2025-11-11@11:49:55 GMT
تلاش کی گنتی: 877

«شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی ا»:

(نئی خبر)
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔(جاری ہے) جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمٰن بن عبد العزیز نے ایئرپورٹ پرا لوداع کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے۔\932
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کیلئے  روانہ ہوگئے ہیں۔  ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار  اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔  وزیراعظم شہباز شریف  دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔  پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی  وزارت انصاف   عبداللہ بن سلطان بن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے کہاکہ انڈیا کرکٹ کے میدان میں تو ہمیں شکست دے رہا ہے لیکن ڈپلومیٹک فرنٹ پر پریشر میں نظر آ رہا ہے۔ اس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں حال میں امریکا اور برطانیہ میں ہاؤس آف کامن سے ہو کر آیا ہوں ہمارے دونوں سفیروں کی کارکردگی بہت عمدہ ہے،میں اس کا کریڈٹ وزارت خارجہ کو دوں گا، جو ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے۔...
    ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ Post Views: 2
    ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نےکہا سعودی ولی...
    بلوچستان کے ضلع کیچ سے رواں سال 4 جون کو اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی ساڑھے 3 ماہ بعد بازیاب ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل ضلعی انتظامیہ کے مطابق محمد حنیف نورزئی کو تحصیل تمپ میں چھوڑا گیا، جہاں سے انہیں تُربت منتقل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ Assistant Commissioner Recovered After Abduction in BalochistanAssistant Commissioner Muhammad Hanif Noorzai, abducted over three months ago from Kech district, Balochistan, has been safely recovered. Officials confirm he was released in Tump and transported...
    لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان‘بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ ناخوشگوار واقعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو چار ماہ بعد کامیاب آپریشن کے ذریعے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بازیابی کے بعد انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے تربت سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیاب ریسکیو آپریشن بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز بشمول فرنٹیئر کور (ایف سی)، لیویز فورس، اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایران سرحد کے قریب خفیہ مقام پر کی گئی۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر آباد پہنچنے پر گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا، ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-10 اسلام آباد(آن لائن)ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔ اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں ایمان مزاری پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایمان مزاری کی جانب سے سرکاری افسران کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور منفی مہم چلائی جاتی ہے، ریفرنس میں مزیدکہاگیاہے کہ ایمان مزاری ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے میں ملوث ہے، ایمان مزاری کے تعلقات تحریک طالبان، بلوچ لبریشن آرمی و منظور پشتین کی تحریک سے ہیں، ایمان مزاری ہر ایسی تحریک کی حمایت کرتی ہیں جس کا ایجنڈا...
      پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائیر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے...
    مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز وزیرآباد(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلی مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ...
    سٹی42: پاکستان اوریواےای کامیچ ہوگایانہیں ؟ بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہی گی یا نہیں، آئی سی سی بھارتی حکمرانوں کی کنیز کا کردار ادا کرنا بند کرے گی یا نہیں؛ انٹرنیشنل کرکٹ کی مینیجمنٹ میں آئی سی سی کا کردار اہم ہو گا یا بھارتی کرکٹ بورڈ کا؛ ان سوالات کا  فیصلہ آج کچھ دیر میں ہو  جائےگا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سواالات کو حل کرنے کے لئے پوزیشن لے لی ہے۔ نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب نام نہاد بڑے بورڈ کی دھونس نہیں چلے گی۔ آلہ کار بننے والے میچ ریفری کو...
    وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں اپنی حفاظتی حصار میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے حفاظتی اسکواڈ کی تصاویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے ساتھ برادرانہ محبت اور احترام کا واضح مظہر ہے۔ سعودی ائر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور...
    مدینہ منورہ/ لاھور (نوائے وقت ) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے طے پا گئی ہے۔یہ ملاقات پاک سعودی تعلقات کی موجودہ صورتحال اور خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و سلامتی کے حالات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورت حال، بالخصوص اسرائیلی جارحیت کے واقعات اور ان کے خطے پر اثرات پر بھی مشاورت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات بھی زیرِ غور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے ہیں وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.(جاری ہے) دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے والے ایک...
    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔ پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم...
    ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
    آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں ملوث میچ ریفری کو ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سے نکال دیا۔ پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرنا پڑا۔ آئی سی سی ایسا نہ کرتی تو پاکستان ایشیا کپ کو ادھورا چھوڑ کر اپنی ٹیم کو واپس بلانے کی تیاری کر رہا تھا۔ پاکستان کے مخالفوں کی پھیلائی ہوئی یہ افواہ جھوٹ  نکلی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان بھارت میچ مین بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کو بے عزت کرنے کی سازش مین ملوث میچ ریفری کو نکالنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصدقہ خبر یہ آئی ہے کہ آئی سی سی نے میچ ریفری  اینڈی کرافٹ کو...
    ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف میچ میں حصہ لے گی۔ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آئےگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہرسرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائجیریا کی شیف ہلڈا باچی نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی نامور شیف ہلڈا باچی نے ایک اور غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی، انہوں نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاندار کامیابی کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے اسے دنیا کی تاریخ میں اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی ’نائیجیرین اسٹائل جولوف رائس ڈش‘ قرار دیا،...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا جب کہ وزیراعظم نے شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتےہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ایران سے تعلقات مزیدبڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور دوحا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔یہ اہم ملاقات اس وقت ہوئی جب عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہنگامی بنیادوں پر منعقد کیا گیا تاکہ خطے کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں قیمتی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر بروقت ردعمل نہ دینے کے باعث ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو فوری طور پر معطل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان واہلہ نے میچ ریفری اور بھارتی ٹیم کے رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایتی مراسلہ تاخیر سے بھیجا، جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ مستقبل میں پاکستان کے مؤقف پر کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: ‘میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان دوسری طرف پی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا...
    میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب گوٹھ کمال ڈیرو میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ڈویژنل انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کاشتکار منظور ملاح تل کی فصل کشتی میں لے جا رہا تھا، زیادہ وزن سے کشتی کا توازن بگڑگیا، کمال ڈیرو پہنچنے پر تل کا وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی غیرمتوازن ہوگئی، کشتی میں موجود 4 افراد نے کاشتکار سمیت خود کو محفوظ کرلیا تاہم تل دریا میں ڈوب گئے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ سیلابی صورتحال کا واقعہ نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کے دوران پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سیلابی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے بے پناہ مسائل و چیلنجز نے جنم لیا ہے، پھر بھی ہمارے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم مصیبتوں و صعوبتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے...
    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کے باعث اوچ شریف کے کئی دیہات زیر آب آگئے، سیلاب متاثرہ ہاتھوں سے دستی کشتیاں بنا کر سامان منتقل کرنے لگے ہیں۔ سیلابی صورتحال بڑھنے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن کے مزید دیہات زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلا آنے کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں میں موجود ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔ موضع بختیاری میں ایک شخص مویشی منتقل کرنے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے...
    ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔  گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری  جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ There is a video clip circulating in social media in which I am shown to say that in some meeting Nawaz Sharif & others decided to God Forbid kill IK. This is DOCTORED & FAKE clip. I never said this....
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے امکانات آج واضح ہو جائیں گے۔ بھارت کے شہر راجگیر میں جاری ایشیا ہاکی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فاتح ٹیم 15 اگست سے ہالینڈ اور بیلجیم میں شیڈول ہاکی ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لے گی۔ ایشیائی کپ میں دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو چھٹی ٹیم کے طور پر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس...
    پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں خواجہ آصف اور حینف عباسی کے درمیان ان دنوں بیانات کی ایک جنگ جاری ہے جس کی اصل وجوہات کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں تجاوزات ہوچکی ہے اور دریاؤں کی جگہ پر گھروں کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوروکریسی ملک سے باہر جائیدادیں بنانے میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد مسلم ن کے رہنما و وفاقی وزیر...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    سینٹ لوشیا: کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ایک دلچسپ میچ میں ویسٹ انڈین بولر اوشین تھامس کے ایک اوور میں 33 رنز بن گئے۔ ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ پندرہویں اوور میں اوشین تھامس کی نوبالز اور وائیڈ بالز نے ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بیٹر روماریو شیفرڈ نے ایک لیگل گیند پر ہی 22 رنز بٹورے۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 4 چھکے لگے اور 33 رنز اسکور ہوئے۔ اوور کی ابتدا دو گیندوں پر 4 رنز سے ہوئی، مگر پھر نوبالز، وائیڈ اور مسلسل چھکوں نے بولر کی لائن اور...
    وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات طے ہوگئی ہے اور یہ ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سفارتی چینلز کے ذریعے یہ ملاقت طے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو گی- ہاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہے، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معامالات پر مشاورت کی جائیگی- وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے  ملاقات بھی شیڈول ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ترک صدر اردگان،آذربائیحان کے صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول بھی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
    ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی اور ناچ گانوں میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے، اگر یہ رقم فلسطینی عوام کی امداد کیلئے بھیج دی جاتی تو پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو کلمہ کی بنیاد پر اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا، تحریک جدوجہد آزادی سے لے کر قیام پاکستان تک علماء و مشائخ نے جو کردار ادا کیا اُس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے جس سے آنے...
      لاہور:مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا...
    مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66...
    ---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔انہوں نے متاثرین کے لیے دعا گو ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو صحتِ کاملہ اور شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف  نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی  علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا  وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  وزیراعلی...
    لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام، شہدا کے اہلخانہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 48 ممالک میں کئے گئے تازہ سروے  میں 24 ہزار 515 عالمی  جواب دہندگان نے ماحولیاتی حکمرانی اور سبز تبدیلی میں چین کی کامیابیوں اور خدمات کی تعریف کی ہے۔ سروے میں، 71.8فیصد  جواب دہندگان نے اعلی معیار کی معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔ 59.9فیصد  جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اپنے قومی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے میں سبز ترقی کو  شامل کرنے کا چین کا عمل دوسرے ممالک کے لئے قابل پیروی ہے۔  سروے کے مطابق  68.8 فیصد جواب دہندگان نے چین میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے اور  جنگلات کی بحالی پر مثبت اثرات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کے روز منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی راکٹ فورس کمانڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، جو پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورس فوج میں اپنا الگ کمانڈ رکھے گی جو کسی روایتی جنگ کی صورت میں...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے، جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل’ جیو‘ کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ سے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  میاں نواز شریف کا واضح موقف رہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔  میاں نواز شریف کے اپنے دور اقتدار میں جب بھی ایک یا دو مرتبہ موقع ملا ہے، انہوں نے اپنے موقف پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے...
    وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور امریکی صدر کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر صدر اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد دی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر  رابطہ کیا ہے اور انہیں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد دی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِاعظم نے3 دہائیوں پرانے تنازع کو پرامن انجام تک پہنچانے پر صدر الہام علیوف کے کردار کی تعریف کی، قفقاز کے علاقے کے لیے خوش حالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدرالہام کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر آذربائیجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، یہ بات خوش...
    وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، آرمینیا سے امن معاہدے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد دی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے اس تاریخی امن معاہدے پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 3 دہائیوں پرانے تنازعے کو پُرامن انجام تک پہنچانے اور قفقاز کے علاقے کے لیے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام علییف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو خاص طور پر...
    سٹی 42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئے  میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے مری پہنچے ،د نواز شریف اورمریم نواز مری میں مری میں رکے بغیر چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے ، نواز شریف اورمریم نواز  چھانگہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے   نواز شریف، وزیراعظم  شہباز شریف اورمریم نواز  نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے ،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں جشن آزادی...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ ہم آذربائیجان کے صدر اور عوام کو اس تاریخی امن معاہدے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو ایک پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی، دور اندیشی اور بصیرت کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیش رفت جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ...
    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والےامن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے فریقین کو قریب لانے اور معاہدہ طے کرانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کی قدر کرتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی قفقاز کئی دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، لیکن یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، وہ ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا طویل، غیر قانونی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سنگ میل جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کئی دہائیوں کے تنازع اور انسانی المیے سے گزرا ہے۔ Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.S. President Donald J. Trump @realDonaldTrump This landmark development marks the dawn of a new era of peace,… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025 شہباز شریف نے...
    سٹی 42 : سید توصیف شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا سیاسی کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا۔  کابینہ ڈویژن نے سید توصیف شاہ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید توصیف شاہ وزیراعظم پبلک افیئرز یونٹ کے ممبر بھی ہوں گے ۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر فوجی قبضے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا جس کا دارالحکومت القدس ہو۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے...
     راؤ لشاد:صدر ن لیگ نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔  ذرائع  کے مطابق نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا،نوازشریف اورخواجہ آصف کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ سےزائدجاری رہی ہے۔  نواز شریف  کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں، ن لیگ سیاسی جماعت ہے ،سیاسی ورکرزکی سب سےزیادہ اہمیت ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی سہولت اور زرعی ترقی کے لیے ایک اور اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت پنجاب اور جی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں قائم کیے جانے والے ماڈل ایگریکلچر مالز کا انتظام جی سی آئی کے سپرد ہوگا، جہاں کسانوں کو “ون سٹاپ سلوشن” کے تحت تمام ضروری خدمات ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف...
    وزیراعظم نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں، خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، فوٹو: پی آئی ڈی  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع دینے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بڑھتی آبادی اور اس کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کےلیے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ...
    ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد نالوں سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ندی نالوں کے اطراف نشیبی علاقوں میں بسنے والی آبادیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں پیشگی الرٹ جاری کیے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے سے متعلق افواہوں پر پاک فوج نے واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے اور ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ایسی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں کی نہ کوئی بنیاد ہے اور نہ ہی کوئی پس منظر انٹرویو کے دوران جب بھارتی جارحیت...
     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دو ٹوک ردعمل آ گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ترجمان پاک فوج نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔برطانوی جریدے نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟ڈی جی آئی...
    ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔  برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور میاں محمد نواز شریف کا گزشتہ روزٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
    ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ۔ اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچ معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچ کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے ، جس کے بعد...
    روس نے درمیانے اور قلیل فاصلے کے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مزید اقدامات کرے گا۔ میدویدیف، جو سابق روسی صدر ہیں اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: ’وزارت خارجہ کی جانب سے درمیانے اور قلیل فاصلے کے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک نئی حقیقت ہے جسے اب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بلندی درجات، ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ 
    سٹی 42: صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی  صدر آصف علی زرداری  نے  وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت  کی ، صدر  نے  میاں شاہد کی بلندی  درجات اور  ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی  صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ ڈی پی او کی 2 خالی سٹیوں سمیت 5 اضلاع کے لیے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کے انٹرویو _