اپنے بیان میں صوبے کے تاجروں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے تاجروں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال کو کامیاب بنایا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا، شاہ رضا سمیت دیگر تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر رضاکارانہ طور پر کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ غلط پالیسیوں کی بدولت بارڈر کی بندش اور ٹرانزٹ کا مال کراچی پورٹ پر بند ہونے سے 8 ہزار کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں۔ جس سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے تاجروں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا۔ اسی طرح تاجر برادری اور ٹرانسپورٹروں نے بھی ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کارخانے اور زرعی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا ذریعہ معاش تجارت سے جڑا ہوا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں سے لوگ روزگار کیلئے کوئٹہ آتے ہیں، جنہیں تاجر اپنی دکانوں اور گوداموں میں روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہے اور تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے حکومت کی غلط پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد غلط پالیسیوں کی کی وجہ سے انہوں نے کے تاجر

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری