک آر ون سیف (DeepSeek-R1-Safe) تیار کیا ہے، جو حساس یا سیاسی موضوعات پر گفتگو کو روکنے میں تقریباً 100فیصد کامیاب ہے۔ چین میں اے آئی ماڈلز کو عوام کے لیے جاری کرنے سے پہلے ’سماجی اقدار‘ کی پابندی کرنی ہوتی ہے، تاکہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مواد نہ آئے۔اس ماڈل کو ہواوے اور زیجیانگ یونیورسٹی کے محققین نے مل کر تیار کیا ہے۔ ان کا مقصد اس اے آئی میں ایسی حفاظتی پرتیں شامل کرنا تھا جو اسے چینی حکومت کے طے شدہ قوانین اور پابندیوں کے مطابق بنا سکیں۔ اس نئے ورژن کو ایک ہزار ہواوے کے Ascend AI chips کا استعمال...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینئر حکام نے کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور...
معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے ذاتی زندگی کے نشیب و فراز اور درپیش چیلنجز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی طلاق مارچ 2023 میں ہوئی، جو ان کے معروف ڈرامہ سیریل ’اَن کہی‘ کے نشر ہونے کے چند ماہ بعد کا واقعہ ہے۔ ان کے مطابق اُس وقت وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور یہ ان کی زندگی کا نہایت مشکل دور تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Sabahat Zakariya (@feminustani) میرا سیٹھی نے کہا کہ وہ مشکل وقت تھا لیکن ان کے ساتھی اداکاروں نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا...
اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کھل کر اس ذاتی صدمے اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی ہے۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈراما سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کے بقول، یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔ میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ...
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں تیار کی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔ تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت...
سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار رمیز راجہ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم کے لیے رُکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو اشتہار دینے والے پیچھے لگ جاتے ہیں اور یہ بات درست ہے، جب پاکستان نے 10 وکٹوں سے انڈیا کو شکست دی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ مالی طور پر آسمان کو چھونے لگا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ہم پیپسی تک کو کہنے لگے تھے کہ آپ کے ساتھ معاہدہ ہمیں نفع نہیں...
حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاوان کے لیے مبینہ اغوا افراد کی بازیابی کے لیے درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس کرتے ہوئے ایک دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے یاسر عرفات ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا خدشہ ہے کہ اغوا کنندگان مشرف رسول کی تحویل یا اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں، اغوا کنندگان کے خلاف کسی مقدمے کا نہیں بتایا گیا، نا ہی کسی مجسٹریٹ کے...