ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
ریاض ( امیر محمد خان سے ) سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے،جس میں دنیا بھر کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں ،
پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی اسٹالز لگائے گئے ہیں جو کہ شرکاء کی توجہ کا مرکز ہیں ,
نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک کی مخلتف کمپنیوں کی جانب سے 900 اسٹالز لگائے گئے ہیں
پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی اندستریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈنینس فیکٹری، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں
نمائش میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 کے علاوہ دیگر میزائلوں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے
اسکے علاوہ پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت دیگر دفاعی سازوسامان بھی نمائش کا حصہ ہے
گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کے سی ای او اسد کمال کا کہنا ہے کہ :سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش کی بدولت مڈل ایسٹ اور دیگر دنیا کے ممالک کے سامنے پاکستانی دفاعی صنعت کو بہتر انداز سے پیش کرنے کا موقعہ ملتا ہے اور اور اسکے علاوہ پوری دنیا معرکہ حق کے بعد پاکستانی دفاعی سازوسامان میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے
…
دفاعی نمائش دیکھنے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی پہنچے ہیں ، انہوں نے سفیر پاکستان احمد فاروق کے ساتھ مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا
پی جے ایف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نےکہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار ہوئے ہیں اور اس طرح کی دفاعی نمائشوں سے پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کو اپنی ٹیکنالوجی بہتر انداز سے متعارف کروانے کا موقعہ ملتا ہے
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی دفاعی نمائش میں پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کا دورہ کیا
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں
گزشتہ کچھ ماہ سے پاکستانی دفاعی صلاحیت کو پوری دنیا نے پہچانا ہے
یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک ہمارے لڑاکا طیاروں سمیت دیگر دفاعی سازوسامان میں دلچسپی لے رہے ہیں اور نئے معاہدے طے پا رہے ہیں ،
اس طرح کی بین الاقوامی نمائشوں کی وجہ سے پاکستان کی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بہتر انداز سے اپنی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا موقعہ ملتا یے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلحہ ساز کمپنیوں عالمی دفاعی نمائش کی جانب سے کے درمیان
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔