کراچی ایئرپورٹ پر’تکنیکی غلطی‘ کی بنیاد پرناخوشگوارواقعہ پیش آیا،مبینہ حراست کےبعد بلال غوری کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پرمبینہ طور پر حراست میں لیے گئے سینئر صحافی بلال غوری کا بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میں باالکل خیریت سے ہوں اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا۔
بلال غوری نے لکھا کہ اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ھے، شکریہ۔
گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔ اب میں باالکل خیریت سے ہوں ۔اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا ۔اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ھے، شکریہ ۔
— Bilal Ghauri (@mbilalghauri) February 8, 2026امید ہے کہ ریاستی ادارے آئندہ کسی سینئر صحافی کی محض تکنیکی غلطی کے باعث گرفتاری کے بعد اسکی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کرینگے جن افسروں نے غوری صاحب کی رہائی کے لئے فوری کارروائی کی ان سب کا شکریہ، بلال غوری صاحب کے سفر بنگلہ دیش کے لئے ہماری نیک تمنائیں… https://t.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر تکنیکی غلطی بلال غوری
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔