شہداد کوٹ سے کراچی آنیوالا تاجر لٹ گیا، ڈاکو 20 لاکھ کے موبائل فون لے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
علامتی تصویر۔
شہداد کوٹ سے موبائل فون خریدنے کیلئے کراچی آنے والے تاجر سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق واردات دو روز قبل شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد داؤد چورنگی کے قریب ہوئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے تاجر سے 20 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے 40 موبائل فون چھینے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ تاجر راجہ خان کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے اس نے مختلف کمپنیوں کے 40 موبائل فون خریدے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موبائل فون کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔