امریکی دباؤ کے آگے مودی کی پسپائی؟ کانگریس کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
امریکی دباؤ کے آگے مودی کی پسپائی؟ کانگریس کے سنگین الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپسٹین فائلز سے جڑے انکشافات کے دباؤ اور امریکا کی جانب سے عائد تجارتی پابندیوں کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واضح پسپائی اختیار کی ہے۔
اپوزیشن کے مطابق بھارت کا حالیہ تجارتی معاہدہ دراصل امریکا کے سامنے دباؤ میں آ کر کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سستا روسی تیل خریدنے پر بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارتی حکومت نے روسی تیل کی خریداری میں کمی کی۔ اپوزیشن کے مطابق امریکی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ بیرونی دباؤ کے تحت کیا گیا۔
کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ قدم محض وقتی نہیں بلکہ اس کے بھارتی معیشت اور سفارت کاری پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق بیرونی دباؤ پر قومی مؤقف سے انحراف ناکام خارجہ پالیسی اور واضح پسپائی کی علامت ہے۔
اپوزیشن نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے تجارتی معاہدے سے متعلق اعلانات نے عالمی سطح پر بھارت کی کمزور حیثیت کو نمایاں کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق حالیہ پیش رفت سے بھارت کے خودمختاری کے دعوؤں پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کے بجائے گمراہ کن بیانیے اور نظریاتی دباؤ کا شکار نظر آتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمان مکالمے اور اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چین کی ترقی اور تبدیلی بے مثال اور ناقابل یقین ہے ، سیکرٹری جنرل عرب لیگ ایران میں امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم، واشنگٹن کا ہنگامی انتباہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، چینی نائب وزیر خارجہ امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی چین اور امریکہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں، چینی صدر افغانستان میں دہشت گرد قوتوں سے محتاط رہا جائے، چینی نمائندہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :