Jasarat News:
2026-07-24@01:08:11 GMT

ڈی جی کے ڈی اے سے فلپائن مشن کے وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے وزارتِ انسانی آبادکاری و ترقی (MHSD)، کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل ابراہیم (BARMM) کی قیادت میں وفدنے سوک سینٹر کانفرنس روم میں ملاقات کی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر دوم سالم سی دیمونا،یاسر سالک، صلاح الدین، ناصیحہ سلیم بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران نے فلپائن مشن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا، فلپائنی وفد نے ادارہ ترقیات کے ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلپائن میں اسی طرز پر ادارے کے قیام کا مقصد ادارہ ترقیات کے رولز اور ریگولیشنز کی بنیاد پر فلاح و بہبود کے کاموں کو مؤثر انداز میں انجام دینا اور ایک منظم و مضبوط آرگنائزیشن قائم کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو کے ڈی اے کی جانب سے کراچی میں حکومت سندھ کے تعاون سے جاری اور ماضی میں تکمیل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیااور ادارے کے تجربات اور اقدامات پر تفصیلی گفتگو و شنید کی۔وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بین الاقوامی تعاون، BARMM کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور عوام کے حالات بہتر بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر وزارتِ انسانی آبادکاری و ترقی (MHSD)، کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل ابراہیم (BARMM) نے کہا کہ خطے میں پائیدار انسانی آبادکاری، سماجی تحفظ اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے ادارہ ترقیا ت کراچی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط اور جاری رکھے گا۔ملاقات کے اختتام پر ڈی جی کے ڈی اے نے وفد کو کے ڈی اے سو نیئرپیش کیا۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ممبر فنانس نثار احمد میمن، سیکرٹری کے ڈی اے ارشد خان، چیف انجینئر عبد الصمد جملانی،سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد، ڈائریکٹر ڈی پی یو ڈی رفیق کھوڑو،سینئر آفیسر نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی، ڈائریکٹرپارکس شکیل احمدخان، ڈائریکٹر فنانس ناصرخان، سینئر ڈائریکٹر ٹی ای بی کاشف صدیقی،ڈائریکٹر آئی ٹی عباس علی و دیگر افسران موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی