2025-09-17@21:38:48 GMT
تلاش کی گنتی: 3499

«کراچی کے»:

(نئی خبر)
    کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے اسٹیٹ آفس کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس اسلام آباد نیاز علی لاکھو، چیف انسپکٹر اسلام آباد زوہیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراچی زوہیب علی اڈھو، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی سمیت وفاقی محکموں کے مختلف افسران شریک ہوئے جہاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قیام پاکستان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور اس عزم کا...
    کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔  ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں  نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...
    بچوں کے والد کے ملازم نے مزید بتایا کہ بدھ کو بھی معمول کے مطابق بچوں کو چھوڑا، لیکن شام گئے تک والدہ کی کال نہ آنے پر رابطہ کیا تو خاتون نے کہا کہ بچے آج رات وہیں رہیں گے اور صبح لے جائیے گا۔ صبح والد کی ہدایت پر جب میں گھر پہنچا تو باتھ روم میں دونوں بچوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
    کراچی: ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کی رحلت کے باوجود میوزیکل کنسرٹ میں اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو ششدر کرکے رکھ دیا۔ سندھ حکومت کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں عاطف اسلم کو انتہائی پسندیدگی کے ساتھ سنا گیا اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم  دو روز  قبل لاہور میں علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ TagsShowbiz News Urdu
    کراچی میں آزادی کے جشن کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ نے کئی گھروں کو سوگ میں مبتلا کردیا ایک گھنٹے کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 82 افراد زخمی اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں عزیزآباد کی 8 سالہ بچی شامل ہے جو سر پر گولی لگنے سے دم توڑ گئی جبکہ کورنگی اور لیاری میں دو معمر شہری سر اور گردن پر گولی لگنے کے باعث جان سے گئے پولیس اعداد و شمار کے مطابق ایسٹ زون میں 30 ویسٹ زون میں 43 اور ساوتھ زون میں 12 شہری فائرنگ سے متاثر ہوئے زخمیوں میں 51 مرد 24 خواتین 6 بچے اور ایک بچی شامل ہیں آئی...
    — فائل فوٹو  کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھیں۔ تینوں مسلح افواج نے پورے پاکستان کے عوام کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کسی نعرے کا نام نہیں، یہ ایک احساس کا نام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جشن آزادی کو مشن آزادی کی طرح مناتی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کچھ خاندان کررہے ہیں۔ سندھ...
    پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا، سربراہ جماعت اسلامی سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، کے فور منصوبے پر 3 ارب ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن...
    کراچی: 14 اگست 2025 کو جشنِ آزادی کے موقع پر شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آنے والے ان واقعات میں زیادہ تر زخمی افراد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔ فائرنگ سے زخمیوں 26 مرد، 6 خواتین،...
    کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے مطابق رواں سال سائنس گروپ میں ایک لاکھ 73 ہزار 738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار 391 طلبا و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جبکہ ایک ہزار 347 غیر حاضر رہے۔ کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام کل امیدواروں میں سے 27 ہزار 244 طلبہ فیل قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 83.93 فیصد رہا۔ پوزیشن ہولڈرز میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول گلشن اقبال کی عینا فاروقی نے 94.73 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔ اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔  تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔...
    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور کامیابی کا تناسب 83.93فیصد رہا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق رواں برس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور ایک لاکھ 72 ہزار 391 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 1347 امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 27 ہزار 244 امیدوار فیل قرار پائے۔ بورڈ میں پوزیشنز اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ...
    بلاول بھٹو زرداری : فوٹو اسکرین گریب  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے۔نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساتھ پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر رہے ہیں، جلد ہی لیاری کو زیادہ پانی دینے کے قابل ہوجائیں گے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کر رہا ہے۔ عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول...
    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بات پنجاب کی ہو تو “شہباز اسپیڈ” تیز ہوتی ہے، لیکن کراچی کی باری آتے ہی رفتار سست پڑ جاتی ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی، لیکن کراچی کے لیے وہ تیزی دکھائی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیشہ دہشتگردی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور آج یہاں کی صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں مل کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں،...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
    کراچی: کراچی کی 3 کروڑ آبادی والے شہر کے لیے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث ہزاروں مریض اسپتال کے باہر راہداریوں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ صاحب استطاعت مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب مریضوں کی اکثریت اسپتالوں میں اپنے آپریشن کے لیے کئی کئی ماہ کا انتظار کرتے ہیں۔ اندرون سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کے باہر فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے قیام کے لیے ہوٹل کرائے پر لے لیں، اس وقت کراچی کے 9 سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر بستروں کی تعداد ساڑھے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔ نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا تھا، جسے 11 ماہ میں ہی مکمل کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز اسپیڈ کا تو ہم نہیں معلوم لیکن بلاول اسپیڈ کو سب نے دیکھ لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے صارفین کی سہولت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں ہونے والی گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مؤخر کیا جائے گا۔ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔ واضح رہے کہ عام دنوں میں ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی روزانہ رات 10 بجے روک دی جاتی ہے، اگلی صبح 6 بجے گیس بحال کی جاتی ہے۔
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ یوسف پلازہ پولیس نے 5 ملزمان کو منتظم عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے جرم کا انکشاف کیا، مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان کے چہرے نظر آرہے ہیں۔ گرفتار ضمن کی نشاندہی پر ملزم وسام کو گرفتار کیا گیا ہے اس لیے ملزمان کا...
     ویب ڈیسک : کراچی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا گیا، جو مختلف شہروں میں جاکر تقاریب اور ثقافتی نمائشوں کا حصہ بنے گی۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فیتہ کاٹ کر خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا ، صوبائی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیزرٹ ٹرین پہلے سے چل رہی ہے ، خصوصی آزادی ٹرین مفت چلائی جا رہی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی کامیابی کو جوش...
    — فائل فوٹو  کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں سمندری ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
    کراچی: شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی کا کام بھی...
    ---فائل فوٹو  یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔آج، 13 اگست 2025ء بروز بدھ نیشنل اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق تقریب شام 6 بجے سے شروع ہوگی، شام 5 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ متوقع ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک بڑے پیمانے پر ٹریفک کا دباؤ ہو سکتا ہے۔کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی شخص نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔  تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے تایا ہوٹل لیاقت آباد چار نمبر میں واقعے ایک گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔  جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان چھیپا اورنگ زیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ ایاز کے نام سے کی گئی۔  متوفی کے ورثا نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایاز نے معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی...
    ویب ڈیسک:  کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔  وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں بحرانوں کا انبار لگا ہوا ہے، ملک اور صوبے کو چلانے والے شہر کا کوئی پْرسانِ حال نہیں، انفراسٹرکچر تباہ حال اور شہری بجلی، پانی، سیوریج، خستہ حال سڑکوں و ٹرانسپورٹ سمیت صحت و تعلیم کے مسائل کا شکار ہیں، نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسلط کر کے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثات کی بنیاد پر لسانی فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم یہاں ایک بار پھر لسانی فسادات کروانا چاہتی ہیں، کراچی میں ملک کے ہر علاقے اور زبان...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا، نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے، 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار...
    اپنے خطاب میں سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لیاری لی مارکیٹ گرین ٹمبر اینڈ آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی کے تاجروں انجمنوں کے نمائندے بڑی تعداد میں...
    22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12...
    سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے...
    کراچی: ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچےکی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور گرفتار ملزمان میں عظیم اور انشال شامل ہیں۔ ملزمان سے متعلق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔
    شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔Vمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی...
    خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
    کراچی: راشد منہاس روڈ پر جان لیوا حادثے کے بعد مشتعل شہریوں کی جانب سے ڈمپرز جلائے جانے کے معاملے پر درج مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں یوسف پلازہ، ایف بی صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں میں کیں۔ پولیس نے دو روز کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا، 10 سے زائد افراد کو رہا کر دیا گیا اور 20 افراد تاحال حراست میں ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔ زیر حراست جن افراد کے خلاف ثبوت ہوں گے، ان کو مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کسی...
    پشاور: سینئر وکیل کے کراچی میں ہونے والے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے  پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری  ضمانت  کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ ملزم شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء  کو درخشاں پولیس اسٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو  بھی قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔...
    کراچی: ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ساؤتھ پولیس کی جانب سے سہولت کار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم واردات...
     احسن عباسی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا  تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی  نے پری میڈیکل کی مارک شیٹ جاری کئے جانے کا  بھی اعلان کیا  ،پری میڈیکل کی مارک شیٹ16 اگست سے جاری ہوگی۔متعلقہ کالجز پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارک شیٹز حاصل کرسکتے ہیں۔دوسرے مرحلے میں پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج جاری کیئے جانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔اگست کے آخر میں نتائج جاری کیئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب میٹرک بورڈ کراچی اب تک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان نہیں کرسکا۔سائنس گروپ کے نتائج التوا کا شکار ہو گئے۔    وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان...
    لاہور( نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈمپر، ٹرالراور ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مسلسل جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تمام تر اختیارات و وسائل کے باوجود مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ یہ ٹریفک مینجمنٹ کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔کراچی میں بہن بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا اور اس کے سرغنوں کے لسانیت زدہ‘ زہریلے بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر کارروائی کرے‘ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار اور ان پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جو شرم...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے...
    ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کی اندھا دھن فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ  تھانے کی حدود لاسی گوٹھ  سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں  22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا  گیا جہاں وہ دوران  علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کپڑے کے کاروبار کرنے والے مہر علی نامی شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مہر علی نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ جس پر ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، شہر کراچی میں انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، اہل کراچی پانی، بجلی، گیس سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں، اس کے باوجود یہ شہر پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم جماعت اسلامی کی اوّلین ترجیح ہے، اپنے 9 ٹاؤن کے تحت آنے والے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے، پورے شہر میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کا جال بچھا دیا ہے، ہزاروں بچے و بچیاں...
    اپنے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پانی، ٹرانسپورٹ اور مردم شماری کے مسائل پر بھی ایم کیو ایم نے عملی اقدامات کئے، کے فور منصوبہ اگلے سال جولائی میں مکمل ہوگا جبکہ گرین لائن اور 20 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکج سمیت کراچی کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کے پی ٹی کے محنت کش اور افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں سینئر مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق، مرکزی رہنما راشد سبزواری، لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا۔جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے گرفتار ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تھا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی پیچھے سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، بہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمیطحہ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سینئر اہلکاروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مبینہ بے نامی لین دین اور گاڑیوں کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے مستقبل پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے. بزنس ریکاڈر کے مطابق ایف بی آر حکام نے ان تبادلوں کو معمول کی انتظامی کارروائی قرار دیا ہے لیکن اس بار ان تبادلوں نے حساس تحقیقات میں مداخلت کے خدشات کو جنم دیا ہے اس کی ایک وجہ ان میں سے ایک افسر کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کی تعیناتی طاقتور لابیوں کے خلاف کارروائی کے باعث سزا...
    عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
    گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں 13 اگست کو ہونے والے میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام شریک تھے۔ شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ خصوصی بچوں کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں براہِ راست نشستوں تک پہنچایا جا سکے، پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خصوصی بچے خاص طور پر اس جشن...
    کراچی: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن  میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی...
    —فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ڈمپرز کو جلانے کے واقعے میں 14 سے 15 افراد گرفتار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2  تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے، ایف بی ایریا تھانہ اور یوسف پلازہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ڈمپر مالکان کو 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ ڈمپرز میں ٹریکرز اور پہیوں کے گرد سیفٹی لگائیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد...
    ---فائل فوٹو  قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔کراچی ایئرپورٹ کی...
     ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔  قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔  ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں  اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن...
     ویب ڈیسک:کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام...
    کراچی: کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج" (ٹی ٹی پی) سے ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں اور انتہائی مطلوب شدت پسند شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں...
    شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے واقعے کے 2 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد بہن بھائی کے جاں اور والد کے زخمی ہونے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس کے مطاق مقدمات میر عالم خان اور داؤد جان کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 160 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔  قبل ازیں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل میمن...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
    فوٹو: آئی این پی  کراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔یہ بات ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہوئے تھے۔ٹریفک پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ہلکی سی ٹکرائی تھی، واقعے کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی تھی جس سے سڑک گیلی تھی۔ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے...
    سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور حالیہ حادثے و پرتشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات کمشنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں شرکت کی۔ حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، حادثے اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں...
    کراچی: محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام کراچی میں ساحل سمندر پر منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ نشان پاکستان پر اختتام پذیر ہونے والی منی مراتھن میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر آنے والے ایتھلیٹس کو 15، 20 اور 25 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے،  چوتھی سے 10 ویں پوزیشن کے حامل مرد و خواتین کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔ خواتین کی میراتھن میں ماہ نور فاطمہ نے 25 منٹ 9 سیکنڈ کے ساتھ  پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن قندیل سلطان نے پائی، ان کا وقت  26 منٹ 23 سیکنڈ  رہا، کائنات خلیل نے 28 منٹ 23 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی 10 کلو میٹر کی منی مراتھن  محمد سجاد...
    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن   نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی  ان کے ہمراہ تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینیئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بھارتیوں نے بھارت...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
    کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اور اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا...
    کراچی: کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر  اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
    ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد، دوسری پوزیشن منزہ خان بنت مبشر حسن اور انوشہ نوید بنت نوید سرور...
    کراچی: ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر...
    ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انہیں دی گئی ہدایات کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگیوں کو نہ صرف نگل رہی ہے، بلکہ ان ٹریفک حادثات میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 546 افراد لقمہ اجل، جبکہ 8 ہزار 136 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں 165 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس میں سب سے زیادہ 62 خونی و جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انہیں دی گئی...
    بابائےقوم قائداعظم محمد علی جناح سے والہانہ محبت رکھنے والے کراچی ہنرمند شہری نے 8 ماہ کی محنت شاقہ کے بعد مزار کا ہوبہو ڈیزائن تیارکرلیا۔ دیدہ زیب ماڈل میں مزارکےسفید سنگِ مرمرکا گنبد،چاروں اطراف کےداخلی دروازوں کواصل شکل میں پیش کیاگیاہے۔ مزار کے گرد واقع خوبصورت پارک، سبزہ زار کو بھی بڑی باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تیاری میں لکڑی، چیپ بورڈ، پلائی، لاثانی، پلاسٹک اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ماڈل مختلف اقسام کی نصب ایل ای ڈی لائٹس رات کوروشن ہونےسےاصل مزارکی طرح جگمگا اٹھتا ہے،14اگست پرلسبیلہ چوراہے پرنمائش کے لیے رکھا جائےگا۔ حق نوازعرف اکوپینٹر کا کہنا ہے کہ مزارقائد کی بناوٹ اس قدرپیچیدہ ہےکہ اس کی نقل تیارکرنا بہت ہی مشکل کام ہے،ماڈل...
    شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 546 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 136 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں 165 افراد لقمہ اجل بن گئے جس میں سب سے زیادہ 62 خونی و جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا۔  ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انھیں دی گئی ہدایات کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگیوں کو نہ صرف نگل رہی ہے بلکہ ان ٹریفک حادثات میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں رواں سال...
    فوٹو: اسکرین گریب  کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز  اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت...
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ ’پہلی پوزیشن بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد (رول نمبر 520050) نے 1100 میں سے 1021 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ اسی کالج کی منزہ خان بنت مبشر حسن (رول نمبر 520062) 1016 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں، جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی انوشہ نوید بنت نوید سرور (رول نمبر 510892) نے 1015 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل...
    اسلام ٹائمز: معروف مذہبی شخصیات مولانا باقر زیدی اور مولانا نصرت بخاری نے تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں میں نجی ادارے امام حسین علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے) ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔
    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا جو مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد بحری تنصیبات...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر عمل درآمد، سرکلر ریلوے کو فی الفور بحال اور مکمل کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن روزانہ جھوٹے دعوے اور اعلانات کرکے اہل کراچی کو بے وقوف بنا نا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدترین صورتحال پر ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ 17 سال سے مسلط پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، لاہور کی سڑکوں پر ای ٹرین چل رہی ہے اور کراچی کے عوام اور خواتین چنک چی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں اور صوبائی وزراء آئے روز ڈبل ڈیکر...
    سٹی 42 : پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔ مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی مشق میں مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے...
    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022ء میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، وفاقی حکومت کو کراچی کو سپورٹ کرنا چاہیئے، تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے کہتا ہوں ہمیں مسائل کے حل کیلئے ورکنگ ری لیشن کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے...
    سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کے شایانِ شان انعامات کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی لیاری کراچی کی فٹ بال ٹیم پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رہنما صابر راجپوت نے فلور آف دی ہاؤس پر کھڑے ہو کر ٹیم کو شاندار الفاظ میں خوش آمدید کہا۔ ارکانِ اسمبلی نے ان نوجوان کھلاڑیوں کو ’قومی ہیروز‘ قرار دیتے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم  پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔ وہاڑی، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 9 افراد گرفتار آئی ایس پی آر کے مطابق مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اربعین کے لیے عراق جانے والے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، امید ہے کہ آج دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ملک کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر کچھ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے میری درخواست پر بذریعہ روڈ روانگی مؤخر کر دی ہے، جبکہ کراچی سے حب جانے والا قافلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ...
    فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022 میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، ماضی میں کے فور منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں ہوا، واپڈا کا کلیم ہے2026 دسمبر تک وہ کے فور پراجیکٹ پر اپنا کام...
    کراچی: شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔...
    کراچی: کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی۔ ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول سیکٹر 4/G گلی نمبر دو میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ توصیف ولد محمد صابر کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ کے گھر میں سانپ کو پکڑ لیا گیا۔ جہاز میں سانپ، بھارتی اسمگلر درجنوں زہریلے سانپوں کے ساتھ پکڑا گیا ممبئی بھارتی کسٹم حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے... ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو ورکرز نے ایک زہریلا سانپ پکڑا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں دیگر سانپوں کی تلاش بھی جاری ہے۔