ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے تحت کل پاکستان پھولوں کی نمائش 12فروری کوہوگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 75 ویں کل۔پاکستان پھولوں کی نمائش 12 فروری 2026 سے اے جے خان پارک ڈی ایچ اے سی ویو کراچی میں شروع ہوگی۔ پھولوں کی 4 روزی نمائش میں ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا تعاون حاصل ہے۔ پیر کو کراچی پریس کلب میں نمائش کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی چیئرپرسن نوشانہ خلیل۔وائس چیئرپرسن رعنا سعید۔انچاتچ میڈیا قدسی اکبر۔ماہر ماحولیات رفیع الحق۔ فلاور شو کمیٹی کے رکن جنید حمید۔ڈاکٹر فرحت آغا اور سلمان کریم خان نےخطاپ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پھولوں کی نمائش میں بڑی تعداد میں شرکا مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں۔ان میں لیڈیزہارٹیکلچرل کلب۔فلورول آرٹ سوسائٹی اکبینا انٹرنیشنل۔ اکینو گو اسٹیڈی گروپ ۔امیچر گارڈن کلب۔ارکیٹکٹ سوسائٹی آف پاکستان۔بون سائیڈ سوسائٹی آف پاکستان۔ کیکٹس سوسائٹی آف پاکستان
سٹی گونمنٹ۔ٹاون کمیٹی ۔کنٹونمنٹ بورڈ۔تینوں مسلح افراد کے ادارے ۔ڈی ایچ اے ۔اور متعدد سرکاری ونیم سرکاری ادارے شامل ہیں جبکہ اسکولوں اور کالجوں کے طالبات بھی سجاوٹ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گی۔اس سال بیرون ملک سے نایاب پودے بھی منگوائے گئے جو اس نمائش میں رکھیں جائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ یہ نمائش کراچی کے عوام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے کیونکہ شہر سے ہریالی اور درخت ختم ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہ نمائش عوام میں محبت اور بھائی چارہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے امن وسکون میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔
ماہر ماحولیات رفیع الحق نے کہاکہ پہلی با پھولوں کی نمائش 1948 میں گاندھی گارڈن میں اے کے خان نے منعقد کی تھی اور ان کا لگایا ہوا یہ ہودہ ان تناور درخت بن چکا ہے ۔اس بار 75 ویں پھولوں کی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں رفیع الحق نے کہا کہ کراچی کی وسیع ابادی کے لئے درخت کاٹے جارہے ہیں اور عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جراچی میں ٹریفک کا اژدھام ہے ان حالات میں بڑی تعداد میں درختوں کا لگایا جانا ضروری ہے۔بصورت دیگر حدت بڑھتی جائے گی اور سانس لینا بھی دشوار ہو جائے گا۔ان۔کاکہنا تھاکہ پھولوں کی نمائش کراچی کے شہریوں سبزہ اور درخت لگانے کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک اچھی کوشش ہے۔عوام اس نمائش میں دلچسپی لیں اور شرکت کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائٹی آف پاکستان پھولوں کی نمائش
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک