2025-07-24@00:32:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1257

«کا بلوچستان میں»:

(نئی خبر)
    امام حسین (علیہ السلام) امن کانفرنس کا انعقاد شیعہ علماء کونسل کیجانب سے کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں علامہ شبیر میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں "امام حسین (علیہ السلام) امن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر علمائے کرام، عمائدین اور قبائلی و سیاسی شخصیات بھی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، جامعہ امام صادق (علیہ السلام)...
    حکومت بلوچستان نے ضلع لسبیلہ میں واقع قدیمی اور تاریخی اہمیت کے حامل ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی ٹورازم سائٹ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سینیٹر دنیش کمار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ہنگلاج ماتا ہندوؤں کا مقدس مقام ’یہاں آنے والوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں‘ ہنگلاج ماتا مندر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں ہندو برادری کا ایک قدیم اور روحانی مقام ہے، جہاں ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں اس مقام کی مذہبی، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے اسے عالمی سیاحتی مقام کا درجہ دینے کا فیصلہ...
    بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ منگل کو پیش کرنے جا رہی ہے جس کا ممکنہ حجم ایک کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت ور امن و امان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اپنے بجٹ کا کتنا فیصد حصہ خرچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق بلوچستان حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے مختص پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے بجٹ کا 90 فیصد استعمال کر لیا ہے جو کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی 10...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزارت صحت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ۔قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، پولیو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا سمیت مشرقی سندھ میں آج کہیں بارش اور کہیں آندھی چلنے کا امکان ہے، جبکہ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، کہیں تیز بارش تو کہیں ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع بورے والا، بہاولنگر، پتوکی، گوجرہ، چیچہ وطنی، میلسی، اوکاڑہ، میاں چنوں، ساہیوال، حاصل پور، رینالہ خورد، عارف والا، شورکوٹ اور وہاڑی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، اورنگی اور گلشن اقبال میں...
    نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش سامنے آ گئی۔اسرائیلی ویب سائٹ کے نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا۔میر یار نامی بھارتی مہرہ بھی پاکستان مخالف سازش کا حصہ ہے۔مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ یا (MEMRI) واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ہے اور جسے سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر ایگیل کارمن نے قائم کیا تھا۔’’بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ‘‘ کے لیے بھارت کی آشیرباد سے...
    اپنے بیان میں عوامی ورکرز پارٹی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت اور ایرانی عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان نے امریکی آشیرباد اور اتحادی ملکوں کی سہولت کاری کے ساتھ ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے ایک بیان میں اسرائیلی حملے کو خطہ کا امن تباہ کرنے اور سامراج کے گریٹ گیم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے کھیل کا حصہ ہے۔ ایشیائی ممالک کی بیداری، آزادی، امن اور ترقی کی راہ پر کامیاب پیشرفت نے امریکی...
    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کاٹنوں میں چھپائی گئی 13,000 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شراب ملک کے اندر اسمگل کی جانی تھی۔ برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 3.6 بتائی جارہی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز چمن سے 15 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے حکام کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے پاکستان ریلویز کے تعاون سے صوبے میں ریلوے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئےکوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرین سروس کا ابتدائی روٹ کوئٹہ کے علاقے سریاب سے کچلاک تک ہوگا، جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سروس نہ صرف کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرے گی بلکہ یہ بلوچستان میں ایک جدید، محفوظ اور عوام دوست سفری نظام کے قیام کی طرف پہلا...
    —فائل فوٹو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔
     وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی—فائل فوٹو بلوچستان کے آئندہ بجٹ پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔کوئٹہ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر غور کیا۔اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشاورتی تسلسل کا مقصد سیاسی اتفاقِ رائے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بجٹ لا رہے ہیں جو صرف اعداد کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں مالی تخمینہ پیش کریں گے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بجٹ اجلاس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 17 جون بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ تمام پارلیمانی رہنماؤں، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کی ترقی، فلاحی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کو بجٹ پر پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میر سلیم احمد کھوسہ ،نوابزادہ طارق خان مگسی ،میرصادق عمرانی ،میر ظہور احمد بلیدی ،بخت محمد کاکڑ، میرشعیب نوشیروانی ،عبدالمجید بادینی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،میر حاجی علی مدد جتک ودیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر غورکیاگیا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بجٹ تجاویز کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لئے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کا تسلسل جاری جاری ہے ،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ صوبے کی ترقی کا ایک جامع روڈ میپ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت...
     سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے مختلف کھیلوں میں جھنڈے گاڑے ہیں،پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اب دنیا بھر میں جارہی ہے،پوری دنیا میں پی ایس ایل کو سراہا گیا،اب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز بلوچستان سے کررہے ہیں،کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کا بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لاہور قلندر کے ساتھ دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس دوران کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور لاہور قلندر کے عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد...
    صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔ تمام اتحادیوں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان بجٹ...
    بلوچستان کا بجٹ 16جون کی شام چار بجے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16جون کی سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ Post Views: 2
    حکومت پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لیے مجموعی طور پر قریباً 769.7 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، جس میں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت حصہ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے علیحدہ فنڈز شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے لیے مختص 57.5 فیصد مالیاتی حصے میں سے 9.09 فیصد حصہ دیا گیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے لیے قریباً 743 ارب روپے بنتا ہے۔ اس کے علاوہ وفاق نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26.73 ارب روپے کا اضافی بجٹ بھی مختص کیا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ تاجر...
    وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    سٹی42: پنجاب کی طرح بلوچستان کی حکومت بھی  کا آئندہ مالی سال کا بجٹ فائنل کرنے کے مرحلے میں ہے، توقع ہے کہ پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی  بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔  سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا ہے جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔   اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری   کابینہ اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دیے جانے کا...
    اپنے بیان میں گرینڈ الائنس کے رہنماؤں جامعات کیلئے مختص بجٹ کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں اساتذہ کے مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے رہنماء پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ و دیگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025-26 کیلئے پیش کردہ بجٹ کو سرکاری ملازمین خاص کر ملک بھر کی سرکاری جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے مختص رقم کو انتہائی ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت 2018 سے ملک بھر کی سرکاری جامعات اور ایچ ای سی کے لئے سالانہ 65 ارب روپے مختص کرتی چلی آرہی ہے، جبکہ یونیورسٹیوں اور اساتذہ کرام سمیت ایمپللائز کی تعداد میں...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا، مغوی کی عدم بازیابی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نور زئی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے، اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔لیویز کا کہنا ہے کہ ان کے اہلخانہ نے حکومت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اے سی حنیف نور زئی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اے سی کی بازیابی کے لیے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دشمن غریب مکاؤ زراعت مٹاؤ بجٹ قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرکے پریشان تھے اور حکومتی بینچوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج تو ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام  آئی ایم ایف کے غلام نہیں، حکومت نے بجٹ میں زراعت کو تباہ اور کسان کو زندہ دفن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے  کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا، حکومت کو اپوزیشن...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائینگی، تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین نے شرکت کیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائیں گی، تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو...
    بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف دیے جانے کی تجویز؟ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 800 ارب روپے جبکہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن سے 50 کلومیٹر دور مشرق میں تھا، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بلاول بھٹو کا بڑا بیان
    محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا،  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق  دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوٴس...
    بلوچستان کا سماج ایک قبائلی روایات پر مشتمل سماج ہے جہاں 21ویں میں بھی خواتین کو گھروں سے باہر نکل کر کام کرنے کی ازادی نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب سرزمین بلوچستان کی بیٹیاں مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پشتون معاشرے سے تعلق رکھنے والی نور صبا میں کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی جم کھولا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے صبا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فٹنس اور خواتین کا تصور بہت ناپختہ ہے۔ اگر آپ جم جانا چاہیں تو لوگ ہنستے ہیں، کہتے ہیں یہ خواتین کا کام نہیں۔ خواتین کا دائرہ کچن اور بچوں کی دیکھ بھال تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ مگر میں نے سوچا...
    شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ اخباری صنعت بلوچستان کی تنظیم کی جانب سے عید الاضحیٰ کے دوران بھی پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاج جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کرے گی۔ عیدالاضحیٰ کے روز بھی علامتی احتجاجی کیمپ قائم کرنا ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔  نجی ٹی وی دنیا نیوز   کےمطابق     اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ گندم، مکئی، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کے کاشت کار سخت پریشان ہیں، حکومت کسانوں اور زراعت کو بربادی سے بچائے۔اس سے قبل نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ قول و فعل کے تضاد نے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، سندھ کے عوام کو شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کا حق مل جائے تو پی پی پی کو عبرتناک شکست ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں...
    شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور خدمت قوم کا نیا باب اور بلوچستان میں علم خود اعتمادی اور قومی خدمت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج تربت میں روشن مثال ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جون 2018 میں تربت میں قائم ہوا، 64 کیڈٹس پر مشتمل دوسرا بیچ کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔ یہ ادارہ صرف تعلیمی عمارت نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی پذیر سوچ کی عکاسی ہے، کیڈٹ آمنہ  نے کہا کہ اس ادارے نے میرے اندر وہ صلاحیتیں جگا دیں جن کا مجھے تصور بھی نہ تھا، میں اس کالج کی پریڈ کمانڈر ہوں اور ساتھیوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، گورنر پنجاب ، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی .انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک...
    اسلام ٹائمز: اگرچہ داعش خراساں کی بلوچستان میں اپنے آبائی گروپس، داعش عراق اور داعش شام کے ابتدائی دنوں سے ہی موجودگی رہی ہے اور یہ ان کی قیادت کی حمایت کرنے والا پہلا بین الاقوامی گروپ تھا۔ اس سب کے باوجود داعش خراساں نے اب تک کبھی بھی براہ راست قوم پرست قوتوں کا مقابلہ نہیں کیا۔ پہلے ہی صوبے کی غیرمستحکم صورت حال میں داعش خراساں کی انٹری کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ بلوچستان میں تنازعات کی حرکیات کو نئی شکل دے سکتا ہے؟ تحریر: محمد عامر رانا بلوچ باغیوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں میں اضافے اور اب داعش خراساں کی تنازع میں خاموش مگر حساب کے مطابق شمولیت کے بعد سے بلوچستان کا سیکیورٹی...
    سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی ذمہ داری علامہ قاضی نادر حسین علوی کے سپرد کی گئی ہے، اسی طرح شمالی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ علی حسنین اور جنوبی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ ظفر شمسی کو مقرر کیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید موثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپ کے قیام کا اعلان کردیا۔ پہلے مرحلے میں ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب میں علامہ ملازم...
    سٹی 42:  سیکیورٹی فورسز کا کولپور، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا،انڈین پراکسی "فتنہ الہندستان" کے ٹھکانے پر کارروائی کی  شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گرد جہنم واصل کردیے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،پاک فوج بھارتی سرپرست دہشت گردی کے  خاتمے کے لیے پرعزم ہے  کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
    NASIRABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا ہے۔کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ بلوچستان: کچھی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک راولپنڈیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد...
    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کھچی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر تے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے دو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ Post Views: 5
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ دہشتگرد بارکھان سے ڈیرہ بگٹی میں داخل ہونا چاہتے تھے، جسے مقامی قبائلی مسلح افراد نے روکا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں قبائلی مسلح افراد اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ دہشتگرد بارکھان سے ڈیرہ بگٹی میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بھائی آفتاب بگٹی نے قبائلی مسلح افراد کے ہمراہ مبینہ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ مبینہ طور پر متعدد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم تفصیلات جاری نہیں ہوئی...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست را ہے اور ان کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حمایت یافتہ گروہ ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو برداشت نہیں کر پا رہا اور پراکسی وار کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم رکھتا...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف دہشت گرد ہیں، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دشمن کو جارحیت پر منہ کی کھانی پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد پراکیسز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن نے ہمارے خلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کو تباہ کرنے کا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 3 اگست 2025 کو ہو گی جبکہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق: 23 جون: ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس جاری ہوگا۔ 24 سے 27 جون: امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ 28 جون: امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی۔ 30 جون تا 2 جولائی: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 تا 8 جولائی: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 9 تا 11 جولائی: اپیلوں پر فیصلے ٹریبونل کرے گا۔ 12 جولائی: نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست جاری...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ہے اور اس کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشت گرد ہیں۔  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حمایت یافتہ گروہ فتنۃ الہندوستان پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال  انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دشمن کو جارحیت پر منہ کی کھانی پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد پراکیسز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن نے ہمارے خلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہیں، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ...
    ---فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔ سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد میں درجۂ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، کچھی، چاغی، واشک، خاران اور کیچ میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ عید کی چھٹیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، خضدار، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ میں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بْنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح بھارت کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن لوٹے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے اسے جو مار کھلائی ہے اور جو اسے بری شکست ہوئی ہے تو اس کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، اس کے اپنے لوگ اس سے سوال پوچھ رہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے۔صوبائی اسمبلی میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس کا حل قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے، نیا قانون 6 سال کے لیے ہوگا، جس کے تحت ادارے کسی بھی ملزم کو 3 ماہ تک اپنے پاس رکھ سکیں گے۔دوران اجلاس اپوزیشن جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے ارکان نے انسداد دہشت گردی بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...
    کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں۔ ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ میں نوجوانوں پر خصوصی توجی دی جائے گی۔ بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت...
    بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی مسودہ قانون 2025 منظور کرلیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ اس کی منظوری سے صوبے میں لا پتا افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد دہشتگردی بلوچستان کا ترمیمی مسودہ قانون صوبائی اسمبلی میں رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی نے پیش کیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ اگر کسی کو ادارے اٹھاتے ہیں تو تحقیقات کے لیے اسے 3 ماہ تک حراستی سینٹر میں رکھنے کا اختیار ہوگا، 3 ماہ بعد عدالت میں پیش کرکے اس پر لگائے...
    ---جیو نیوز گریب وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کی عدم استحکام کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی بیانیے کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی سے کامیابی ملی، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر محاذ پر پاکستانی کو کامیابی عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عسکری ہی نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست دی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ٹیم نے بھی جانفشانی میں کام کیا، وزیراعظم...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔  بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو، وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے، وہ یہ منصوبہ بنا کر...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ـــ فائل فوٹو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو۔ بلوچستان میں خود سے غائب ہونیوالوں کا الزام ریاست پر لگا دیا...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
    وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں خود سے غائب ہونے والوں کا الزام ریاست پر لگا دیا جاتا ہے۔سرفراز بگٹی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں لوگ خود سے غائب ہوتے ہیں، لوگ خود سے غائب ہوتے ہیں بعد میں کوئی دہشتگرد تنظیم جوائن کر لیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کامسئلہ اتنا اُجاگر ہوا کہ اب یہ بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے، اب اس مسئلے کا حل اور اس کےلیے قانون سازی ضروری ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس بل میں پہلے 3 ماہ کا اختیار وزیرِاعلیٰ کے پاس ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ منظم...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں قائم کی گئی نئی کمیٹیوں کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبد الخالق خان اچکزئی، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے بعد معزز اسپیکر کی زیر صدارت ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا، جو کہ باقاعدہ اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی، جنہیں بعد ازاں نئی کمیٹی رومز کا دورہ کرایا گیا۔ اس دوران اراکین کو عمارت میں دستیاب سہولیات اور جدید تقاضوں کے مطابق کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلی میر...
    ویب ڈیسک:حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کیلئے جاری نوٹی فکیشن میں ترمیم کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔  بلوچستان حکومت بھی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے لئے  وفاقی حکومت کے  جاری کئے گئے نوٹی فکیشن پر عمل پیرا ہے، بلوچستان میں عید تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی ،جمعہ سے پیر تک ہوں گی ،پہلے جمعرات سے اتوار تک دی گئی تھی۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے  سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے ایک دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ریاست دشمن گروہ “فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان آپریشنز کو مثالی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں امن و...
    سٹی 42: بلوچستان ہائی کورٹ میں  عید تعطیلات کا اعلان  کردیا بلوچستان ہائی کورٹ میں 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہونگے ، جس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے  بلوچستان میں عید الاضحی  کی چھٹیوں میں تضاد آگیا  جبکہ  ایک روز قبل حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل  کی گئیں  ، جبکہ وفاق نے 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا ۔  ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی اب بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی نوٹیفیکشن کی بجائے وفاق کے جاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اہم قرارداد کی منظوری پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین بلوچستان اسمبلی کا شکرگزار ہوں ۔(جاری ہے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اراکین بلوچستان اسمبلی کو مبارکباددی اور کہاکہ سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری قومی آواز ہے۔انہوںنے کہاکہ 2008 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے ۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دھشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    سٹی42:   آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاہے کہ بلوچستان جائز اور برحق پاکستان کا حصہ ہے۔ بلوچستان کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے  ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے  گفتگو  کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینیر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔  ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ٹیچرز کو تفصیل اور  وضاحت کے ساتھ بتایا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز  کیسے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔  ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی جنرل  نے کہا...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے مرکزی حصے میں رکشے ختم کر کے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مرکزی حصے کی شاہراہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے کاروباری علاقے جسے ڈاؤن ٹاؤن کا نام دیا گیا ہے وہاں رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔حیات کاکڑ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ڈاؤن ٹاؤن میں رکشے ختم کر کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر جَلد پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل درآمد کیا جائے...
    سٹی42:سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کامیاب کارروائیوں میں7 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔  ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی  دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔ کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔  آپریشنز کے دوران...
    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے میں کیا گیا جس میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ اور قلات میں دو کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، جو مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی۔ جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا۔ جہاں "فتنہ الہندوستان" کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی جس دوران سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔(جاری ہے) منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔\932
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے،فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بیرونی پشت پناہی سے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے بلوچستان میں امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔(جاری ہے) منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون  کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی،  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیوں میں 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں آپریشن کے دوران5بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے،مچھ میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنایا گیا،آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردوں کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کی سپانسر شدہ ہے۔ پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025ء پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج  کے ترجمان نے کہا  یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا ہے، بلوچستان کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے کیوں کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا...
    ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی...
    عید قربان قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی آ جاتی ہے، لیکن اگر بات ہو بلوچستان کے علاقے بھاگ ناڑی کی، تو یہاں کے بیل نہ صرف اپنی جسامت اور طاقت کے باعث ممتاز مقام رکھتے ہیں بلکہ ان کی شہرت بلوچستان سے نکل کر پنجاب اور سندھ تک پھیل چکی ہے۔ بھاگ ناڑی، جو بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ہے، ایک زرخیز وادی ہے جو قدرتی چراگاہوں سے مالا مال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے بیل قدرتی غذا، کھلی چراگاہوں اور خاص مقامی نسلوں کی بدولت نہایت توانا، مضبوط اور دیدہ زیب ہوتے ہیں۔ ان جانوروں کی خاص بات ان کا قد، وزن، مضبوط جسمانی ساخت اور...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام خمینیؒ کی بصیرت، عالمی سیاسی فہم اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں "مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علماء اور سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جسے امام خمینیؒ اور شہدائے فلسطین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے...
    اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن صوبے کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے، پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025 پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک بھر کے طلبہ اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں،لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے جہوری حقوق کی بحالی سے قومی سیاست کو تازہ دم، محب وطن، باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔جماعتِ اسلامی نے آئی جے آئی اتحادی حکومت کے ذریعے پنجاب میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے لیکن متحدہ مجلسِ...
    حکومت بلوچستان نے صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان  نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل ہوگی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ پر 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ حکومت نے 6 سے 9 جون تک چھٹی کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبےمیں عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ جس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کی تعطیلات 5 سے 8 جون تک ہوں گی۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عید قرباں کے موقع پر تعطیلات کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چار دن کی تعطیلات ہوں گی، کابینہ ڈویژن کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام، عوامی شکایات، اور دور دراز علاقوں میں برقی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے کیسکو کو درپیش مسائل، بجلی کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے،میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کے ضلع لیے دو ارب کے ہاسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی، آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی۔ ڈویژن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور...
    بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔ حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں اب فتنہ الہندوستان کے نام سے جانی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام دہشتگردتنظیموں کیاصل...
    کوئٹہ: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک کو لوٹ لیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلادیے، دفاع کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ کیا ہے، آج شام کو فتنۃ الہندوستان کے بیس سے تیس دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے، سافٹ ٹارگٹ جیسا کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کر بھی تشدد کیا۔ بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے اور سوراب کے...
    اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ...
    اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھمکی دینے اور بھارت کی سازش کا طعنہ دینے والے خود چھپ کر غریب کے بچوں کو بہادری اور مخالفین کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سوراب میں بھاگ کچھی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کے بیٹے اور اے ڈی سی سوراب ہدایت اللہ بلیدی سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دکھ افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان واقعات پر سرکار کی جانب سے مذمتی...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر ) بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے ، ان کا کہنا ہے کہ جنگ میں نقصان تو ہوتا ہے ، جوغلطیاں ہوئیں وہ اہم ہیں ، ہم نے ان غلطیوں کو سمجھا ہے انہیں درست کیا ،سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ افسرکی طرف سے اس بات کا اعتراف کرنا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب وارکرتے ہوئے بھارت کے لڑاکا طیارے تباہ کئے ، پاکستان 6 طیارے تباہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ عالمی میڈیا...
    —فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں درجۂ حرارت 47، سکھر میں 45، حیدر آباد میں 44 اور کراچی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں درجۂ حرارت 41، پشاور میں 39، ملتان میں 43 جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔