کراچی: بولٹن مارکیٹ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کراچی کی معروف بولٹن مارکیٹ کے ایک گودام میں لگنے والی آگ قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ قابو پانے کے عمل میں 2 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق آگ اسٹیشنری اور گارمنٹس کے گودام میں لگی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 3 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر گودام ہیں، واقعے کے بعد اطراف کی دکانوں کو بھی فوری بند کرادیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔