ہارٹیکلچرل سوسائٹی کے تحت پھولوں کی4روزہ نمائش 12فروری سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 75 ویں کل پاکستان پھولوں کی نمائش 12 فروری 2026ء سے اے جے خان پارک ڈی ایچ اے سی ویو کراچی میں شروع ہوگی۔ پھولوں کی 4 روزہ نمائش میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا تعاون حاصل ہے۔ پیر کو کراچی پریس کلب میں نمائش کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی چیئرپرسن نوشانہ خلیل‘ وائس چیئرپرسن رعنا سعید‘ انچارج میڈیا قدسی اکبر‘ ماہر ماحولیات رفیع الحق‘ فلاور شو کمیٹی کے رکن جنید حمید‘ ڈاکٹر فرحت آغا اور سلمان کریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پھولوں کی نمائش میں بڑی تعداد میں شرکا مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں۔ان میں لیڈیزہارٹیکلچرل کلب‘ فلورول آرٹ سوسائٹی اکبینا انٹرنیشنل‘ اکینو گو اسٹیڈی گروپ‘ امیچر گارڈن کلب‘ آرکیٹکٹ سوسائٹی آف پاکستان‘ بون سائیڈ سوسائٹی آف پاکستان‘ کیکٹس سوسائٹی آف پاکستان سٹی گورنمنٹ‘ ٹائون کمیٹی‘ کنٹونمنٹ بورڈ‘ تینوں مسلح افراد کے ادارے‘ ڈی ایچ اے اور متعدد سرکاری ونیم سرکاری ادارے شامل ہیں جبکہ اسکولوں اور کالجوں کے طالبات بھی سجاوٹ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گی۔اس سال بیرون ملک سے نایاب پودے بھی منگوائے گئے جو اس نمائش میں رکھے جائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ یہ نمائش کراچی کے عوام کیلیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے کیونکہ شہر سے ہریالی اور درخت ختم ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہ نمائش عوام میں محبت اور بھائی چارہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے امن وسکون میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔ماہر ماحولیات رفیع الحق نے کہاکہ پہلی با پھولوں کی نمائش 1948 میں گاندھی گارڈن میں اے کے خان نے منعقد کی تھی اور ان کا لگایا ہوا یہ ہودہ ان تناور درخت بن چکا ہے۔اس بار 75 ویں پھولوں کی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں رفیع الحق نے کہا کہ کراچی کی وسیع ابادی کے لئے درخت کاٹے جارہے ہیں اور عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جراچی میں ٹریفک کا اڑدھام ہے ان حالات میں بڑی تعداد میں درختوں کا لگایا جانا ضروری ہے۔بصورت دیگر حدت بڑھتی جائے گی اور سانس لینا بھی دشوار ہو جائے گا۔ان۔کاکہنا تھاکہ پھولوں کی نمائش کراچی کے شہریوں سبزہ اور درخت لگانے کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک اچھی کوشش ہے۔عوام اس نمائش میں دلچسپی لیں اور شرکت کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائٹی ا ف پاکستان پھولوں کی نمائش
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی